Anjuman Falah-o-Behbood Afridi

Anjuman Falah-o-Behbood Afridi 1963 سے قبائلِ آفریدی کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ایک معتبر فلاحی تنظیم۔

19/08/2026
11/07/2026

*اللہ سے محبت ہو تو زندگی قربان کرنے کا جذبہ آ ہی جاتا ہے*
*ہم محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں، لیکن نہ نیند قربان کرتے ہیں کہ اُس رب کے آگے جھک جائیں، نہ وقت نکالتے ہیں کہ قرآن کو سمجھ سکیں، نہ اپنے اخلاق سنوارتے ہیں کہ رب راضی ہو جائے ۔۔۔*
*آخر ہماری محبت کیسی محبت ہے؟*
*اگر محبت کا معیار دیکھنا ہو تو ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کی طرف دیکھیے !*
*کبھی اہل و عیال، کبھی گھر بار، کبھی اپنی محبوب ترین خواہشیں، سب اللہ کی خاطر قربان کرنے کے لیے تیار رہے ۔۔*
*اور جانتے ہیں بدلے میں کیا ملا؟*
*"اللہ کی طرف سے سلامتی کی بشارت، محبت، دوستی اور رہتی دنیا تک عزت و قبولیت "*
*ہاں! قربانی سے ہی تو قرب ملتا ہے*

11/07/2026

**بسم اللہ الرحمٰن الرحیم**

**السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ**

میں Ahsan Ullah Afridi

انجمنِ فلاح و بہبود آفریدی قبائل، کراچی میں **قبرستان انچارج** اور **انفارمیشن و میڈیا کوآرڈینیٹر** کی حیثیت سے تمام آفریدی بھائیوں اور بزرگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

الحمدللہ، ہماری انجمن کئی دہائیوں سے کراچی میں مقیم آفریدی خاندانوں کی خدمت کر رہی ہے۔ اگرچہ ماضی میں مختلف وجوہات کی بنا پر انجمن کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ خدمت، شفافیت اور اعتماد کے ساتھ اس سفر کو دوبارہ مضبوط بنایا جائے۔

اگر آپ کراچی میں مقیم آفریدی ہیں تو ہماری عاجزانہ گزارش ہے کہ انجمن کا حصہ بنیں۔

**سالانہ صرف 1000 روپے ممبرشپ** کے ذریعے آپ نہ صرف اپنی برادری کے ساتھ جڑتے ہیں بلکہ مشکل وقت میں انجمن بھی آپ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

**ممبر بننے کے اہم فوائد:**
✅ وفات کی صورت میں آفریدی قبرستان میں تدفین کی سہولت۔
✅ مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے مالی امداد (انجمن کے قواعد و ضوابط کے مطابق)۔
✅ اپنی برادری کے ایک مضبوط فلاحی نظام کا حصہ بننے کا اعزاز۔

ہماری آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پیج کو **Follow** کریں، **Like** کریں اور زیادہ سے زیادہ آفریدی بھائیوں تک اس پیغام کو پہنچائیں تاکہ ہر گھر تک انجمن کی معلومات پہنچ سکے۔

اگر آپ ابھی تک انجمن کے ممبر نہیں ہیں تو آج ہی ممبر بنیں اور اپنی برادری کے اس فلاحی سفر کا حصہ بنیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

**رابطہ:**
📞 0324-2740032
Ahsan Ullah Afridi
قبرستان انچارج و انفارمیشن اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر
انجمنِ فلاح و بہبود آفریدی قبائل، کراچی

🚨 تیراہ میدان سے تعلق رکھنے والے دو بھائی 3 جولائی سے لاپتہ — عوام سے مدد کی اپیل 🚨تمام اہلِ وطن اور بالخصوص وادیٔ تیراہ...
10/07/2026

🚨 تیراہ میدان سے تعلق رکھنے والے دو بھائی 3 جولائی سے لاپتہ — عوام سے مدد کی اپیل 🚨
تمام اہلِ وطن اور بالخصوص وادیٔ تیراہ میدان کے عوام سے عاجزانہ گزارش ہے کہ محمد ہارون اور نجیب اللہ ولد سید خان گزشتہ ہفتے معمول کے مطابق اپنی ورکشاپ (رِنگ روڈ پشاور) جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے، لیکن اس کے بعد سے تاحال واپس نہیں آئے۔
یہ دونوں بھائی وادیٔ تیراہ میدان سے تعلق رکھتے ہیں۔ علاقے کے حالات کی وجہ سے جنوری میں وہاں سے لوگوں کی نقل مکانی ہوئی، جس کے بعد یہ خاندان پشاور منتقل ہو کر رہائش پذیر ہے۔
اہلِ خانہ شدید پریشانی اور بے چینی میں مبتلا ہیں، جبکہ دونوں بھائیوں کی تلاش ہر ممکن جگہ پر جاری ہے۔
اگر کسی بھائی یا بہن نے انہیں کہیں دیکھا ہو، یا ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات رکھتے ہوں، تو خدارا فوراً درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔
آپ کی ایک اطلاع ان دونوں بھائیوں کو ان کے گھر والوں سے ملانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ 🤲
📞 رابطہ نمبرز:
03359333435
03329098717
03345343497
03349004496
📍 پتہ: کسٹم چوک، نواں کلی آفریدی گڑھی، پشاور
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ دونوں بھائی بحفاظت اپنے گھر والوں تک پہنچ سکیں۔

*جس انسان کا بھروسہ صرف اللہ پر ہو، اس کی منزل ہمیشہ کامیابی ہوتی ہے۔ بے شک اللہ بہترین کارساز ہے! 🤍✨*
08/07/2026

*جس انسان کا بھروسہ صرف اللہ پر ہو، اس کی منزل ہمیشہ کامیابی ہوتی ہے۔ بے شک اللہ بہترین کارساز ہے! 🤍✨*

انجمن کے قبرستان کے لیے ایک عدد سولر موٹر جو کہ تصویر میں نظر آرہی ہے اور ایک عدد سولر پینل جس پر یہ موٹر چل سکے اس کی ہ...
20/05/2026

انجمن کے قبرستان کے لیے ایک عدد سولر موٹر جو کہ تصویر میں نظر آرہی ہے اور ایک عدد سولر پینل جس پر یہ موٹر چل سکے اس کی ہمیں ضرورت ہے ، 50،000 روپے تک کا خرچہ ہے ، احباب اس مد میں ضرور تعاون کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔۔۔۔۔۔

Muhammad Iqbal Khan Afridi Easypaisa 0343 2293254

الحمدللہ انجمن کے قبرستان میں برآمدہ کے لیے مٹیریل آ چکا ہے اور ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا جس کی براہِ راست نگرانی ق...
06/05/2026

الحمدللہ انجمن کے قبرستان میں برآمدہ کے لیے مٹیریل آ چکا ہے اور ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا جس کی براہِ راست نگرانی قبرستان کمیٹی کے صدر خائستہ گل آفریدی اور قبرستان کمیٹی کے ممبر اقبال آفریدی کر رہے ہیں۔
جبکہ اس کام میں معاونت کر رہے ہیں
انجمن صدر سید اسلام آفریدی
جنرل سکریٹری بلال آفریدی
انجمن خزانچی محمد یونس آفریدی
قبرستان کمیٹی ممبر قسیم گل آفریدی
شاہین آفریدی
محمد یوسف آفریدی
جن ممبران نے ہنگامی چندہ کے مد تعاون کیا ان کا بہت بہت شکریہ اور جنہوں نے ابھی تک اس ۔د میں تعاون نہیں کیا ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق قبرستان کے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ ​جیسے کہ آپ تمام ممبران کے علم میں ہے کہ ان شاءاللہ کچھ ہی دنوں میں قبرستان میں ترقیاتی کاموں ک...
25/04/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

​جیسے کہ آپ تمام ممبران کے علم میں ہے کہ ان شاءاللہ کچھ ہی دنوں میں قبرستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونے والا ہے۔ ان کاموں میں راستہ پختہ کرنا، برآمدہ بنانا، بورنگ کرنا اور اس طرح کے دیگر کئی ضروری کام شامل ہیں۔

​پہلا مرحلہ: برآمدہ کی تعمیر

سب سے پہلے برآمدہ کا کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ آپ حضرات کے مالی تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کچھ حصہ انجمن کے فنڈز سے استعمال کیا جائے، جبکہ بقیہ رقم انجمن کے ممبران اور مخیر حضرات سے ہنگامی چندے کی مد میں اکٹھی کی جائے۔
​ہمیں پوری امید ہے کہ آپ سب ممبران اس کارِ خیر میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
​طریقہ کار:
​قبرستان انچارج اقبال آفریدی کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ نیچے دیا گیا ہے۔ جو بھی ممبر رقم بھیجے، وہ براہِ مہربانی رقم بھیجنے کے بعد اقبال آفریدی کو واٹس ایپ پر درج ذیل تفصیلات ارسال کر دے تاکہ آپ کو ہنگامی چندے کی رسید کاٹ کر دی جا سکے:

​اپنا نام

​ولدیت

​قوم/قبیلہ

​اکاؤنٹ کی تفصیلات:

​نام: Muhammad Iqbal Khan Afridi

پلیٹ فارم: Easypaisa

نمبر: 2293254 0343

​جزاک اللہ خیر،

​اقبال آفریدی کوکی خیل

قبرستان انچارج

29 مارچ 2026  بروز اتوار انجمن کی سینیئر قیادت اور قبرستان کمیٹی کے درمیان قبرستان کے ھوالے سے میٹنگ کے بعد لی گئی گروپ ...
05/04/2026

29 مارچ 2026 بروز اتوار انجمن کی سینیئر قیادت اور قبرستان کمیٹی کے درمیان قبرستان کے ھوالے سے میٹنگ کے بعد لی گئی گروپ فوٹوز۔
میٹنگ میں شرکت کرنے افراد کے نام درج ذیل ہیں:
صدر: سید اسلام آفریدی۔
جنرل سیکرٹری: بلال آفریدی۔
خزانچی: یونس آفریدی۔
نائب خزانچی: شاہیں گل آفریدی۔
نگران قبرستان: خیستہ گل آفریدی۔
قبرستان انچارج: اقبال آفریدی۔
قبرستان کمیٹی رکن: قسیم آفریدی۔
چندہ لیڈر میٹرو ویل: عبدالحنان۔
چندہ لیڈر کورنگی: سید وزیر۔
چندہ لیڈر بجلی نگر: موسیٰ خان۔

میں ان سب کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر سخت دھوپ میں شرکت کی۔

انشاءاللہ قبرستان میں برآمدے کی منظوری ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قبرستان کے اندر کا راستہ بھی بہت جلد پختہ کر دیا جائے گا۔ اگر کوئی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہو تو وہ ممبر اپنے چندہ لیڈر کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اور چندہ دیتے وقت ان سے ہنگامی چندے کی رسید ضرور طلب کریں۔شکریہ۔

قبرستان انچارج: اقبال آفریدی اینڈ قسیم گل آفریدی۔

Address

MPR Colony Road, Baloch Goth Baloch Colony
Karachi
75460

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman Falah-o-Behbood Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share