26/10/2025
*حشمت ڈکیت منشیات فروش کا ایک اور ساتھی گرفتار*
وقاص عرف گھوڑا اور اس کے ساتھیوں کی غنڈہ گردی کاروباری شخص کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
کراچی (رپورٹ)
اورنگی ٹاؤن کے علاقے خواجہ غریب نواز مارکیٹ، سیکٹر 10 میں کاروباری شخص محمد نعیم پر چند نامعلوم افراد نے حملہ کر کے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ مومن اباد ٹاؤن سب ڈویژن میں درج کرائی گئی ہے
مدعی کے مطابق وہ اپنے ساتھیوں عتیق الرحمان اور محمد صادق کے ہمراہ دکان پر موجود تھا کہ اچانک ایک شخص وقاص مارک دلی اپنے 3 سے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آ پہنچا ملزمان نے آتے ہی مدعی سے بدتمیزی کی، گالیاں دیں، کاروبار بند کرنے کی دھمکیاں دیں اور دکان کے سامان کو نقصان پہنچایا
واقعہ کے دوران علاقے کے لوگ جمع ہو گئے جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
مدعی کا کہنا ہے کہ وہ ایک شریف شہری اور محنت کش تاجر ہے، مگر ملزمان کی دھمکیوں کے باعث سخت خوفزدہ ہے
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شکایت کی بنیاد پر وقاص عرف گھوڑا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفتیشی افسر سید ڈاکٹر شاہر نے رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں
Government of Pakistan
Sindh Government
Sindh Police