Muhammad Zameer ul Haq Memorial Welfare Society

Muhammad Zameer ul Haq Memorial Welfare Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Zameer ul Haq Memorial Welfare Society, Non-Governmental Organization (NGO), H #472 sector 11 Madina Colony Orangi Town Karachi, Karachi.

29/09/2026

14جمادی الثانی حضرت پیر حاجی علی شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا یومِ عرس مبارک ہے۔ بزرگانِ دین اور اولیائے کرام کی زندگی ہمارے لیے ہدایت، محبت، انسانیت کی خدمت اور رواداری کا بہترین نمونہ ہے۔

23/09/2026
12/09/2026

*ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ لھذا کل 30 ربیع الاول ہے اور 14 ستمبر بروز پیر کو یکم ربیع الثانی 1448 ہوگی*۔
*مرکزی رویت ھلال کمیٹی*

12/09/2026

پریس ریلیز

جامعہ کراچی میں درسگاہ سیرت النبی ﷺ کو مزید فعال و مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم ملاقات

کراچی (پریس ریلیز): جامعہ کراچی میں ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی جس میں ممتاز ریسرچ اسکالر و کالم نگار محترم جناب ڈاکٹر محمد نبیل الحق نے درسگاہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحِ رواں محترم جناب عبید صاحب سے خصوصی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران درسگاہ سیرت النبی ﷺ کے پلیٹ فارم سے تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر، فعال اور وسعت دینے کی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد نبیل الحق نے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محترم جناب نبیل مصطفائی صاحب کے علم دوست اقدام اور تعلیمی کاوشوں کو نہ صرف انتہائی سراہا بلکہ اسے طلباء کی بہترین فکری و اخلاقی تربیت کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اے ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری محترم جناب شاہ زیب عبدالغنی صاحب کی تعلیمی و تنظیمی کاوشوں کو بھی دہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ طلباء میں سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے تعلیمی کام کو مزید منظم اور اثر انگیز بنایا جائے۔

ملاقات کے اختتام پر درسگاہِ سیرت کے اغراض و مقاصد کو آگے بڑھانے اور طلباء برادری میں علم و تحقیق کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شعبہ نشر و اشاعت

Address

H#472 Sector 11 Madina Colony Orangi Town Karachi
Karachi
75800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Zameer ul Haq Memorial Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share