Hamdard Foundation Pakistan

Hamdard Foundation Pakistan Hamdard (signifying one who has ‘sympathy’) has chosen to serve through activities for the promotion Demand, progress, and expansion demanded more space.

Journey of Hamdard Foundation Pakistan
The journey of a thousand miles begins with the first step. The journey of Hamdard Pakistan a non-governmental organization began in 1948 when after the birth of Pakistan Hakim Mohammed Said, Founder President of Hamdard in Pakistan established Hamdard Laboratories (Waqf) at Karachi for the manufacture of Herbal medicines. Within a few years from a modest beginning and after trials and tribulations it grew into a leading national institution in the field of herbal medicines. Today Hamdard Industrial Complex or “Hamdard Sanaat Abad” as it is known, spread on 32 acres of land, has transformed a conservative pharmaceutical industry into a modern scientific one, serving national and international demands. In 1953 Hamdard from being a national institution became a national trust when Hakim Mohammed Said sole owner of the thriving prosperous Hamdard created “The Hamdard Foundation Pakistan” to channelize its philanthropy. The core motto and philosophy of Hamdard Foundation in service of Humanity through Medical, Scientific, Educational, and Cultural activities. Since then through hard work and dedication, Hamdard has risen to an eminent position in the Philanthropic world as a non-governmental organization promoting health education, education, science, and culture, aligning itself with the noble ideals of global organizations such as World Health Organizations (WHO), UNESCO, UNICEF and the International Union for Health Promotion and Education. Now the journey began with the production of Herbal Medicine to succor the sick and the ailing took an arm and added dimensions. Every man has a dream for the future. The dream of Hakim Mohammed Said was to establish a City of Education, Science, and Culture. This dream became a reality when in the 80’s he built the city of Madinat al-Hikmah on 350 acres of desert scrubby land near Karachi were now countless flowers of education bloom. Madinat al-Hikmah, which means City of Knowledge and Learning, contains The Hamdard Public School, designed to impart training and education to 5000 children. It is affiliated with the UNESCO Associated Schools Projects. Hamdard University is also a part of this Madinat al-Hikmah. The Hamdard University with its constituent colleges and institutes namely The Hamdard College of Eastern Medicine, The Hamdard Institute of Education and Social Sciences, Hamdard Institute of Information Technology, Hamdard School of Law, Hamdard Institute of Management Sciences, Hamdard Al Majeed College of Eastern Medicine, Faculty of Engineering Science & Technology, Hamdard College of Medicine and Dentistry, Hafiz Mohammad Ilyas Institute of Pharmacology and Herbal Sciences, a teaching Hospital, The Bait al-Hikmah, which is the biggest library in Pakistan designed to hold two million books with attended facilities of reproduction microfilm, microfiche, computerized holdings, rare books and manuscripts dating from 9th century onwards, Collection of coins, stamps and Photographs. There are well-equipped laboratories for research and development for the use of national and international scholars. A key feature is the horticulture Garden built and maintained with the cooperation of the International Institute of Scientific Cooperation, Tubingen, and the Ministry of Agriculture, Germany, where extensive experimental cultivation of medicinal plants is carried out. The hydrochemical laboratory also operating under the same assistance advises and guides the surrounding rural areas and local farmers on profitable cultivation of crops and medicinal plants. Education through recreation is demonstrated thru the setting up of a children’s park “The Naunehal Shehar” where artifacts and presentations give children a broad-spectrum view of the world. Special programs for children in the Hamdard Public School as part of the extracurricular activities are held for training in the art of leadership. Diffusion of Knowledge and information is achieved thru a regular publishing program of books on varied subjects, Art, Literature, History, Religion, Science, and Travel. Hamdard has built bridges of goodwill and cooperation in the world of learning thru organizing national and international conferences on special themes in medical, scientific, education, and cultural fields. More than 500 international scholars and delegates have been welcomed at Hamdard. These conferences have been held at local convention centers or at the Bait al-Hikmah auditorium, where the facility of simultaneous interpretation in 5 languages is available. Residential facilities are provided to the delegates at the Scholars House, which is part of the Madinat al-Hikmah. Philanthropy assumes many other forms, free eye camps, mobile dispensaries, outdoor clinics. Free medicines, scholarships to deserving students, health education thru the media, all form part of Hamdard’s philanthropic activities. Future plans include the setting up of a Nations Ville for the meeting and congregation of scholars from all nations and international conference center, University residences, mosque, sports and youth centers, hospital, and a house of peace

What is the philosophy that motivates Hamdard? It is the belief that no man is an island, that we should give to others as much as we receive. It is this belief that sustains our journey to strive for a better life, better education, and excellence in all undertakings. Much has been accomplished thru the efforts of Hamdard alone, much is to be done. The possibilities are limitless in the future but we need to hold hands with the rest of the world to sustain our faith and endeavor to share in the work for betterment, human welfare, and universal peace. We need you to help us in our journey for humanity. Hamdard Foundation Pakistan, a non-governmental organization working for the betterment of humanity.

سیرت النبی ۖ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، بشریٰ فرخ آپۖ کے حسنِ اخلاق، محبت، شفقت اور عفو و درگزر کو ہمیں اپنے کردار کا حصہ بن...
18/09/2026

سیرت النبی ۖ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، بشریٰ فرخ
آپۖ کے حسنِ اخلاق، محبت، شفقت اور عفو و درگزر کو ہمیں اپنے کردار کا حصہ بنانا چاہیے
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام نونہال سیرت ۖ کانفرنس سے خطاب۔
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی ہمدرد نونہال اسمبلی کے تحت نونہال سیرت ۖ کانفرنس پشاور کے آرکائیوز لائبریری ہال میں 16 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئی جس کا موضوع''سیرت النبی ۖ کی روشنی میں محبت، اخلاق اور عفوودرگزر '' تھا۔مہمان اعزاز چیئرپرسن کاروانِ حوا لٹریری فورم(صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی) بشریٰ فرخ صاحبہ تھیں۔کانفرنس میں مختلف سکولوں کے پرنسپلز اورطلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نظامت کے فرائض کڈز سکول سسٹم اینڈ گرلز کالج کی نونہال حوریہ ہارون نے سرانجام دئیے۔تلاوت کلام پاک اور ترجمہ نونہالان شمائیسہ اور حور العین جبکہ نعتیہ مشاعرہ نونہالان ایمن شاہیں، مشارب، بیروہا اور مہر نے پیش کیا۔اس موقع پر بشریٰ فرخ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ حضور اکرم ۖکی سیرتِ مبارکہ ہمارے لیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے، آپ ۖ کے حسنِ اخلاق، محبت، شفقت اور عفو و درگزر کو ہمیں اپنے کردار کا حصہ بنانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ ضروری ہے ، ہمارے بچوں اور بچیوں کو چاہئیے کہ وہ اسلامی اقدار، نماز، قرآن کریم اور سیرت النبیۖ کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں تا کہ وہ اچھے مسلمان کے ساتھ اچھے انسان بھی بن سکیں۔کانفرنس میں نونہال مقررین جویریہ حکمت، خولہ جوہر، محمد سعد اور عبدالمتین نے سیرت النبی ۖ کے مختلف پہلوئوں پر اظہارخیال کیا۔قصیدہ بردہ شریف نونہالان دُرِ عدن اور طوبیٰ نے پیش کیا جبکہ منظوم دعا ورسک ماڈل سکول کے نونہالان نے پیش کی۔کانفرنس کے آخر میں مہمان خصوصی نے ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے نونہالان میں انعامات تقسیم کئے جبکہ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے پشاور کے زونل انچارج محمد خالد نے بشریٰ فرخ کو شیلڈ جبکہ زاہدہ نور کو بھی خصوصی تحفہ پیش کیاگیا۔کانفرنس کے آخر تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی گئی۔

Rasm-e-Bismillah ceremony of Nimal Imdad was held at the Seerah Conference 2026.
18/09/2026

Rasm-e-Bismillah ceremony of Nimal Imdad was held at the Seerah Conference 2026.

کراچی (پ ر)صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں محبت، ...
18/09/2026

کراچی (پ ر)صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں محبت، اخلاق اور عفووو درگزر‘‘ کے موضوع پر حمد باری تعالیٰ، ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، محفل میلاد اور رسم بسم اللہ سے سجی پروقار نونہال سیرت کانفرنس مورخہ ۱۷ ستمبر۲۰۲۶ء بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمہ میں منعقد ہوئی۔ ہمدرد لیبارٹریز کی منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او فاطمہ منیر احمد صاحبہ اور ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین صاحب بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو تھے۔
مہمان خصوصی سابق ایکٹنگ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے کہا کہ سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کردار سازی اور عملی زندگی کی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کا ایک ایک لمحہ انسانیت کے لیے رحمت، برکت، اخلاق اور رہنمائی سے معمور ہے۔ ہمیں سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف مطالعہ ہی نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بھی بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ہمیں سچائی، امانت، دیانت، عدل اور انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے۔ ہمیں آباؤ اجداد سے چلی آنے والی روایات کو محض روایت کی بنیاد پر اختیار کرنے کے بجائے حق و باطل میں تمیز کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے۔
انہوں نے دینی تقاریر اور نعتوں میں الفاظ کے محتاط انتخاب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عقیدت کا اظہار اسلامی عقائد کی حدود کے اندر رہ کر ہونا چاہیے۔
انہوں نے بچوں کی عمدہ تقاریر اور ان کی تیاری میں اساتذہ کی محنت کو سراہا اور شہید حکیم محمد سعید صاحب کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے محترمہ سعدیہ راشد کے لیے صحت، عافیت اور مزید ہمت و توفیق کی دعا بھی کی۔
نونہال مقررین سیدہ ہانی (ہمدرد پبلک اسکول)، ملائیکہ ملک (نیو اسٹینڈرڈ پبلک اسکول)، مریم (دی اویسس پبلک اسکول) اور مصطفی نادر (عظیمی پبلک ہائر سیکنڈری اسکول) نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ رحمت ہی رحمت اور معافی ہی معافی سے عبارت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں غصے، نفرت اور تکبر سے منع فرمایا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان رویوں سے اجتناب کی تعلیم دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی رحمت، صبر، عفو و درگزر اور حسنِ اخلاق کی روشن مثال ہے۔ہمیں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنے دلوں میں محبت، رحم، صبر اور معافی کو جگہ دینی چاہیے۔
نونہال سیرت کانفرنس میں پرنور محفل میلاد کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ہمدرد پبلک اسکول، ہمدرد ولیج اسکول سمیت مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حمد باری تعالیٰ اور نعتیہ کلام پیش کیے۔
نونہال سیرت کانفرنس کے اختتام پر نونہالوں نیمل امداد اور سیدہ عائشہ نقوی کی رسم بسم اللہ بھی ادا کی گئی۔ قاری حامد محمود الحسینی نے اختتامی دعا کروائی۔

Rasm-e-Bismillah ceremony of Syed Aisha Naqvi was held at the Seerah Conference 2026.
18/09/2026

Rasm-e-Bismillah ceremony of Syed Aisha Naqvi was held at the Seerah Conference 2026.

ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس لاہور کا انعقادسید علی بخاری ’’سیرتِ النبی ﷺ کی روشنی میں محبت، اخلاق اور درگزر‘‘ کے عنوان سے ...
10/09/2026

ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس لاہور کا انعقاد
سید علی بخاری
’’سیرتِ النبی ﷺ کی روشنی میں محبت، اخلاق اور درگزر‘‘ کے عنوان سے ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس ہمدرد مرکز لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانانِ گرامی کے علاوہ نونہال اسمبلی لاہور کے عہدیداران، طلبہ و طالبات، اساتذۂ کرام اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنس کے مہمانانِ گرامی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک لائبریریز جناب کاشف منظور صاحب، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل جناب محمد سلیم ساگر صاحب، گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے پروفیسر جناب ناصر بشیر صاحب اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نبیل احمد نبیل صاحب ڈائریکٹر سیڈ کارپوریشن پنجاب جناب شاہد قادر شامل تھے۔اس موقع پر اسپیکر نونہال اسمبلی لاہور فریحہ بابر، قائدِ ایوان نونہال ہانیہ فاطمہ، قائدِ حزبِ اختلاف نونہال عطیہ الوکیل اور ڈپٹی اسپیکر نونہال ربیعہ مظہر نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص محبت، حسنِ اخلاق، برداشت اور درگزر کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، برداشت، حسنِ سلوک، عفو و درگزر اور اعلیٰ اخلاق کا کامل نمونہ ہے۔ اگر ہم اپنی عملی زندگی میں سیرتِ نبوی ﷺ کو اپنائیں تو معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی محترمہ سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ کا ایک روشن پہلو حسنِ اخلاق ہے۔ قرآنِ کریم نے نبی کریم ﷺ کے اخلاقِ عظیمہ کی گواہی دی ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ ہمیں عفو و درگزر کا بھی عظیم درس دیتی ہے۔ آپ ﷺ نے تکلیف پہنچانے والوں کو معاف کیا، بدسلوکی کا جواب حسنِ سلوک سے دیا اور انتقام کے بجائے درگزر کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور معاشرے میں محبت، برداشت، خوش اخلاقی، احترام اور معافی کے جذبے کو فروغ دے کر اختلافات اور تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ آج ہم اپنے اردگرد دیکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ معمولی معمولی باتوں پر اختلاف اور ناراضی بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ ایک دوسرے کو معاف کرنے اور درگزر کرنے کا جذبہ کم ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر معمولی سی صورتِ حال پر غصہ، چھوٹی سی بات پر تلخی، دوستوں اور احباب کی معمولی غلطیوں کو برداشت نہ کرنا اور فوراً شکایت یا ناراضی کا اظہار کرنا ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ ہمیں غصے کے بجائے تحمل سے کام لینا سیکھنا ہوگا۔ اس طرح ہم نہ صرف اپنے تعلقات کو خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں بھی محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔
کانفرنس میں معروف شعراء نے نعتیہ کلام پیش کرکے محفل کو مزید پُروقار بنایا، جبکہ نونہال طلبہ و طالبات نے ثنا خوانیِ مصطفیٰ ﷺ کرتے ہوئے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور ایک خوبصورت محفلِ نعت سجائی کانفرنس کا ایک خصوصی سیشن ننھے منے نونہالوں کی رسمِ بسم اللہ پر مشتمل تھا، جو نہایت خوبصورت اور روح پرور رہا۔ اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا، جبکہ جناب سید اصغر علی شاہ صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔ دعا کے بعد ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔

مختصر رپورٹ ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس راولپنڈی / اسلام آ باداز: امان اللہ نیازی  جشن میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ماہ ربیع ا...
09/09/2026

مختصر رپورٹ ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس راولپنڈی / اسلام آ باد
از: امان اللہ نیازی

جشن میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ماہ ربیع الاوّل میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ہمدرد مراکز میں نونہال سیرت کانفرنس کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجا رہا ہے اس سلسلہ میں ہمدرد مرکز راولپنڈی میں عقیدت و احترام سے بھری ایک پر وقار ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں راولپنڈی / اسلام آباد کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی پیرسیدعطاء اللہ شاہ بخاری تھے سیرت النبی ؐکانفرنس کا موضوع "سیرت النبیؐ کی روشنی میں محبت،اخلاق اورعفوو درگذر"تھااس موقع پر قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی محترمہ سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہاکہ ربیع الاوّل کا بابرکت مہینہ ہمیں اُس عظیم ہستی ؐکی یاد دلاتا ہے جن کی آمد سے دنیاکو ہدایت محبت،رحمت اور انسانیت کاوہ مقام ملا جسکی روشنی آج بھی ہمارے دلوں کو منو ّر کررہی ہے آپؐ کی سیرت ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے حضورؐ نے اپنے عمل،کردار و گفتار اور اخلاق سے انسانیت کومحبت،احترام،برداشت،صبراورعفوودرگذر کادرس دیاہے ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو چاہیے کہ سیرت طیبہ کو اپناشعار بنائیں حکیم محمد سعید شہید ساری زندگی سیرت النبی ؐ پر عمل پیرارہے پیرسید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ ہمیں قرآن وسنت اورسیرت النبیؐ کواپنانا ہوگاہمارے زوال کی وجہ قرآن وسنت پر عمل نہ کرناہے اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریمؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجاہے آپ ؐ کی ساری زندگی محبت،اعلیٰ اخلاق اورعفوودر گذرکا نمونہ تھی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں طلبہ وطالبات نے سیرت طیبہ پر تقاریر کیں جبکہ نعت خوانی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیاگیاجبکہ اختتام سے قبل حضور نبی کریمؐکی شان اقدس میں ہدیہ صلوٰۃوسلام بھی پیش کیا گیا اس موقع پر زونل ہیڈ ہمدردفاؤنڈیشن راولپنڈی امان اللہ نیازی نے مہمان خصوصی کو خصوصی شیلڈ مہر نبوت ؐ پیش کی اور نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

28/08/2026

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923182889938

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hamdard Foundation Pakistan:

Shortcuts

Share