31/05/2026
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم نے بہت سی عبادات کی اصل روح کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ قربانی جو اطاعت، تقویٰ، ایثار اور اللہ کی رضا کا درس دیتی ہے، اسے بعض لوگوں نے تفریح، نمائش اور تماشے میں بدل دیا ہے۔
اس سال قربانی کے دنوں میں ایسی بے شمار ویڈیوز سامنے آئیں جنہوں نے دل کو افسردہ کر دیا
کہیں جانوروں کو زبردستی کھانا کھلایا جا رہا تھا تاکہ وہ زیادہ موٹے نظر آئیں، کہیں انہیں گھنٹوں دھوپ میں باندھ کر رکھا گیا، اور کہیں اتنی چھوٹی رسیوں سے باندھا گیا کہ وہ نہ آرام سے بیٹھ سکتے ، نہ اپنا سر اوپر کر سکتے، نہ صحیح طریقے سے کھا سکتے تھے
ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا ایک بےزبان جانور کے ساتھ ایسا سلوک کرنا درست ہے؟
اور اس سے بھی زیادہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب جانوروں پر رحم کی بات کی جائے، ان کے حقوق کی بات کی جائے، یا ان کے ساتھ بہتر سلوک کی تلقین کی جائے تو لوگوں کو یہ بات کڑوی لگتی ہے۔
حالانکہ سچ ہمیشہ میٹھا نہیں ہوتا۔