Anjum Welfare Organization

Anjum Welfare Organization Working with compassion to build a better future.

Anjum Welfare Organization — a Kasur-based non-profit serving humanity through flood relief, community support, free training programs, and a vision to establish an Old Age Home.

جمعہ المبارک 🌙نیکی، محبت اور خدمتِ انسانیت ہی اصل کامیابی ہے۔آئیں آج کے بابرکت دن کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لائیں اور اللہ ...
27/03/2026

جمعہ المبارک 🌙
نیکی، محبت اور خدمتِ انسانیت ہی اصل کامیابی ہے۔
آئیں آج کے بابرکت دن کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لائیں اور اللہ کی رضا حاصل کریں۔ 🤲✨

23/03/2026

انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے عید کے موقع پر مستحق اور یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیم کے رضاکاروں نے بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور انہیں کھانا بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اور انہوں نے عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں۔ 🎂✨

قصور: شیلٹر ہوم میں عید کی خوشیاں ✨میاں سعد وسیم شیخ اور محترمہ انجم سیف نے پناہ گزین خواتین کے ساتھ عید منائی، کھانا و ...
23/03/2026

قصور: شیلٹر ہوم میں عید کی خوشیاں ✨
میاں سعد وسیم شیخ اور محترمہ انجم سیف نے پناہ گزین خواتین کے ساتھ عید منائی، کھانا و تحائف تقسیم کیے اور کیک کاٹ کر محبت کا پیغام دیا۔

*عید پیغام – چیئرپرسن، انجم ویلفیئر آرگنائزیشن*عید خوشیوں کا دن ہے، آئیے ان خوشیوں کو ضرورت مند بچیوں تک بھی پہنچائیں۔ہم...
20/03/2026

*عید پیغام – چیئرپرسن، انجم ویلفیئر آرگنائزیشن*

عید خوشیوں کا دن ہے، آئیے ان خوشیوں کو ضرورت مند بچیوں تک بھی پہنچائیں۔
ہماری تنظیم مفت تعلیم اور فلاحی خدمات کے ذریعے ایک بہتر معاشرہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

عید مبارک!

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پرانجم ویلفیئر آرگنائزیشن (AWO) کی چیئرپرسن کا خصوصی پیغامرمضان المبارک کا آخری جمعہ ...
20/03/2026

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر
انجم ویلفیئر آرگنائزیشن (AWO) کی چیئرپرسن کا خصوصی پیغام

رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہم سب کے لیے نہایت بابرکت اور اہم دن ہے۔ یہ وقت ہے اپنے اعمال کا جائزہ لینے، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے اور نیکیوں میں اضافہ کرنے کا۔

انجم ویلفیئر آرگنائزیشن ہمیشہ کی طرح اس مقدس مہینے میں مستحق افراد، یتیم بچوں اور ضرورت مند خاندانوں کی خدمت میں مصروفِ عمل رہی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس نیکی کے سفر کو رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں۔

میں تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس آخری جمعہ کے موقع پر دل کھول کر صدقات و خیرات کریں اور معاشرے کے کمزور طبقات کا سہارا بنیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، دعاؤں اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا کرے۔

آمین۔

ہر بچہ جو مسکراہٹ کے ساتھ بڑا ہوتا ہے، اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی ہیرو ضرور ہوتا ہے۔ میڈم انجم سیف وہ ہیرو ہیں جو بچوں کے ...
19/03/2026

ہر بچہ جو مسکراہٹ کے ساتھ بڑا ہوتا ہے، اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی ہیرو ضرور ہوتا ہے۔
میڈم انجم سیف وہ ہیرو ہیں جو بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتی ہیں، ان کے ہر لمحے میں پیار، رہنمائی اور حوصلہ ہے۔

2025 کے ہولناک سیلاب میں جب قصور کے کھیت پانی میں ڈوب گئے، بستیاں متاثر ہوئیں اور لوگ بے بس ہو گئے، اُس وقت **انجم ویلفی...
18/03/2026

2025 کے ہولناک سیلاب میں جب قصور کے کھیت پانی میں ڈوب گئے، بستیاں متاثر ہوئیں اور لوگ بے بس ہو گئے، اُس وقت **انجم ویلفیئر آرگنائزیشن** امید بن کر سامنے آئی۔
ریسکیو آپریشنز کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا، پکا ہوا کھانا اور راشن تقسیم کیا گیا، ضرورت مندوں کو جوتے، کپڑے اور بستروں کی فراہمی یقینی بنائی گئی، جبکہ کسانوں کے قیمتی اثاثے یعنی جانوروں کے لیے سلج/چارہ کا بھی باقاعدہ انتظام کیا گیا۔

اب 2026 میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ اگر خدانخواستہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہم پہلے سے زیادہ تیاری، جذبے اور عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہوں گے۔
ان شاء اللہ، ہم اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہوں گے اور خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

آپ کا ساتھ، ہماری طاقت ہے۔

اپنی زکوٰۃ کو ایک نیکی کے ساتھ ساتھ صدقۂ جاریہ بنائیں۔انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذریعے مستحق بچیوں کو مفت تعلیم دلوا کر...
17/03/2026

اپنی زکوٰۃ کو ایک نیکی کے ساتھ ساتھ صدقۂ جاریہ بنائیں۔
انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذریعے مستحق بچیوں کو مفت تعلیم دلوا کر ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔

آپ کی زکوٰۃ:
✨ ایک بچی کے ہاتھ میں کتاب دے سکتی ہے
✨ اسے جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جا سکتی ہے
✨ اس کے ساتھ ایک پورے خاندان کا مستقبل سنوار سکتی ہے

آئیں! اس نیک کام میں حصہ ڈالیں اور کسی کی زندگی بدلنے کا سبب بنیں۔
آپ کی زکوٰۃ — ان کی تعلیم، ان کا روشن کل۔

انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر راشن کی تقسیم جاری۔۔۔۔۔آیئے انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل ...
16/03/2026

انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر راشن کی تقسیم جاری۔۔۔۔۔

آیئے انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کسی غریب، یتیم اور مسکین کا پیٹ بھریں اور اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے نجات کا سبب بنیں۔

ایک کھانے کا ڈبہ… کسی روزہ دار کی افطار۔آئیں اس نیکی میں انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کا ساتھ دیں۔ 🌙🤲
15/03/2026

ایک کھانے کا ڈبہ… کسی روزہ دار کی افطار۔
آئیں اس نیکی میں انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کا ساتھ دیں۔ 🌙🤲

انجم ویلفیئر آرگنائزیشن قصور کی جانب سے رمضان المبارک میں روزانہ مستحق اور غریب روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جا...
15/03/2026

انجم ویلفیئر آرگنائزیشن قصور کی جانب سے رمضان المبارک میں روزانہ مستحق اور غریب روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 🤲🍽️

آپ بھی اس نیکی کے کام میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد کسی روزہ دار کی افطاری کا سبب بن سکتی ہے۔

آئیں مل کر زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک افطار پہنچائیں۔
ڈونیشن دے کر اس کارِ خیر میں شریک بنیں۔ 💙

13/03/2026

Address

Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjum Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share