Meezan Ul Falah Welfare Association

Meezan Ul Falah Welfare Association We serve humanity beyond race, religion, and sect. Join us.

Meezan-ul-Falah Welfare Association is a non-profit organization dedicated to public welfare, dignified employment, legal and medical aid, marriage assistance, and funeral support.

13/04/2025

"ایک قدم مظلوموں کے ساتھ! میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کا جماعت اسلامی ضلع ملیر کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت میں شاندار اشتراک اور تاریخی ریلی میں بھرپور شرکت!"



















> "Used under Fair Use for nonprofit educational and awareness purposes. No copyright infringement intended. All rights belong to the respective owners."
https://youtu.be/kn8qazzSFO4?si=Pf9aeh5kuAMjN8kH

عید الفطر مبارک!میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیوں کی مبارک دیتی ہے، خصوصاً ان بہادر افراد ...
30/03/2025

عید الفطر مبارک!

میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیوں کی مبارک دیتی ہے، خصوصاً ان بہادر افراد کو جو وطن کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی عید پردیس میں گزار رہے ہیں۔ آپ کی قربانی ہمارے دلوں میں عزت اور فخر کا احساس جگاتی ہے۔

آئیے، اس خوشی کے موقع پر ضرورت مندوں کو نہ بھولیں! آپ کے عطیات کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتے ہیں۔ میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

اپنا حصہ ڈالیں – کیونکہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں!


18/03/2025

رپورٹ: میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کی افطار تقریب

آج میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک خوبصورت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس اہم موقع پر سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ نون، شاید اقبال آرائیں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اسی طرح یو سی شاہ لطیف وارڈ چار پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلر نصیر بروہی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

افطار میں مقامی علاقے کے عوام، مزدوروں اور بچوں نے بھی شرکت کی اور یہ ایک انتہائی دلکش منظر تھا۔ رہنما مسلم لیگ نون، شاید اقبال آرائیں اور دیگر مہمانوں نے عوام، بچوں اور مزدوروں کے ساتھ افطاری کی۔ اس دوران حاضرین نے ایک دعا کی کہ پروردگار عالم ان تمام ڈونرز کو خوشہ آباد رکھے جنہوں نے اس تقریب میں اپنی مدد فراہم کی۔

یہ تقریب ایک خوبصورت پیغام دیتی ہے کہ معاشرتی تعاون اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یہ کاوش قابل ستائش ہے جو معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہے۔

11/03/2025

یوسی شاہ لطیف ٹاؤن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ملک اصغر اور سیکریٹری جنرل عقیل آرائیں کی میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر آمد

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوسی شاہ لطیف ٹاؤن کے صدر ملک اصغر اور سیکریٹری جنرل عقیل آرائیں نے میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوسی شاہ لطیف ٹاؤن نے میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئے بورنگ کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا، جس پر تنظیم کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن بے لوث عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ مخیر حضرات اور سماجی شخصیات اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔



ضرورت مندوں کی مدد کریں، اپنا عطیہ جاز کیش کریں: 03331286065
11/03/2025

ضرورت مندوں کی مدد کریں، اپنا عطیہ جاز کیش کریں: 03331286065

05/03/2025

رمضان المبارک: مدد کا بہترین موقع!

الحمدللہ! ہمارے معزز ڈونرز کے تعاون سے راشن مستحق خاندانوں تک پہنچایا جا چکا ہے۔ لیکن ابھی کئی ضرورت مند ایسے ہیں جو آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔

ہماری کوشش ہے کہ کسی غریب کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو، اسی لیے ہم بغیر کسی کی تضحیک کے، خاموشی سے ان کی مدد کر رہے ہیں۔ آپ کے عطیات، زکوٰۃ اور فطرانے سے مزید خاندانوں تک راشن پہنچایا جا سکتا ہے، تاکہ وہ بھی رمضان کی برکتوں سے فیضیاب ہو سکیں۔

آئیے، اس بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کی دعائیں لیں اور اپنی زکوٰۃ و صدقات کا صحیح مصرف بنائیں۔

اپنا حصہ ڈالیں اور کسی کا سہارا بنیں!
📞 اکاؤنٹ نمبر: [1286065-0333] جاز کیش
🏛 میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن

میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن – نیکی میں ہمارا ساتھ دیں!ہماری تنظیم بلا تفریق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ...
04/03/2025

میزان الفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن – نیکی میں ہمارا ساتھ دیں!

ہماری تنظیم بلا تفریق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، جس میں انسانیت کی فلاح و بہبود اور ضروریات زندگی کے لئے معاونت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کے لیے بڑی آسانی بن سکتی ہے!

📌 Donations (عطیات) بھیجنے کے لیے:
JazzCash: 0333-1286065

جزاک اللہ خیر!

03/03/2025

انسانیت کی خدمت میں آئیں ہمارا ساتھ دیں۔

Meezan Ul Falah Welfare Association

Address

Shah Latif Town District Malir Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meezan Ul Falah Welfare Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share