Al Hamd Charitable Foundation - International

Al Hamd Charitable Foundation - International Committed to quality health and education services۔

الحمدللّٰه ✨
11/03/2026

الحمدللّٰه ✨

06/03/2026

الحمدللّٰه، جامع مسجد الشہید میں 15 روزہ تراویح کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے تکمیل قرآن کریم کے موقع پر محفل تکمیل قرآن کریم کا اہتمام صدر الحمد چیریٹیبل فاؤنڈیشن انٹرنیشنل حضرت مولانا عبدالشہید صدیقی صاحب مدظلہم العالی کی صدارت میں کیا گیا جس میں ملک پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں جناب حافظ ابوبکر بیروی صاحب نے نعتِ رسولِ کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم اور مدح صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیھم اجمعین بیان فرمائی بعد ازاں فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری جناب مفتی عبداللّٰه صدیقی صاحب نے تکمیل قرآن کریم کی مناسبت سے مفصل بیان فرمایا۔
محفل میں قرب و جوار سے بڑی تعداد میں علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کی.
دعا کے بعد تمام شرکاء کے لئے عشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا.
اللّٰه کریم اس فاؤنڈیشن کے تمام پروجیکٹس کو عافیت سے مکمل فرمادیں... آمین آمین یارب العالمین 🤲

جامع مسجد الشہید میں ان شاء اللّٰه آج بروز جمعرات 15 روزہ تراویح میں تکمیل قرآن کریم کے اہتمام کے موقع پر تمام اہل اسلام...
05/03/2026

جامع مسجد الشہید میں ان شاء اللّٰه آج بروز جمعرات 15 روزہ تراویح میں تکمیل قرآن کریم کے اہتمام کے موقع پر تمام اہل اسلام کو شرکت کی دعوت ہے..

22/02/2026

یہ جامع مسجد محض ایک عبادت گاہ نہیں ہوگی جہاں صرف پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی ہو، بلکہ یہ ایک ہمہ جہت تعلیمی و تربیتی مرکز کے طور پر قائم کی جائے گی۔ اس کی بنیاد اُس مبارک نمونے پر رکھی جائے گی جو ہمیں مسجد نبوی سے ملتا ہے۔ مسجد نبوی صرف نماز کی جگہ نہیں تھی، بلکہ وہ تعلیم، تربیت، تصفیۂ نفس اور تزکیۂ اخلاق کا مرکز تھی؛ وہیں سے علم کی روشنی پھیلی، کردار سازی ہوئی، معاشرے کی اصلاح ہوئی اور امت کی فکری و روحانی رہنمائی کا نظام قائم ہوا۔

الحمدللّٰه! جامع مسجد الشہید کے تعمیراتی پروجیکٹ میں دیواروں کی چنائی کے آغاز کے ساتھ اس رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں...
17/02/2026

الحمدللّٰه! جامع مسجد الشہید کے تعمیراتی پروجیکٹ میں دیواروں کی چنائی کے آغاز کے ساتھ اس رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں 19 فروری بروز جمعرات سے 5 مارچ بروز بروز جمعرات تک 15 روزہ نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے
جماعت عشاء 08:15

دعا ہے کہ اللّٰه تعالیٰ اس مبارک پروجیکٹ کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچائے اور اسے دین کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے۔






15/02/2026

الحمدللّٰه…!
دیواروں کی چنائی کا آغاز ہوچکا ہے۔
یہ صرف اینٹوں کی ترتیب نہیں…
یہ ایک عظیم پروجیکٹ کی تعبیر کی ابتدا ہے۔
یہاں ایک ایسا اسلامک سینٹر قائم ہوگا جو عبادت کے ساتھ تربیت، تعلیم کے ساتھ شعور، اور دین کے ساتھ سماجی رہنمائی کا جامع مرکز بنے گا۔
ایسی درسگاہ جہاں سے ہماری نسل کو ایمان بھی ملے گا اور کردار بھی، علم بھی ملے گا اور سمت بھی۔
یہ وہ جگہ ہوگی جہاں:
نمازوں کی صفیں آباد ہوں گی،
قرآن و سنت کی تعلیم عام ہوگی، نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت ہوگی، خواتین کی دینی رہنمائی کا نظام ہوگا،
اور درجنوں شعبہ جات شب و روز امتِ مسلمہ کی خدمت میں مصروفِ عمل ہوں گے، ان شاء اللّٰه ۔
اپنی پرخلوص دعاؤں کے ذریعہ اس پروجیکٹ کو اپنی پرخلوص دعاؤں میں یاد رکھیں!!!

wa.me/923213238363

11/02/2026

الحمدللّٰه رب العالمین ✨

Address

Baba Wilayat Ali Shah Colony Sector-11 Orangi Town Karachi PK
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hamd Charitable Foundation - International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share