31/05/2026
کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، لیکن آج یہ شہر ٹوٹی سڑکوں، کچرے کے ڈھیروں، پانی کے بحران اور ناقص انفراسٹرکچر کا شکار ہے۔
اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات تو منتقل ہوئے، مگر کراچی کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاق کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ ملک کے بڑے اور پسماندہ شہری علاقوں میں براہِ راست انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبے شروع کر سکے۔ کراچی کو خصوصی وفاقی انتظامی حیثیت دی جائے تاکہ یہ شہر دوبارہ ترقی، خوشحالی اور جدید شہری سہولیات کی جانب گامزن ہو سکے۔
کراچی صرف سندھ کا نہیں، پورے پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔ اس شہر کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔