All Pakistan Pathanan-e-Gudiyani Charitable Association

All Pakistan Pathanan-e-Gudiyani Charitable Association This is the Official page of Gudiyani Pathan Community.

27/09/2026
ضروری اعلان برائے کراچی ناظم آباد  منظور احمد خان (مرحوم) کے بیٹے اور عرفان احمد خان اور احسان احمد خان کے بھائی اور خال...
15/09/2026

ضروری اعلان برائے کراچی ناظم آباد

منظور احمد خان (مرحوم) کے بیٹے اور عرفان احمد خان اور احسان احمد خان کے بھائی اور خالد حمید خان کے ماموں سلطان احمد خان (ٹریفک پولیس) والے کا رضائے الہی سے انتقال ھو گیا تھا ۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے سوئم وقل خوانی کل بروز بدھ بعد نماز عصر ان کی رھائش گاہ میں ھو گی ۔

زیادہ سے زیادہ شرکت فرما کر ثواب دارعین حاصل کریں ۔

ان کی رھائش مکان نمبر 312 گلی نمبر A1 بلاک D نیا ناظم آباد کراچی میں ھے ۔

برائے رابطہ

احسان احمد خان 03039254346
ناصر خان 03018226464

منجانب :-
آل پاکستان پٹھانان گڑیانی چیریٹیبل ایسوسی ایشن ۔

14/09/2026

ضروری اعلان برائے ٹبہ سلطانپور

سرفراز خان (مرحوم) کے بیٹے اور کاشف خان کے بھائی شہریار خان ( شیری) کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے،

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے مرکزی جنازہ گاہ ٹبہ سلطان پور میں ادا کی جائے گی ۔
زیادہ سے زیادہ شرکت فرماکر ثواب دارعین حاصل کریں ۔

منجانب :-
آل پاکستان پٹھانانِ گڑیانی چیریٹیبل ایسوسی ایشن ۔

14/09/2026

ضروری اعلان برائے کراچی اورنگی ٹاؤن !

منظور احمد خان (مرحوم) کے بیٹے اور عرفان احمد خان اور احسان احمد خان کے بھائی اور خالد حمید خان کے ماموں سلطان احمد خان (ٹریفک پولیس) والے کا رضائے الہی سے انتقال ھو گیا ھے ۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر گھر سے متصل واقع جامع مسجد نیا ناظم آباد میں بوقتِ 0515 بجے ھو گی۔ اور تدفین باغ گڑیانی قبرستان میں ھو گی۔ برادری کے احباب سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شرکت فرما کر ثواب دارعین حاصل کریں ۔

ان کی رھائش مکان نمبر 312 گلی نمبر A1 بلاک D نیا ناظم آباد کراچی میں ھے ۔

برائے رابطہ

احسان احمد خان 03039254346
ناصر خان 03018226464

منجانب :-
آل پاکستان پٹھانان گڑیانی چیریٹیبل ایسوسی ایشن ۔

14/09/2026

ضروری اعلان برائے کراچی اورنگی ٹاؤن !

منظور احمد خان (مرحوم) کے بیٹے اور عرفان احمد خان اور احسان احمد خان کے بھائی اور خالد حمید خان کے ماموں سلطان احمد خان (ٹریفک پولیس) والے کا رضائے الہی سے انتقال ھو گیا ھے

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

ان کی رھائش مکان نمبر 312 گلی نمبر A1 بلاک D نیا ناظم آباد کراچی میں ھے ۔

برائے رابطہ

احسان احمد خان 03039254346
ناصر خان 03018226464

منجانب :-
آل پاکستان پٹھانان گڑیانی چیریٹیبل ایسوسی ایشن ۔

06/09/2026

آسلام وعلیکم!

آج سہ پہر ایک عدد کارگزاری رپورٹ و اعلامیہ پانچ رکنی کمیٹی کی جانب سے اگلے لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے جاری کیا گیا جو کہ درج ذیل ہے-

(آج مورخہ 05 ستمبر 2026 کو پانچ رکنی سینئر سابقہ بزرگ اراکین پر مشتمل کمیٹی نے حساب کی جانچ پڑتال کے حوالے سے دو رکن پر مشتمل کمیٹی کو ہدایات دیں کہ ریکارڈ کو جلد از جلد فنانس سیکریٹری سے لیکر اور کمپیوٹرائزڈ سال وائز ترتیب دے کر پانچ رکنی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے مرتب کر کے جمع کرائیں تاکہ وہ ان حسابات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر بعد میں سینئر ترین بزرگ رکن جناب خادم نبی خان کے سپرد کریں تاکہ لوگوں کے درمیان جو خدشات ہیں انہیں دور کیا جاسکے اور اختلافات کی درست وجوہات کا تعین کیا جائے- اس پر دو رکنی کمیٹی نے معزز اراکین کومنظور کالونی میں واقع گڑیانی ڈسپنسری، میڈیکل سینٹر اور ایجوکیشن سینٹرکو جاری کردہ فنڈ 6520126 روپیہ کی خطیر رقم کے ریکارڈ کی عدم دستیابی اور لائنز ایریا میں قائم ڈسپنسری کو جاری فنڈ 869610 روپیہ کےعدم ریکارڈ کے باعث تاخیر سے آگاہ کیا جس پر کمیٹی کے معزز اراکین نے جلد از جلد تمام حسابات کو متعلقہ اشخاص سے حاصل کرنے کی ہدایات جاری کیں-)

مذکورہ بالا اعلامیہ جاری کرنے کے بعد ایک مخصوص طبقہ جس کے نہ جانے کیا مفادات ہیں جو کہ اس عمل کو سبوتاژ کرنے کا عزم لیے ہیں انہوں نے اس کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرنا شروع کردیا تھا جبکہ اس اعلامیہ میں تحریر ہے کہ پانچ رکنی کمیٹی اس کا باریک بینی سے جائزہ لے کر خادم نبی خان صاحب کے سپرد کریں گے تاکہ لوگوں کے درمیان خدشات کو دور کیا جاسکے اس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ خادم نبی خان صاحب اس میں شامل ہیں-

تمام پانچ رکنی کمیٹی اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ خادم نبی خان برادری کے سینئر ترین بزرگ اور تنظیم کے سابقہ عہدیدار بھی ہیں اور دونوں فریقین ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں لہٰذا اس رپورٹ کو مکمل کرنے کے بعد انکے سپرد کریں گے تاکہ اس اختلاف کو دور کیا جاسکے اور اتحاد کی فضاء بحال ہو اور آپس میں مل کر تنظیم کو مزید مضبوط بنا سکیں-

آج اس اعلامیہ کے بعد جس طرح سے مخصوص طبقہ نے خادم نبی خان صاحب سے مختلف ذرائع سے گفتگو کی اور ان کے جوابات کی مختلف گروپس میں تشہیرکی جو کہ قابل مذمت ہے اس پر پانچ رکنی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جب تک چھان بین کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک نہ تو کسی رکن کمیٹی کا نام منظر عام پر لایا جائے گا اور نہ ہی مزید کوئی کارروائی کی تشہیر کی جائے گی اور اس رپورٹ کے مکمل ہونے کے بعد پانچ رکنی کمیٹی بذات خود برادری کے سینئر ترین بزرگ رکن جناب خادم نبی خان صاحب کے سپرد کریں گے۔

06/09/2026

آسلام وعلیکم!

آج مورخہ05 ستمبر 2026 کو پانچ رکنی سینئر سابقہ بزرگ اراکین پر مشتمل کمیٹی نے حساب کی جانچ پڑتال کے حوالے سے دو رکن پر مشتمل کمیٹی کو ہدایات دیں کہ ریکارڈ کو جلد از جلد فنانس سیکریٹری سے لیکر اور کمپیوٹرائزڈ سال وائز ترتیب دے کر پانچ رکنی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے مرتب کر کے جمع کرائیں تاکہ وہ ان حسابات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر بعد میں سینئر ترین بزرگ رکن جناب خادم نبی خان کے سپرد کریں تاکہ لوگوں کے درمیان جو خدشات ہیں انہیں دور کیا جاسکے اور اختلافات کی درست وجوہات کا تعین کیا جائے- اس پر دو رکنی کمیٹی نے معزز اراکین کومنظور کالونی میں واقع گڑیانی ڈسپنسری، میڈیکل سینٹر اور ایجوکیشن سینٹرکو جاری کردہ فنڈ 6520126 روپیہ کی خطیر رقم کے ریکارڈ کی عدم دستیابی اور لائنز ایریا میں قائم ڈسپنسری کو جاری فنڈ 869610 روپیہ کےعدم ریکارڈ کے باعث تاخیر سے آگاہ کیا جس پر کمیٹی کے معزز اراکین نے جلد از جلد تمام حسابات کو متعلقہ اشخاص سے حاصل کرنے کی ہدایات جاری کیں-

اسلام وعلیکم!برادری کے تمام احباب کی توجہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں تنظیم کے دو ارکان نعمان ...
01/09/2026

اسلام وعلیکم!

برادری کے تمام احباب کی توجہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں تنظیم کے دو ارکان نعمان خان نائب صدر اور ظہیر عالم ڈپٹی جنرل سیکریٹری تنظیم کے عہدوں سے مستعفی ہوگئے اور اس کی وجوہات اپنے ساتھ تنظیم کے رویوں، بروقت آڈٹ نہ ہونا اور ذاتی مصروفیات کا بتایا، مزید ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکریٹری سے تنظیم کے مکمل آڈٹ کا مطالبہ کیا جس میں ایک غیر جانبدار ایڈہاک کمیٹی کا قیام، تنظیم کے اثاثوں کی مکمل مانیٹرنگ غیر جانبدار لوگوں کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا اور مختلف ویڈیوز کو اس حوالے سے ثبوت کے طور پر پیش کرنے اعلان کیا اور اسکے بعد ایک اور ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے استعفوں کے واپس لینے اور موجودہ تنظیمی نمائندوں کے ساتھ نہ چلنے کا اعلان کیا اور تنظیم میں رہ کر تمام خرابیوں کو درست کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسکے بعد برادری ک بزرگ محترم جناب سرفراز احمد خان اور سہیل ندیم خان کی جانب سے ایک کالم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا جس میں انہوں نے تنظیم کی اہمیت اسکی افادیت اور تنظیم کے جاری فلاحی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور انکے استعفوں کو اتحاد کے لیے اور تنظیم کے نقصان کا اظہار کرتے ہوئے تمام معاملات کو درگزر اور خندہ پیشانی سے بیٹھ کر حل کرنے پر زور دیا اور تنظیم کے صدر،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری سے لوگوں کے دیے گئے عطیات اور فنڈز کا مکمل آڈٹ کروانے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کیلئے ایک غیر جانبدار ایڈہاک کمیٹی کا مطالبہ کیا-

ان ایشوز پر تنظیم کے سابقہ سینئر بزرگ اراکین نے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے اور تنظیم کے انتظامی امور میں خامیوں کی نشاندہی کے لیے سابقہ کمیٹی کے اراکین شعیب احمد خان اور خالد حمید خان پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی اور انہیں مکمل اور باریک بینی سے حساب کتاب چیک کرنے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے جامع کوشش کرنا اور اختلافات کے اصل حقائق کے بارے میں سینئر اراکین کو آگاہ کریں تاکہ تنظیم کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جاسکے۔ اور اس حوالے سے صدر، جنرل سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری کو مذکورہ اشخاص سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کی۔

سینئر بزرگ اراکین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مورخہ 31 اگست کو تنظیم کے مرکزی آفس آلامنہ پلازہ میں شعیب احمد خان اور خالد حمید خان نے وزٹ کیا اور وہاں پر موجود فنانس سیکریٹری خرم علی خان نے مئی 2022 سے جولائی 2026 تک کا مکمل آڈٹ کروایا دونوں افراد نے ریکارڈ کو چیک کیا اور درست پاکر اپنے تصدیقی دستخط کئے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے اور تمام مینول ریکارڈ کو فنانس سیکریٹری کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت دی تاکہ مستقبل میں برادری کے احباب اگر دیکھنا چاہیں تو اس میں وقت کا ضیاع نہ ہو نیز اگلے مرحلے میں فنانس سیکریٹری سے ریکارڈ میں میڈیکل ڈسپنسری، میڈیکل سینٹر اور ایجوکیشن سینٹر کے جاری شدہ فنڈز کے حوالے سے رسیدیں اور لاگت مریضوں کی تعداد انکی ڈسپنسری کی آمدنی کی تفصیلات طلب کیں جسکے لیے انہوں نے میڈیکل ڈسپنسری کے منتظم نعمان خان اور ایجوکیشن سینٹر کے منتظم ظہیر عالم سے لیکر دینے کے لئے وقت طلب کیا مزید سینئر بزرگ اراکین نےایجوکیشن سینٹر و میڈیکل سینٹر کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات دونوں اراکین کی جانب سے خدشات کے جائزے کیلئے میڈیکل سینٹر وزٹ کرنے اور عہدیداروں سے انکے خدشات کے حوالے سے نقطہ نظر لینے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ اختلافات کا سدباب جلد از جلد کیا جائے۔

ضروری اعلان برائے لیہمرحوم طفیل احمد خان کے بیٹے اور تنویر احمد خان کے بھائی اور فرید احمد خان واپڈا والے کے داماد ناصر ...
25/08/2026

ضروری اعلان برائے لیہ

مرحوم طفیل احمد خان کے بیٹے اور تنویر احمد خان کے بھائی اور فرید احمد خان واپڈا والے کے داماد ناصر خان کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے،

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 7:30 بجے ڈاکخانہ کےسامنے ادا کی جائے گی ۔

زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارعین حاصل کریں ۔

برائے رابطہ

تنویر خان
03006768400

منجانب :
آل پاکستان پٹھانانِ گڑیانی چیریٹیبل ایسوسی ایشن،

Address

Office No. 107-A, First Floor, AL-Amina Plaza, Opposite Capri Cinema, M. A. Jinnah Road
Karachi

Opening Hours

15:00 - 17:00

Telephone

+923332204638

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Pathanan-e-Gudiyani Charitable Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All Pakistan Pathanan-e-Gudiyani Charitable Association:

Shortcuts

Share