05/07/2026
🧩 **آٹزم کو سمجھیں، قبول کریں، اور ساتھ چلیں۔** 💙
آٹزم کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک **نیوروڈیولپمنٹل حالت** ہے۔ آٹزم سے متاثرہ افراد بھی اپنی منفرد صلاحیتوں، خوابوں اور امکانات کے ساتھ ہماری معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔
بدقسمتی سے پاکستان میں بہت سے بچے دیر سے تشخیص، آگاہی کی کمی، اور مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بروقت مدد سے محروم رہ جاتے ہیں۔
**Vulnerable Women and Children Organization (VWCO)** اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ ہر بچے کو ابتدائی نشوونما (Early Childhood Development)، بروقت تشخیص، معیاری معاونت، جامع تعلیم، اور عزت و احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔
آئیے مل کر ایسا پاکستان بنائیں جہاں:
💙 آٹزم کو سمجھا جائے۔
💙 مختلف صلاحیتوں کو قبول کیا جائے۔
💙 ہر بچے کو سیکھنے اور ترقی کرنے کا حق ملے۔
💙 خاندانوں کو ضروری مدد اور رہنمائی فراہم کی جائے۔
**آگاہی ہی تبدیلی کی پہلی سیڑھی ہے۔**