Al Furqan Social society

Al Furqan Social society الفرقان سوشل سوسائٹی ایک غیر منافع بخش، غیر سیاسی ادارہ ہے جومعاشرے میں مثبت تبدیلی، فلاحی خدمات اور اخلاقی بیداری کے لیے کوشاں ہے۔

سڑکیں بنانا بھی لازمی نہیں،‏شہر کو پانی دینا بھی لازمی نہیں،‏شہر کو ماس ٹرانزٹ سسٹم دینا بھی لازمی نہیں،‏گٹر کے ڈھکن لگا...
20/01/2026

سڑکیں بنانا بھی لازمی نہیں،
‏شہر کو پانی دینا بھی لازمی نہیں،
‏شہر کو ماس ٹرانزٹ سسٹم دینا بھی لازمی نہیں،
‏گٹر کے ڈھکن لگانا بھی لازمی نہیں،
‏شہر کئ صفائی بھی لازمئ نہیں،
‏تعلیمی ادارے بنانا لازمی نہیں،
‏ڈمپر سے لوگوں لو کچلنے والوں کو سزا دینا لازمئ نہیں،
‏گن پوائنٹ پر لوٹ مار ختم لرنا بھی لازمئ نہیں،
‏کوئی پراجیکٹ مکمل کرنا بھی لازمی نہیں،
‏ایسی نااہلی پر شرمسار ہونا لازمی نہیں،
‏بس بھٹو کا زندہ رہنا لازمی ہے۔

07/01/2026

بلدیہ والے ٹوٹی سڑکوں ،پانی کے بحران،گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور تباہ حالات کے ساتھ سسک تڑپ کر جی رہے ہیں لیکن اپنے حق کیلئے نہیں بولتے

محترم چیئرمین و وائس چیئرمین صاحبیونین کونسل 3 وارڈ نمبر 4 کے عوام کی جانب سے گزارش ہے کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی شد...
01/01/2026

محترم چیئرمین و وائس چیئرمین صاحب

یونین کونسل 3 وارڈ نمبر 4 کے عوام کی جانب سے گزارش ہے کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے، جو برسوں سے حل طلب ہیں:

- پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، لوگ بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
- سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے شام کے بعد پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔
- پیونگ بلاکس کی تنصیب نہیں کی گئی، کچی گلیاں بارش میں کیچڑ کا منظر پیش کرتی ہیں۔
- کچھ مقامات پر سیوریج لائنیں تباہ حال ہیں، جس سے گندگی اور بدبو سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ تمام مسائل وقتی نہیں بلکہ برسوں سے موجود ہیں۔ عوام نے بہت صبر کر لیا، اب توقع ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ آواز صرف شکایت نہیں، ایک مطالبہ ہے۔

تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔



*إنا لله وإنا إليه راجعون*  *مولانا سید مختارالدین شاہ صاحب کربوغہ شریف – چراغ علم و عرفان گل ہوا*ایک صاحبِ نسبت، علم و ...
30/12/2025

*إنا لله وإنا إليه راجعون*
*مولانا سید مختارالدین شاہ صاحب کربوغہ شریف – چراغ علم و عرفان گل ہوا*

ایک صاحبِ نسبت، علم و عمل کے جامع، فقہ و تصوف کے آئینہ دار، اور خلوص و انکسار کے پیکرِ کامل *حضرت مولانا سید مختارالدین شاہ صاحب* کا وصال، علمی و روحانی دنیا کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

شاہ صاحب مرحوم کی زندگی علمِ شریعت و طریقت کی جلوہ گاہ تھی۔ ان کی مجلسیں ذکر و فکر کی محفلیں تھیں، جن سے قلوب کو جلا، اور اذہان کو سمت ملا کرتی تھی۔ ان کا اسلوبِ بیان دلوں کو نرم کرتا، اور ان کی خاموشی بھی وعظ بن جایا کرتی تھی۔

وہ اس دورِ مادّی میں اخلاص کی جیتی جاگتی مثال تھے۔ ان کی رحلت ایک ایسے عہد کا خاتمہ ہے، جو اپنے اندر روشنی، سکون، علم اور دعا کی تاثیر رکھتا تھا۔

اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے فیوض کو جاری و ساری رکھے، اور ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔




نہ گلیاں پختہ، نہ سڑکوں کا حال بہتر، جیسے یہ علاقہ نقشے پر تو ہے مگر ترجیحات میں نہیں۔ دہائیوں سے لوگ اسی گرد و غبار میں...
30/12/2025

نہ گلیاں پختہ، نہ سڑکوں کا حال بہتر، جیسے یہ علاقہ نقشے پر تو ہے مگر ترجیحات میں نہیں۔ دہائیوں سے لوگ اسی گرد و غبار میں سانس لے رہے ہیں، اور ذمہ دار صرف تصویروں میں ترقی دکھا رہے ہیں۔

کیا ہم نے صرف ووٹ دینے کے لیے جینا ہے؟
کیا بنیادی سہولتیں صرف خواص کا حق ہیں؟

اب خاموشی جرم ہے۔
اپنے حق کے لیے بولیے۔
کیونکہ اگر ہم نہ جاگے، تو ہماری اگلی نسل بھی اندھیرے میں جینے پر مجبور ہوگی۔



پانی صرف چند گھروں کا حق نہیں!تصور کیجیے، ایک ہی علاقے میں ایک طرف پانی وافر مقدار میں میسر ہے، اور دوسری طرف — صرف چند ...
27/12/2025

پانی صرف چند گھروں کا حق نہیں!

تصور کیجیے، ایک ہی علاقے میں ایک طرف پانی وافر مقدار میں میسر ہے، اور دوسری طرف — صرف چند گلیوں کے فاصلے پر — لوگ پندرہ سال سے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

یہ مسئلہ ایک یا دو سال کا نہیں۔ دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے لوگ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔
سوال یہ ہے:

کیا حکمرانوں کو فنڈ صرف اپنے علاقوں کے لیے ملتا ہے؟
یا یہ فنڈ عوام کی سہولت، مساوی ترقی، اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے ہوتا ہے؟

ترقیاتی کام مخصوص علاقوں تک محدود کیوں؟
کیا باقی عوام انسان نہیں؟
کیا ان کا حق نہیں کہ ان کے گھروں میں بھی پانی آئے؟

یہ خاموشی اب ختم ہونی چاہیے۔
آواز بلند کریں!
ترقی کا حق سب کو ہے، سہولیات سب کی ضرورت ہیں — نہ کہ صرف چند مخصوص لوگوں کی۔





23/12/2025

*وارڈ فور، یونین کونسل 3* میں چیئرمین جمروز نواب صاحب نے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔
یاد رہے کہ یہ وارڈ طویل عرصے سے اربابِ اقتدار کی غفلت کا شکار رہا ہے، جہاں نہ سیوریج کا مؤثر نظام موجود ہے، نہ ہی سڑکوں اور گلیوں کی حالت قابلِ ذکر ہے۔

عوام ایک بار پھر وعدے سن رہے ہیں — دعا ہے کہ یہ وعدے محض الفاظ نہ ہوں۔
اب وقت آ چکا ہے کہ ان وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے، تاکہ اس محروم وارڈ کو بھی ترقی، سہولت اور بنیادی انفراسٹرکچر کی روشنی نصیب ہو۔

20/12/2025

TMC Baldia Town Under PPP Government

19/12/2025

صدر امین میموریل ویلفئر ایسوسی ایشن

Address

Qaim Khani Colony, Baldia Town, Keamari
Karachi
75760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Furqan Social society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share