Awami Khidmat Committee Khudian Khas

Awami Khidmat Committee Khudian Khas Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami Khidmat Committee Khudian Khas, Charitable organisation, Khudian Khas Kasur, Kasur.

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے عوامی خدمت کمیٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل راشن ٹرک ...
11/09/2025

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے عوامی خدمت کمیٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل راشن ٹرک روانہ کیا۔ اس موقع پر عوامی خدمت کمیٹی کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنی خدمات کو خدمتِ خلق کا عظیم فریضہ قرار دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نےعوامی خدمت کمیٹی کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں قوموں کی اصل پہچان سامنے آتی ہے اور یہی جذبہ اتحاد و یکجہتی پاکستان کی اصل روح ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوامی خدمت کمیٹی کے رضاکار سیلابی علاقوں میں نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں بلکہ وہاں موجود متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

راشن ٹرک میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، خشک دودھ، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش شامل تھیں۔

عوام خدمت کمیٹی کی ولینٹیر  ٹیم  کی جانب سے آج تاتارا گاؤں میں سیلاب زدگان کے لیے خشک راشن پیکج کی تقسیم کی گئی ۔۔۔ہمراہ...
11/09/2025

عوام خدمت کمیٹی کی ولینٹیر ٹیم کی جانب سے آج تاتارا گاؤں میں سیلاب زدگان کے لیے خشک راشن پیکج کی تقسیم کی گئی ۔۔۔
ہمراہ
ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی ملک رشید احمد خان وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی حاجی اکرم زکی اور سید عبدالرحمن شاہ کاظمی

10/09/2025

عوامی خدمت کمیٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے راشن کی تیاری جاری ۔۔۔۔

08/09/2025
وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں ، رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں کے والد محترم اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد ا...
07/09/2025

وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں ، رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں کے والد محترم اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کے ماموں کے انتقال پر عوامی خدمت کمیٹی کے عہدیدان کی فتح پور ڈیرہ پر آمد

‎ مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر حوصلہ کی دعا کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

06/09/2025
عوامی خدمت کمیٹی کھڈیاں خاص کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی نسبت سے سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں عوامی خ...
05/09/2025

عوامی خدمت کمیٹی کھڈیاں خاص کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی نسبت سے سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں عوامی خدمت کمیٹی کے ایگزیکٹو اراکین، تمام مکاتب فکر کے سر کردہ افراد اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ اور کانفرنس کے اختتام پر حالیہ دنوں میں وفات پانے والے محترم حاجی ملک حنیف خاں آف فتح پور، بھائی سیف کمبوہ کی والدہ، حاجی میاں خالد بھٹی کے ماموں اور بھائی رمضان بھٹی کی مغفرت کے لیے دعا فرمائی گئی۔

Address

Khudian Khas Kasur
Kasur
55030

Telephone

+923006579735

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Khidmat Committee Khudian Khas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share