03/06/2025
"شرم کرو شرم کرو!
لاکھوں کے جانور، مگر صفائی کے چند سو نہیں؟
کیا صرف سُنّتِ ابراہیمی ادا کرنا کافی ہے، یا اُس کے آداب بھی لازم ہیں؟
دین مکمل اپناؤ، صرف نمائش نہ بناؤ!
گوبر اور گھاس کی صفائی کا کام حکومتی نہیں، انفرادی ہے۔"
کافی جگہوں پر گوبر کے ڈھیر اور گھاس چارے کا کچرا دیکھا گیا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ لوگ گلیاں صاف کروا کر وہی گند دوسروں کے چوراہوں یا گلی کے کونے پر پھینک دیتے ہیں، جس کی وجہ سے شدید بدبو، گلیوں و چوراہوں کا بند ہونا، اور بیماریوں کا پھیلاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایک بھائی نے تو دلگیر آواز میں وائس نوٹ کر کے کہا کہ "اس گندگی کی وجہ سے ہمارے بچے بیمار پڑ گئے ہیں، 102 بخار ہے، ابھی ڈاکٹر کے کلینک سے آ رہا ہوں!"
سوچنے کی بات ہے:
گلیوں میں لاکھوں کے جانور بندھے ہیں لیکن صفائی کے لیے 400–500 روپے خرچ کرنا گراں محسوس ہو رہا ہے؟ اگر کسی کو آپ کی لاپرواہی سے تکلیف پہنچ رہی ہے، بچے بیمار ہو رہے ہیں، نیچے رہنے والوں کا جینا محال ہو گیا ہے — تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سُنّتِ ابراہیمی ادا ہو جائے گی؟یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، لیکن "حقوق العباد" بھی دین کا اہم جزو ہے۔ اگر قربانی سے کسی کو تکلیف ہو تو وہ زیادتی ہے۔
یا پھر سچ یہ ہے کہ آپ نے جانور صرف گوشت جمع کرنے کی نیت سے لیے؟ تاکہ بڑی دعوتیں ہوں، چھتوں پر بار بار باربی کیوچلے، اور فریزر بھر جائے؟
باقی سب جائے بھاڑ میں؟
خدارا گزارش ہے:
جن بھائیوں نے جانور گلیوں یا دیگر مقامات پر باندھے ہیں، وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
اگر کچرا اٹھوا بھی رہے ہیں، تو یہ بھی دیکھیں کہ وہ کچرا پھینکا کہاں جا رہا ہے؟
اور جو آس پاس دیگر لوگ ہیں، جن بھائیوں نے جانور گلیوں یا دیگر مقامات پر باندھے ہیں انہیں بھی ذمے داری کا احساس دلائیں۔
اہلِ محلہ، خاص طور پر وارہ والوں سے بھی مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنا وارہ صاف کریں اور کچرا گلیوں میں نہ پھیلائیں، کیونکہ اس سے پورے محلے کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
اللّٰہ ہمیں عمل کی توفیق دے،
اور سُنّتِ ابراہیمی کو اُس کے اصل حق کے ساتھ ادا کرنے کی سمجھ اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
یاد رکھیں: یکجہتی میں ہی طاقت ہے!
Okhai Club Royal Memon TV Network Azizabad, Sindh, Pakistan Husseinabad UC-7 Karimabad, Gulberg Town Okhai Memon Jamat Memon News #عزیزآباد #فیڈرلبیایریا Bantva Memon Jamat Registered Jetpur Memon Association Sindh Solid Waste Management Board Official Ghanti vlog