10/07/2026
الحمد للہ!
DEHELVI BLIND PEOPLE FOUNDATION
نے نابینا بہن بھائیوں کی رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک طویل عرصے سے جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کا عظیم دینی ادارہ جامعہ ستاریہ اسلامیہ میں ہر ماہ نابینا مستحق بہن بھائیوں کے لیے راشن، تازہ گوشت، کھانا اور نقد امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
اب اس خدمت کے دائرے کو مزید وسیع کرتے ہوئے کراچی بھر کے نابینا مستحق افراد کو اس پروگرام میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس مقصد کے لیے شبان غرباء اہل حدیث کے چیئرمین اور نائب مدیر جامعہ ستاریہ اسلامیہ حضرت مولانا مفتی انس مدنی حفظہ اللہ نے تمام ناظمین، نائب ناظمین، ائمہ مساجد، خطباء کرام
اور جماعتی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود نابینا بہن بھائیوں کا رابطہ ہم سے کروائیں
تاکہ ان کی رجسٹریشن مکمل کرکے انہیں بھی اس ماہانہ فلاحی پروگرام سے مستفید کیا جا سکے۔
اگر آپ کسی نابینا مستحق فرد کو جانتے ہیں تو اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، شاید آپ کی ایک کاوش کسی ضرورت مند کے لیے سہارا بن جائے۔
Follow Us On:
Facebook:
https://www.facebook.com/share/1YzEGvjuNK/
Instagram:
https://www.instagram.com/dehelviblind?igsh=dWozN3k0MGl4dnF6
Youtube:
https://youtube.com/?si=iRkMO9lg57lKEmpI
TIKTOK:
https://www.tiktok.com/?_r=1&_t=ZS-93doZJIM9XL