21/07/2026
الحمدللہ 🤲
مسجد نبوی ﷺ کے معزز اور سینئر مدرس، شیخ خالد احترام حفظہ اللہ (جوکہ 42 سال سے مسجد نبوی میں مدرس ہیں)اپنے دورہ کراچی کے موقع پر ہمارے درمیان موجود تھے۔
DEHELVI BLIND PEOPLE FOUNDATION
کے تحت جامعہ ستاریہ اسلامیہ میں جوکہ جماعت غرباء اہل حدیث کا عظیم دینی ادارہ ہے
ہر ماہ نابینا بہن بھائیوں کے لیے راشن، کھانا، کیش لفافے اور ایک کلو تازہ گوشت فراہم کیا جاتا ہے،
جس کے لیے باقاعدہ گائے ذبح کی جاتی ہے۔
الحمدللہ! اس ماہ یہ سعادت شیخ خالد احترام حفظہ اللہ کے دست مبارک سے حاصل ہوئی۔
انہوں نے نابینا بہن بھائیوں کی خدمت کو سراہا،منتظمین، اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور اس کار خیر سے جڑے تمام احباب و معاونین کے لیے پرخلوص دعاؤں سے نوازا۔
اللہ تعالی اس خدمت کو قبول فرمائے، اسے دوام عطاء کرے اور اس میں تعاون کرنے والے ہر فرد کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین یا ربّ العالمین 🤍
🔖