17/08/2026
کوہاٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، تازہ کارروائی میں تین ملزمان گرفتار
ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل وقار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم ابو ہریرہ، رہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم سلیمان جبکہ مطیع نامی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جنگل خیل منتقل کر دیا ہے۔