04/06/2026
درامن خیل ویلفیئر ایسوسی ایشن
کی ٹیم چیئرمین محترم امیر نواز صاحب اور وائس چیئرمین محترم جاوید صاحب کی قیادت میں وزیرستان کے علاقے سینہ تیژہ پہنچی، جہاں سینہ تیژہ، پوندیا خیل اور ژاور کلائ کے معزز قومی مشران، علماء کرام اور ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ایک اہم ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر قوم کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، نوجوانوں کی مثبت تربیت، باہمی اتحاد، امن و استحکام اور علاقے کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
علماء کرام اور قومی مشران نے درامن خیل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی فلاحی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
چیئرمین محترم امیر نواز صاحب اور وائس چیئرمین محترم جاوید صاحب نے کہا کہ درامن خیل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مقصد بلا تفریق پوری قوم کی خدمت، نوجوان نسل کی رہنمائی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے تمام مشران، علماء کرام اور معزز شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ اجتماع قوم میں اتحاد، بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کا سبب بنے اور ہمارے علاقوں کو امن، استحکام اور کامیابیوں سے نوازے۔
ایڈمن