APCA BIE Karachi Unit

APCA BIE Karachi Unit “𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐠𝐞 𝐎𝐟 𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐂𝐥𝐞𝐫𝐤𝐬 𝐀𝐬𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐁𝐨𝐚𝐫𝐝 𝐎𝐟 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐦𝐞𝐝𝐢𝐚𝐭𝐞 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧
𝐊𝐚𝐫𝐚𝐜𝐡𝐢 𝐔𝐧𝐢𝐭”
ᴘʀᴇꜱɪᴅᴇɴᴛ: ᴋᴀᴍʀᴀɴ ᴀʜᴍᴇᴅ
ɢᴇɴᴇʀᴀʟ ꜱᴇᴄʀᴇᴛᴀʀʏ: ꜱ.ᴍ ᴀʜꜱᴀɴ

12/06/2026
انٹر کامرس کے امتحانات 11 جون سے ہوں گے بورڈ نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
05/06/2026

انٹر کامرس کے امتحانات 11 جون سے ہوں گے بورڈ نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

02/06/2026

ملازمین کے حقوق اور زیر التواء معاملات پر ایپکا عہدیداران کا اہم اجلاس

آج مورخہ 02 جون 2026 کو ایپکا تعلیمی بورڈ کراچی کے تمام عہدیداران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملازمین کے حقوق، زیر التواء معاملات، فلاحی امور اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ متعدد اہم معاملات طویل عرصے سے التواء کا شکار ہیں، جس کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اجلاس میں درج ذیل نکات زیر بحث آئے:

APC/DPC
کے زیر التواء معاملات اور ان کی فوری منظوری کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔

BOG
کے منٹس کی منظوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مالی سال 2024-25 کی 118 میڈیکل ری ایمبرسمنٹ فائلوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مالی سال 2025-26 کی 130 سے زائد میڈیکل ری ایمبرسمنٹ فائلوں کی جلد منظوری اور ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

DEO
اپ گریڈیشن کمیٹی سے متعلق معاملات اور ملازمین کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مارچ، اپریل، مئی اور جون کے اوور ٹائم واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کنوینس الاؤنس میں خاطر خواہ اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ ملازمین کو سفری اخراجات میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملازمین کے جائز حقوق، مراعات اور فلاحی امور کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ مزید برآں، اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگر ان معاملات کے حل میں غیر ضروری تاخیر برقرار رہی تو ایپکا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، تاہم تنظیم ہمیشہ مثبت مذاکرات، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 04 جون 2026 کو اندر پارک میں ملازمین اور ایپکا عہدیداران کی ایک مختصر مگر اہم مشاورتی نشست منعقد کی جائے گی، جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل، ملازمین کے مطالبات اور ان کے حل کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ تمام ملازمین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جا سکے۔

جنرل سیکریٹری
آل پاکستان کلرکس ایسوسیشن
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی یونٹ

30/05/2026

ایپکا سندھ کے صدر رفیق احمد جتوئی کی والدہ رضاے الہی سے انتقال فرماگئیں ہیں تمام ممبران عہدیداران دعاے مغفرت کریں

لبیک اللھم لبیک... 🕋​حج صرف ایک سفر نہیں، بلکہ گناہوں سے پاکیزگی اور اللہ کی رحمتوں کو سمیٹنے کا نام ہے۔ آل پاکستان کلرک...
26/05/2026

لبیک اللھم لبیک... 🕋

​حج صرف ایک سفر نہیں، بلکہ گناہوں سے پاکیزگی اور اللہ کی رحمتوں کو سمیٹنے کا نام ہے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (BIEK کراچی یونٹ) کے صدر کامران احمد اور ان کی ٹیم کی طرف سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے حج مبارک۔
اللہ پاک تمام مسلمانوں کے اس مقدس سفر کو آسان فرمائے اور جو ابھی تک اس سعادت سے محروم ہیں، ان کے لیے بھی اسباب پیدا فرمائے۔ آمین

آج مورخہ 14 مئی 2026 بروز جمعرات آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (APCA) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی یونٹ میں APCA کے ص...
14/05/2026

آج مورخہ 14 مئی 2026 بروز جمعرات آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (APCA) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی یونٹ میں APCA کے صوبائی جنرل سیکرٹری اشرف خان بوزئی کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر کامران احمد عہدیداران اور ملازمین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اشرف خان بوزئی نے 10 جون 2026 کو کراچی پریس کلب پر ہونے والے دھرنے میں بھرپور تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر دھرنے کے حوالے سے پوسٹرز بھی تقسیم کیے گئے اور ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا گیا۔

13/05/2026

احتجاجی اجلاس بمقام ایپکا آفس (13 مئی 2026)

​آج ایپکا انٹر بورڈ آفس یونٹ کراچی کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور آواز بلند کی۔

10 جون کو ہونے والے بڑے احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

​اہم نکات:
​تنخواہوں اور مراعات میں فوری اضافے کا مطالبہ۔
​
​منجانب: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی یونٹ

*آج مورخہ 13 مئی 2026 کو ایپکا آفس میں ملازمین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور...
13/05/2026

*آج مورخہ 13 مئی 2026 کو ایپکا آفس میں ملازمین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے حق میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔* *شرکاء نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔*
*اجلاس کے دوران تمام ملازمین کو 10 جون کو ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی گئی تاکہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ آواز بلند کی جا سکے۔*
منجانب: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن انٹر بورڈ آفس یونٹ کراچی۔۔۔

The APCA BIE Karachi Unit extends its highest accolades to the Armed Forces of Pakistan for their unwavering bravery and...
09/05/2026

The APCA BIE Karachi Unit extends its highest accolades to the Armed Forces of Pakistan for their unwavering bravery and commitment.

The 'Marka-e-Haq' spirit exemplifies the nation's unrelenting progress when its land, sea, and air forces unite in their mission. We stand in solidarity with our heroes, working together towards a resilient and prosperous Pakistan. United in Purpose. Stronger Together.

Pakistan Zindabad
Pakistan Army Zindabad

Address

Board Of Intermediate Education Karachi, Bakhtiari Youth Center, Block P North Nazimabad Town
Karachi
74600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APCA BIE Karachi Unit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category