Shahid Moin Official

Call

Shahid Moin Official Work At Sheikh Welfare Trust International.

انا للہ وانا الیہ راجعون "کوہاٹ حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار۔ اس المناک حادثے کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہ...
18/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
"کوہاٹ حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار۔ اس المناک حادثے کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ جان بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت، اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا۔ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بھی دعا ہے۔

"منگھوپیر تھانے کے باہر جاری دھرنا اس بات کی گواہی ہے کہ انصاف کی تلاش ابھی ختم نہیں ہوئی۔ روشم حسین شہید کے ورثاء کا مط...
18/09/2026

"منگھوپیر تھانے کے باہر جاری دھرنا اس بات کی گواہی ہے کہ انصاف کی تلاش ابھی ختم نہیں ہوئی۔ روشم حسین شہید کے ورثاء کا مطالبہ بالکل سادہ اور واضح ہے، شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا، اور انصاف کی فراہمی۔ دس دن گزر گئے ہیں، مگر انصاف کا انتظار ابھی باقی ہے۔ ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ روشم حسین شہید کے ورثاء کو جلد انصاف ملے۔

شاباش سندھ پولیس ✨💫سرجانی ٹاؤن کے معصوموں کو انصاف ملنا چاہیے۔ سرجانی ٹاؤن میں ایک ماں اور اس کے تین معصوم بچوں کے قتل ن...
18/09/2026

شاباش سندھ پولیس ✨💫

سرجانی ٹاؤن کے معصوموں کو انصاف ملنا چاہیے۔ سرجانی ٹاؤن میں ایک ماں اور اس کے تین معصوم بچوں کے قتل نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس ہولناک واقعے میں گرفتار ملزم محمد ہمایوں نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کیا تھا۔ آج پولیس کے مطابق آلہ قتل کی برآمدگی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اگرچہ ملزم کی ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے لیکن مقتول ماں اور تین بچوں کے اہلِ خانہ کو مکمل انصاف، شفاف تحقیقات اور تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل ضرور ملنی چاہیے۔ ایسے واقعات معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ قانون کی بالادستی ہی وہ راستہ ہے جس سے متاثرہ خاندان کا اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔ معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔ ان کے ورثا کو انصاف ملنا چاہیے۔
شاہد معین
Sindh Police
Karachi Police - KPO

16/09/2026

ظلم اتنا کرو جتنا برداشت کر سکو ـــــ؟
ہائے بے بس باپ •• اللّه پاک صبر دے۔آمین 🤲🏻







15/09/2026
روشم شہید انصاف مانگ رہا ہے!روشم شہید کے ورثاء کا احتجاج ان کا بنیادی حق ہے۔ انصاف مانگنا جرم نہیں، ہر شہری کا حق ہے۔سیا...
15/09/2026

روشم شہید انصاف مانگ رہا ہے!
روشم شہید کے ورثاء کا احتجاج ان کا بنیادی حق ہے۔ انصاف مانگنا جرم نہیں، ہر شہری کا حق ہے۔
سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کی حمایت کے بجائے مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں اور شفاف و غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کریں۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے تھانہ منگھوپیر میں جرائم پیشہ عناصر، لینڈ گریبرز اور اسمگلروں کی مبینہ سہولت کاری کے الزامات کی بھی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
روشم شہید کے ورثاء کو انصاف دو — احتجاج کرنے والوں کی آواز دبانے کے بجائے انصاف فراہم کرو۔
شہید کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔







DG ISPR

یومِ آزادی — پاکستان ہماری پہچان! 🇵🇰14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ یہ دن ہماری آزادی، قربانیوں اور قومی یکجہتی کی علام...
13/08/2026

یومِ آزادی — پاکستان ہماری پہچان! 🇵🇰

14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ یہ دن ہماری آزادی، قربانیوں اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد وطن کی حیثیت سے ابھرا۔

آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام کا اتحاد، محبت اور باہمی بھائی چارہ ہے۔

آئیں اس یومِ آزادی پر اپنے دلوں میں پاکستان کی محبت کو مزید مضبوط کریں اور عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی عزت، سلامتی اور سربلندی کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
14 اگست مبارک!

از طرف: شاہد معین
DG ISPR
Pakistan Air Force
Pakistan Navy

Address

Karachi

Telephone

03212067974

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Moin Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share