Outdoor Advertising and Trade Association Sindh Regd.

Outdoor Advertising and Trade Association Sindh Regd. Our goal is to solve the problems of the industry and people in the best possible way and convenience

Defence Day 1965 A Symbol of Pakistan’s Glory, Courage, and National Unity. 🇵🇰6th September Salute to Our Martyrs and Gh...
06/09/2026

Defence Day 1965 A Symbol of Pakistan’s Glory, Courage, and National Unity. 🇵🇰
6th September Salute to Our Martyrs and Ghazis.
Pakistan Zindabad! 🇵🇰

🌙 ولادتِ باسعادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ مبارک 🌙تمام اہلِ اسلام کو رحمتِ عالم، خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ با...
25/08/2026

🌙 ولادتِ باسعادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ مبارک 🌙

تمام اہلِ اسلام کو رحمتِ عالم، خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع کے صدقے ہمارے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور فرمائے اور ہمیں سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے-

آمین یا رب العالمین

INNA LILLAHI WA INNA ILAHI RAJIONIt is with deep sadness that I share the news of the passing of young Yasir Siddiqui.Ma...
15/08/2026

INNA LILLAHI WA INNA ILAHI RAJION

It is with deep sadness that I share the news of the passing of young Yasir Siddiqui.

May Allah grant him the highest place in Jannatul Firdaus, and give strength and patience to his family and loved ones during this difficult time.

Please remember him in your prayers. May Allah grant him eternal peace. Ameen.

Namaz-e-Janaza will be held tomorrow after Zuhr 1.30 prayer at Shadab Masjid, Block 10, Federal B Area, Karachi.

*اعلامیہ*  *آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ* *(OATAS) کے وفد کی گورنر سندھ سے اہم ملاقات* بتاریخ: ۱۲ اگست ۲۰۲۶...
15/08/2026

*اعلامیہ*

*آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ* *(OATAS) کے وفد کی گورنر سندھ سے اہم ملاقات*

بتاریخ: ۱۲ اگست ۲۰۲۶، بروز بدھ

السلام علیکم,

*آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ (OATAS)* کے ایک نمائندہ وفد نے ۱۱ اگست ۲۰۲۶، بروز منگل، *صدرِ ایسوسی ایشن جناب راحت محمد علی صاحب* کی سربراہی میں *گورنر سندھ محترم نہال ہاشمی صاحب* اور *جناب خرم بھٹی صاحب* سے گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ باڈی کے اراکین، جن میں *سینئر نائب صدر جناب احمد حسین صاحب،* *نائب صدر جناب محمد علی صاحب، جنرل سیکریٹری* *جناب سید یاسر علی صاحب، جوائنٹ سیکریٹری جناب عثمان الزمان صاحب، سیکریٹری اطلاعات جناب* *کامران سلیم صاحب، فنانس سیکریٹری جناب* *محسن راحت صاحب، ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین* *ٹیکنیکل کمیٹی جناب جہانگیر احمد صاحب* ، *ایگزیکٹو ممبر جناب اشرف عمر صاحب،* جبکہ سینئر ایڈورٹائزرز اور ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین *جناب کاشف گوہر صاحب، جناب فیصل موسیٰ صاحب،* *جناب رضوان مصطفیٰ صاحب* ، سینئر ایڈورٹائزر *محترم عبدالمجید صاحب، جناب منظر عالم صاحب* اور *محترمہ بلقیس رحمان صاحبہ* شامل تھی۔

ملاقات کے دوران وفد نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کو درپیش مختلف انتظامی، قانونی اور کاروباری مسائل سے *گورنر سندھ* کو آگاہ کیا۔ بالخصوص مختلف میٹروپولیٹن اداروں اور ٹاؤنز میں نئی سائٹس کی اجازت اور موجودہ سائٹس کی تجدید کے دوران درپیش غیر ضروری رکاوٹوں، تاخیر اور مبینہ غیر قانونی مالی مطالبات کی نشاندہی کرتے ہوئے شفاف اور مؤثر نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وفد نے یہ بھی گوش گزار کیا کہ پورے سندھ میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کے اجازت ناموں اور تشہیری سائٹس کی تجدید کے لیے ایک مرکزی *آن لائن پورٹل* قائم کیا جائے، جس کے ذریعے ممبران اور ایڈورٹائزرز اپنی نئی سائٹس کے اجازت ناموں یا موجودہ سائٹس کی تجدید کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں۔ اس پورٹل پر متعلقہ میٹروپولیٹن اداروں اور ٹاؤنز کے سرکاری بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، تاکہ ممبران اور ایڈورٹائزرز متعلقہ فیس براہِ راست سرکاری اکاؤنٹس میں جمع کرا سکیں۔ اس نظام سے نہ صرف غیر ضروری دفتری رکاوٹوں اور تاخیر کا خاتمہ ہوگا بلکہ شفافیت، جواب دہی اور مالی معاملات میں باقاعدگی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

وفد نے تشہیری سائٹس کے سائز میں بہتری کی تجویز دیتے ہوئے سفارش کی کہ گراؤنڈ پلس فور اور اس سے بلند نجی عمارتوں کے لیے 90x30 فٹ جبکہ گراؤنڈ سائٹس کے لیے 60x20 فٹ سائز مقرر کیا جائے۔ وفد نے آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں *وزیرِ بلدیات سندھ* اور *مختلف ٹاؤنز* کو بھی درخواستیں پیش کی جا چکی ہیں۔

وفد نے رولز اینڈ ریگولیشنز ۲۰۲۱ کی تشکیل میں OATAS، بالخصوص *صدر جناب راحت محمد علی صاحب* کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کو ایک منظم قانونی و انتظامی فریم ورک حاصل ہوا۔

اس موقع پر *Out-of-Home (OOH) Advertising Skills Course* کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی *گورنر سندھ محترم نہال ہاشمی صاحب* نے کورس کو سراہتے ہوئے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے نوازا۔ وفد کی جانب سے *OOH Advertising Skills Course* پر مشتمل کتاب بھی بطورِ تحفہ پیش کی گئی۔

وفد نے صنعت کو درپیش دیگر اہم مسائل اور سفارشات پر مشتمل جامع دستاویزی فائل بھی *گورنر سندھ* کے حوالے کی۔

ملاقات کے اختتام پر *۱۴ اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان* کے حوالے سے خصوصی اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

آخر میں وفد نے *گورنر سندھ محترم نہال ہاشمی صاحب* اور *جناب خرم بھٹی صاحب* کا قیمتی وقت دینے، مسائل کو توجہ سے سننے اور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر دلی شکریہ ادا کیا۔

*کامران سلیم*
سیکریٹری اطلاعات
آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ (OATAS)
رجسٹرڈ نمبر: ۰۳۶

*جشنِ آزادی 🇵🇰 اور OATAS ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی آگاہی تقریب کی عظیم الشان کامیابی!**السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ*الحمدللہ! 1...
14/08/2026

*جشنِ آزادی 🇵🇰 اور OATAS ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی آگاہی تقریب کی عظیم الشان کامیابی!*
*السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ*

الحمدللہ! 14 اگست کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر فلک ناز ٹاور، کراچی میں *آؤٹ آف ہوم اینڈ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان* (ODATIP) کے زیرِ اہتمام *جشنِ آزادی اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ* کی خصوصی آگاہی (Awareness) تقریب منعقد کی گئی، جس میں آؤٹ ڈور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ممبران، فیبریکیٹرز اور اسکرین انسٹالرز کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں OATAS کے جنرل سیکرٹری سید یاسر علی صاحب* نے خصوصی شرکت فرمائی۔

اس موقع پر پروگرام کا انعقاد کروانے والی ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان:

*جہانگیر احمد (ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی)*

*محمد نوید (کو چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی)*

*فیصل موسیٰ (وائس چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی)*

*رضوان مصطفیٰ (ممبر ٹیکنیکل کمیٹی)*

نے تقریب میں شریک تمام ممبران اور کاریگروں کو *سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (SBTE)* سے منظور شدہ ۳ ماہ کے فلیگ شپ کورس "*آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ اسکلز*" (OOHAS) اور فلک ناز ٹاور میں قائم ہونے والے انسٹی ٹیوٹ کے بنیادی اہداف، سول ورک، اسٹرکچر کوالٹی اور پبلک سیفٹی (HSE) پر تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب کے اختتام پر 14 اگست کی مناسبت سے پرجوش ماحول میں کیک کاٹا گیا اور انڈسٹری کو جدید و محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰79 برس کی عظیم داستان،پاکستان ہماری شان، ہماری پہچان، ہمارا فخر!
13/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
79 برس کی عظیم داستان،
پاکستان ہماری شان، ہماری پہچان، ہمارا فخر!

*اعلامیہ*  *آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ* *(OATAS) کے وفد کی گورنر سندھ سے اہم ملاقات* بتاریخ: ۱۲ اگست ۲۰۲۶...
12/08/2026

*اعلامیہ*

*آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ* *(OATAS) کے وفد کی گورنر سندھ سے اہم ملاقات*

بتاریخ: ۱۲ اگست ۲۰۲۶، بروز بدھ

السلام علیکم,

*آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ (OATAS)* کے ایک نمائندہ وفد نے ۱۱ اگست ۲۰۲۶، بروز منگل، *صدرِ ایسوسی ایشن جناب راحت محمد علی صاحب* کی سربراہی میں *گورنر سندھ محترم نہال ہاشمی صاحب* اور *جناب خرم بھٹی صاحب* سے گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ باڈی کے اراکین، جن میں *سینئر نائب صدر جناب احمد حسین صاحب،* *نائب صدر جناب محمد علی صاحب، جنرل سیکریٹری* *جناب سید یاسر علی صاحب، جوائنٹ سیکریٹری جناب عثمان الزمان صاحب، سیکریٹری اطلاعات جناب* *کامران سلیم صاحب، فنانس سیکریٹری جناب* *محسن راحت صاحب، ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین* *ٹیکنیکل کمیٹی جناب جہانگیر احمد صاحب* ، *ایگزیکٹو ممبر جناب اشرف عمر صاحب،* جبکہ سینئر ایڈورٹائزرز اور ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین *جناب کاشف گوہر صاحب، جناب فیصل موسیٰ صاحب،* *جناب رضوان مصطفیٰ صاحب* ، سینئر ایڈورٹائزر *محترم عبدالمجید صاحب، جناب منظر عالم صاحب* اور *محترمہ بلقیس رحمان صاحبہ* شامل تھی۔

ملاقات کے دوران وفد نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کو درپیش مختلف انتظامی، قانونی اور کاروباری مسائل سے *گورنر سندھ* کو آگاہ کیا۔ بالخصوص مختلف میٹروپولیٹن اداروں اور ٹاؤنز میں نئی سائٹس کی اجازت اور موجودہ سائٹس کی تجدید کے دوران درپیش غیر ضروری رکاوٹوں، تاخیر اور مبینہ غیر قانونی مالی مطالبات کی نشاندہی کرتے ہوئے شفاف اور مؤثر نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وفد نے یہ بھی گوش گزار کیا کہ پورے سندھ میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کے اجازت ناموں اور تشہیری سائٹس کی تجدید کے لیے ایک مرکزی *آن لائن پورٹل* قائم کیا جائے، جس کے ذریعے ممبران اور ایڈورٹائزرز اپنی نئی سائٹس کے اجازت ناموں یا موجودہ سائٹس کی تجدید کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں۔ اس پورٹل پر متعلقہ میٹروپولیٹن اداروں اور ٹاؤنز کے سرکاری بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، تاکہ ممبران اور ایڈورٹائزرز متعلقہ فیس براہِ راست سرکاری اکاؤنٹس میں جمع کرا سکیں۔ اس نظام سے نہ صرف غیر ضروری دفتری رکاوٹوں اور تاخیر کا خاتمہ ہوگا بلکہ شفافیت، جواب دہی اور مالی معاملات میں باقاعدگی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

وفد نے تشہیری سائٹس کے سائز میں بہتری کی تجویز دیتے ہوئے سفارش کی کہ گراؤنڈ پلس فور اور اس سے بلند نجی عمارتوں کے لیے 90x30 فٹ جبکہ گراؤنڈ سائٹس کے لیے 60x20 فٹ سائز مقرر کیا جائے۔ وفد نے آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں *وزیرِ بلدیات سندھ* اور *مختلف ٹاؤنز* کو بھی درخواستیں پیش کی جا چکی ہیں۔

وفد نے رولز اینڈ ریگولیشنز ۲۰۲۱ کی تشکیل میں OATAS، بالخصوص *صدر جناب راحت محمد علی صاحب* کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کو ایک منظم قانونی و انتظامی فریم ورک حاصل ہوا۔

اس موقع پر *Out-of-Home (OOH) Advertising Skills Course* کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی *گورنر سندھ محترم نہال ہاشمی صاحب* نے کورس کو سراہتے ہوئے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے نوازا۔ وفد کی جانب سے *OOH Advertising Skills Course* پر مشتمل کتاب بھی بطورِ تحفہ پیش کی گئی۔

وفد نے صنعت کو درپیش دیگر اہم مسائل اور سفارشات پر مشتمل جامع دستاویزی فائل بھی *گورنر سندھ* کے حوالے کی۔

ملاقات کے اختتام پر *۱۴ اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان* کے حوالے سے خصوصی اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

آخر میں وفد نے *گورنر سندھ محترم نہال ہاشمی صاحب* اور *جناب خرم بھٹی صاحب* کا قیمتی وقت دینے، مسائل کو توجہ سے سننے اور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر دلی شکریہ ادا کیا۔

*کامران سلیم*
سیکریٹری اطلاعات
آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ (OATAS)
رجسٹرڈ نمبر: ۰۳۶

*اعلامیہ* بتاریخ: ۱۵ جولائی ۲۰۲۶ء، بروز بدھالسلام علیکم!معزز اراکین و ایڈورٹائزرکو مطلع کیا جاتا ہے کہ *آؤٹ ڈور ایڈورٹائ...
15/07/2026

*اعلامیہ*

بتاریخ: ۱۵ جولائی ۲۰۲۶ء، بروز بدھ

السلام علیکم!

معزز اراکین و ایڈورٹائزرکو مطلع کیا جاتا ہے کہ *آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ (OATAS)* کے وفد نے *نائب صدر محمد علی صاحب* کی سربراہی میں، *جنرل سیکریٹری سید یاسر علی صاحب* اور *جوائنٹ سیکریٹری عثمان الزماں صاحب* کے ہمراہ *صفورہ ٹاؤن ایڈورٹائزنگ ڈیپارٹمنٹ* کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت کی، اجلاس میں *ٹاؤن چیئرمین راشد خاصخیلی صاحب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداللہ صاحب* اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اشتہاری سائن بورڈز کے سائز، اشتہاری فیس اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بلند و بالا عمارتوں کے باعث بورڈز کے سائز میں مناسب اضافے کی تجویز پیش کی تاکہ اشتہاری صنعت کو فروغ ملے اور ٹاؤن کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ مزید برآں، صفورہ ٹاؤن میں نصب تمام اشتہاری سائن بورڈز کی تکنیکی جانچ، ان کی مضبوطی اور مرمت کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اشتہاری فیس میں اضافے کے حوالے سے ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ فیس میں کسی بھی قسم کا اضافہ متعلقہ قوانین، ضابطوں اور مقررہ قانونی طریقۂ کار کے مطابق ہی کیا جانا چاہیے۔

*معزز ٹاؤن چیئرمین* نے تمام ایڈورٹائزرز کو اپنے اشتہاری سائن بورڈز کی بروقت تجدید مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ایسوسی ایشن کی مثبت اور تعمیری کاوشوں کو سراہتے ہوئے صنعت سے متعلق تمام جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں وفد نے *ٹاؤن چیئرمین صفورہ راشد خاصخیلی صاحب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداللہ صاحب* اور دیگر متعلقہ افسران کا تعاون اور مثبت طرزِ عمل پر شکریہ ادا کیا۔

*کامران سلیم*
سیکریٹری اطلاعات
آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن سندھ (او اے ٹی اے ایس)
رجسٹرڈ: ۰۳۶

30/06/2026

OATAS meeting with FPCCI

30/06/2026

OATAS meeting with FPCCI

Address

Head Office: Plot No. 11-E Sunset Lane 8, Phase-II, Ext. DHA, Karachi. Phone: 021-35386062
Karachi
75400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Outdoor Advertising and Trade Association Sindh Regd. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share