23/08/2026
آرٹ ورکشاپ
23 اگست 2026
ملیر سنگت فورم کی جانب سے آج بھيرو گوٹھ بوائز اسکول، ملیر پیراڈائز میں “دی آرٹ جرنی” کے عنوان سے آرٹ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ کا مقصد بچوں، نوجوانوں اور خصوصاً لڑکیوں کو آرٹ کی بنیادی معلومات فراہم کرنا، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں عملی طور پر آرٹ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ کے فیسلیٹیٹر معروف آرٹسٹ اور آرٹ ایجوکیٹر ایس ایم رضا (S.M. Raza) تھے، جنہوں نے شرکاء کو آرٹ کی بنیادی تکنیکوں اور تخلیقی اظہار کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا۔ ان کی رہنمائی میں شرکاء نے لائنز، اشکال، تناسب اور مشاہدے کے ذریعے ڈرائنگ بنانے کی بنیادی مشقیں کیں۔
ورکشاپ کے دوران درخت کی اسکیچنگ ایک عملی سرگرمی کے طور پر کروائی گئی، جس میں شرکاء نے قدرتی مناظر کو غور سے دیکھ کر انہیں سادہ اسکیچ کی شکل میں پیش کرنا سیکھا۔ بچوں، نوجوانوں اور لڑکیوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
یہ ورکشاپ ملیر کے بچوں، نوجوانوں اور بالخصوص لڑکیوں کے لیے آرٹ اور تخلیقی سرگرمیوں تک رسائی پیدا کرنے کی ایک اہم کوشش تھی۔ ملیر سنگت فورم ایس ایم رضا کا ان کی قیمتی رہنمائی اور وقت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ فورم مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے ذریعے مقامی بچوں اور نوجوانوں کو سیکھنے، تخلیق کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے گا۔