FB Area Ki Awaaz - Main Shahid Hon

FB Area Ki Awaaz - Main Shahid Hon Page ghair-siyasi aur ghair-janibdar hai — sirf awaam ki awaaz ban’ne ke liye.

FB Area Ki Awaaz – Main Shahid Hon ��
Yeh Federal B Area ke logon ka community page hai.jahan aap apne masail, updates aur concerns seedha share kar sakte hain.

08/03/2026

فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گٹر کا مسئلہ | انتظامیہ سے توجہ کی اپیل☝🏻☝🏻

فیڈرل بی ایریا بلاک 15 اقصیٰ مسجد کے سامنے روئل سیٹ والی گلی میں اکثر گٹر ابلنے کا مسئلہ سامنے آ جاتا ہے۔ ایک جگہ ٹھیک ہوتی ہے تو کچھ دن بعد دوسری جگہ سے پانی نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔
متعلقہ یو سی اور ٹاؤن انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر دیں تاکہ بار بار یہ مسئلہ نہ ہو اور سڑکیں بھی خراب نہ ہوں۔
رمضان اور عید کے دنوں میں گندگی اور بدبو کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بھی مشکل ہوتی ہے، اس لئے امید ہے کہ متعلقہ ادارے اس طرف توجہ دیں گے۔
یہ ویڈیو ایف بی ایریا کی آواز میں شاہد ہوں کے پلیٹ فارم سے صرف عوامی مسئلے کی نشاندہی کے لئے شیئر کی جا رہی ہے۔
صفحه فالو کریں اور ویڈیو شیئر کریں تاکہ آواز متعلقہ اداروں تک پہنچ سکے۔






#کراچی

Bump n Share Plz Missing Alert ( Muhammad azaan )Father: Muhammad Zeeshan Age 14 years Cell: 0316 11467270300 7426101H/n...
27/02/2026

Bump n Share Plz
Missing Alert ( Muhammad azaan )
Father: Muhammad Zeeshan
Age 14 years
Cell: 0316 1146727
0300 7426101
H/no 468 block 15 near T ground
Missing on 25/02/2026
10.00 p.m

05/02/2026

فیڈرل بی ایریا بلاک 14 | نئی سڑکیں، پرانا سیوریج — کیا یہی ترقی ہے؟
میں اس وقت فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں موجود ہوں۔
آپ خود دیکھ رہے ہیں کہ نئی نئی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، سڑکوں پر لکیریں بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا صرف سڑک بنا دینا ہی ترقی کہلاتا ہے؟
دنیا بھر میں ٹریفک ایک طرف سے آتی ہے اور دوسری طرف سے جاتی ہے،
لیکن یہاں پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں نے پورے نظام کو بے مقصد بنا دیا ہے۔
اس کی سب سے بڑی وجہ عمودی تعمیر (Vertical Growth) ہے۔
جہاں پہلے ایک گھر میں ایک یا دو گاڑیاں ہوتی تھیں،
آج ایک ہی پورشن میں آٹھ سے نو گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔
اب بتائیں، پارکنگ کا مسئلہ آخر کون حل کرے؟
اب آتے ہیں اصل مسئلے کی طرف — سیوریج کا نظام۔
چاہے آپ جاوید نہاری والی مرکزی سڑک بنا لیں،
چاہے پورے فیڈرل بی ایریا میں ڈھول پیٹ لیں،
جب تک سیوریج کا نظام درست نہیں ہوگا،
یہ تمام سڑکیں کچھ ہی عرصے میں دوبارہ تباہ ہو جائیں گی۔
ابھی اس سڑک کا افتتاح بھی نہیں ہوا
اور پانی پہلے ہی کھڑا ہے۔
اگر خدانخواستہ بارش ہو گئی تو
یہ پانی جائے گا کہاں؟
یہاں تو برساتی نالہ ہی موجود نہیں۔
یہ تنقید نہیں، زمینی حقیقت ہے۔
پہلے سیوریج کا نظام درست کریں،
ورنہ یہ سب بے معنی، بے مقصد اور صرف بجٹ کا ضیاع ہے۔
میں شاہد ہوں، اور سوال اٹھانا میرا حق ہے۔
👉 ویڈیو کو شیئر کریں
👉 صفحہ فالو کریں
👉 اپنی آواز مضبوط بنانے کے لیے سپورٹ کریں
FederalBArea
#بلاک14






17/01/2026

یو سی 4 کے زمہ داروں سے گزارش ہے کہ آپ کی یوسی کے سامنے گٹر بہہ رہا ہے ۔۔ شئیر پلیز فیڈرل بی ایریا والوں میں آپ کا شاہد ☝🏻☝🏻

24/12/2025

وہاج میموریل اور کوکو نٹ گراؤنڈ والی سڑک کسی ندی نالے کا منظر پیش کر رہی ہے یقین مانے آنا جانا دشوار ہوگیا 🙏🏻علاقہ مکینوں کا برا حال ہے خدارا اسے دیکھ لیں اور میں شاہد ہوں کہ ایک بڑی وجہ ادھر پورشنوں کا اندھا دھن بننا ہے اس پر پھر کبھی بات ہوگی لیکن ویڈیو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں جزاک اللّہ ☝🏻☝🏻
ایف بی ایریا کی آواز — میں شاہد ہوں ✊🏻☝🏻
یہ منظر ایف بی ایریا بلاک 15 کا ہے۔
کیا یہ مسئلہ آپ کے علاقے میں بھی ہے؟
کمنٹ کریں اور ویڈیو شیئر کریں تاکہ آواز آگے جائے۔
FB Area Ki Awaaz – Main Shahid Hon ✊🏻








20/12/2025

آپ چاہیں جتنی اچھی سڑک ڈالیں لیکن میں شاہد ہوں کہ اگر آپ نے سیوریج کے نظام پر پہلے کام نہیں کروایا تو وہ آئرن سڑک کو چیر پھاڑ دیگا ☝🏻☝🏻خدارا گھن آتی ہے سڑکیں ڈل رہی ہیں لیکن گٹر کا پانی جوں کا توں کھڑا ہے ۔۔۔✌🏻✌🏻🙏🏻🙏🏻۔
ایڈریس: جاوید نہاری کے پیچھے والی اور رائل سوئٹس والا مین روڈ آپ کا منتظر ہے جزاک اللّہ 😊😊۔

19/12/2025

*ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ*

نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے اہم اعلان کر دیا





فیڈرل بی ایریا جاوید نہاری والا روڈ ابھی فلحال 🙏🏻😂۔🔴 FB Area Ki Awaaz – Main Shahid Hon☝🏻✊🏻ایف بی ایریا کی آواز — میں شا...
18/12/2025

فیڈرل بی ایریا جاوید نہاری والا روڈ ابھی فلحال 🙏🏻😂۔
🔴 FB Area Ki Awaaz – Main Shahid Hon☝🏻✊🏻
ایف بی ایریا کی آواز — میں شاہد ہوں ✊🏻☝🏻
کیا یہ مسئلہ آپ کے علاقے میں بھی ہے؟
کمنٹ کریں اور تصویر شیئر کریں تاکہ آواز آگے جائے۔





Address

Dastagir Block 15
Karachi
75950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FB Area Ki Awaaz - Main Shahid Hon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share