I'm Rao Saleem Chairman Tahafuz haqooq e insaniat welfare trust
10/07/2026
رپورٹ: محمد سلیم، MRY نیوز، ملیر کراچی
سندھ ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن (سیوا) کے ہیڈ آفس گلشنِ جمال کراچی میں پاکستان رائٹس موومنٹ کے سرپرست اپنے وفد کے ہمراہ تشریف لائے۔ وفد میں صہیب ارائیں، حمید مگسی اور پاکستان رائٹس موومنٹ کے دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔
اس موقع پر برگیڈیئر (ر) بشیر احمد ارائیں، سرپرستِ اعلیٰ سیوا، اور راؤ سلیم، نائب صدر سیوا سندھ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، فلاحی سرگرمیوں اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
برگیڈیئر (ر) بشیر احمد ارائیں نے سینیٹر مشتاق احمد خان کو اپنی تصنیف "خاک سا خاکی" بطور تحفہ پیش کی۔ بعد ازاں وفد کو سابق فوجیوں کی مستحق بچیوں کی شادی کے لیے قائم کیے گئے برائیڈل سوٹ بینک کا دورہ بھی کرایا گیا، جسے وفد نے سراہا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ آخر میں بانی سیوا نے سینیٹر مشتاق احمد خان اور ان کے وفد کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔
10/07/2026
30/06/2026
کل رات 9 بجے راجپوت برادری کا ایک وفد راؤ یامین کی رہائش گاہ بھٹائی اباد پہنچا جس میں رانا احسان ماڈل کالونی سے،راؤ شمشاد گل آرکیٹیکٹ سے اور راؤ سلیم نیو راشدی گوٹھ سے شامل تھے راؤ یامین کو حج کی مبارکباد پیش کی اور انکو دعاؤں کی درخواست کی اور ساتھ ہی برادری کی گیدرنگ،یکجہتی بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہم اپنے اپنے لیول پر اپنا کردار ادا کریں گے کہ برادری ایک جان ہو جائے انشاء اللہ
09/06/2026
مؤرخہ 06 جون کو گورنر سندھ جناب سید نہال ہاشمی صاحب سے پاکستان ہومز راشدی گوٹھ کا وفد انکو حج کی مبارک باد اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرنے گورنر ھاؤس پہنچا
19/05/2026
*بانی سیوا کی اپنے وفد کے ہمراہ غازی کے بچوں کی شادی میں شرکت* : گزشتہ شب مورخہ 18 مئی 2026 کو بانی سیوا برگیڈیئر بشیر احمد آرائیں (ریٹائرڈ) نے صدر سیوا ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی محترم جناب چوہدری محمد جمیل آرائیں صاحب کے دو صاحبزادگان کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی نائب صدر سیوا سندھ محترم جناب راؤ محمد سلیم صاحب، نائب صدر سیوا ڈسٹرکٹ ایسٹ حوالدار (ر) اولی محمد صاحب ، حوالدار محمد منشاء آرائیں صاحب (ریٹائرڈ) جوائنٹ سیکریٹری سیوا ضلع ایسٹ کراچی اور فنانس سیکریٹری سیوا ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی حوالدار (ر) محمد اکرم صاحب بھی شریک ہوئے۔
تمام معزز مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑوں کے لیے خوشگوار، کامیاب اور خوشحال ازدواجی زندگی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 🤲✨
*منجانب: حوالدار چوھدری محمود حسین آرائیں (ریٹائرڈ) مرکزی انفارمیشن سیکریٹری سندھ ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن (SEWA) سندھ ۔*
19/05/2026
اج صبح محمد اقبال کباڑی کی اہلیہ وفات پاگئی تھیں کسی کے توسط سے مجھے اپروچ کی گئی میں نے فوری اپنی تحفظ حقوق انسانیت ٹرسٹ اور ایکس سروس مین ویلفیئر کی میٹنگ کال کی فیصلہ یہ ہوا کہ 10000 روپے تحفظ حقوق انسانیت کی طرف سے اور باقی تازہ کولیکشن کر کے ڈیڈ باڈی پنجاب بھیجنے کا کرایہ کرتے ہیں الحمد اللہ لوگوں نے بہت تعاون کیا اور ہم نے 1700 روپے ایمبولینس کا کرایہ ایدھی سینٹر تک اور 43000 پنجاب کیلئے محمد اقبال کے حوالے کئے اور خود پوری ٹیم کے ساتھ ڈیڈ باڈی روانہ کی اس موقع پر الاتحاد کے سینئر رہنما ملک حضور بخش بھی موقع پر موجود تھے اور اللہ تعالیٰ سب کا دیا بھی قبول فرمائے اور جس جس نے جو بھی کام کیا اور حقوق انسانیت کی ٹیم نے پیسے کے علاوہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور پولیس راہداری بھی خود بنوائی اور حاجی انیس قریشی نے بھی مالی تعاون بھی کیا اور گاڑی بھی بک کروا کے دی اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے آمین
السلام علیکم اج جناب زرتاج ملک صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں علاقے کے مسائل کے بارے میں بھی ڈسکس ہوا اور انے والے الیکشن کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی اس ملاقات میں جناب اور غلام قادر بلوچ بھی شامل ہوئے اور زرتاج ملک صاحب نے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے کا وعدہ کیا
Address
Shop No C#11 Pakistan Homes Block B Gulistan E Johar Block 9A
Be the first to know and let us send you an email when Tahfuz haquq e insanit foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.