29/07/2026
آزاد جموں و کشمیر میں درجنوں نہتے اور بے گناہ شہریوں کے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے افسوسناک واقعات نے پوری قوم کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ جب عوام اپنی جان و مال کے تحفظ سے محروم ہو جائیں تو یہ ریاستی نظام کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم اس سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر پر عائد ہوتی ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری کشمیر کے نہتے مظلوم عوام پر ظلم اور تشدد بند کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے جبکہ ان ظالمانہ واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، انہیں قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ہماری ریاست کشمیر میں امن، انصاف اور استحکام قائم فرمائے۔
ملک عزیر
جنرل سیکرٹریMSMآزاد جموں و کشمیر
۔
۔
۔