Journey to Brilliance - Dr. Muzaffar Ali

Journey to Brilliance - Dr. Muzaffar Ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Journey to Brilliance - Dr. Muzaffar Ali, Youth Organization, Karachi.

مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ!​رب العزت کا بے حد احسان و کرم کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت میں ...
26/08/2026

مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ!
​رب العزت کا بے حد احسان و کرم کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔
​عید میلاد النبی ﷺ کے اس بابرکت اور مسرت انگیز موقع پر تمام اہل اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر سچے دل سے عمل کرنے اور ان کی سنتوں کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم

21/08/2026

What’s Wrong With Our Generation? | Trust Building Session 2 | Journey to Brilliance (JTB)
Journey to Brilliance (JTB) کے پلیٹ فارم سے Trust Building Series کا دوسرا سیشن پیشِ خدمت ہے۔
​اس سیشن میں ہم نے موجودہ دور کے نوجوانوں اور ان کے درپیش مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ ان کی فکری اور اخلاقی باریکیوں کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔ اس سلسلے کا بنیادی عنوان "What's Wrong With Our Generation?" رکھا گیا ہے۔
​اس سیشن کے اہم نکات:
​نوجوان نسل کو درپیش جدید چیلنجز کا فکری تجزیہ
​10 اہم اور بنیادی سوالات جن پر سوچ بچار اور جوابات کی دعوت دی گئی ہے
​معاشرے میں مثبت، تعمیری اور بیداری پیدا کرنے والی سوچ کا فروغ
​ آپ کا کردار:
ہم تمام نوجوانوں اور فکر مند افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ ان سوالات پر اپنی رائے اور سوچ کا اظہار کریں تاکہ آپ کے نظریات سوشل میڈیا کے ذریعے دیگر لوگوں تک پہنچیں اور معاشرے میں ایک تعمیری تبدیلی کا سبب بنیں۔
​Subscribe to Journey to Brilliance (JTB) for more intellectual discussions, youth empowerment, and leadership development content.

ڈگری ہمارے پاس ہے، لیکن کیا ہم سوچ بھی رہے ہیں؟ ​صرف سننے کے لیے نہیں، بلکہ سوچنے، سوال اٹھانے اور نیا حل پیش کرنے کے لی...
07/08/2026

ڈگری ہمارے پاس ہے، لیکن کیا ہم سوچ بھی رہے ہیں؟
​صرف سننے کے لیے نہیں، بلکہ سوچنے، سوال اٹھانے اور نیا حل پیش کرنے کے لیے اس مکالمے کا حصہ بنیں۔
​🗓 تاریخ: 22 اگست 2026
⏰ وقت: شام 5:00 بجے (PKT)
📍 پلیٹ فارم: Google Meet
⏳ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 10 اگست 2026
​🔥 نشستیں محدود ہیں! اپنی رجسٹریشن فوری مکمل کریں:
👉 [https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScZRihjQGO_cdOlWWPu8TVYEurrs4ofak577dHEG54l9vSDdw/viewform?usp=publish-editor]

04/08/2026

ڈگری آپ کو دروازے تک لے جاتی ہے،
کردار اور علم آپ کو منزل تک پہنچاتے ہیں۔
Journey to Brilliance

01/08/2026

اسکالرز:
خاموشی سے محنت کیجیے،
وقت آپ کا تعارف خود کروا دے گا۔
📖

👥 اسکالرز کی گفتگو (JTB SCHOLARS' DIALOGUE) کا حصہ بنیں اور ان اہم سوالات پر غور کریں جو نوجوان قیادت اور سماجی بہتری کے...
31/07/2026

👥 اسکالرز کی گفتگو (JTB SCHOLARS' DIALOGUE) کا حصہ بنیں اور ان اہم سوالات پر غور کریں جو نوجوان قیادت اور سماجی بہتری کے لیے کلیدی ہیں۔ یہ محض ایک نشست نہیں بلکہ تبدیلی کا ایک آغاز ہے۔

📚 سیشن کے موضوعات: ہم ۱۰ مختلف اور اہم ترین موضوعات پر گہری گفتگو کریں گے۔ آپ کا حصہ بننا ان مباحثوں کو مزید بامعنی بنائے گا۔

عزیز اسکالرز کے نام ایک چھوٹی سی بات...السلام علیکم کچھ عرصے سے ایک چیز مجھے مسلسل محسوس ہو رہی ہے۔ہماری نئی نسل بہت ذہی...
27/07/2026

عزیز اسکالرز کے نام ایک چھوٹی سی بات...
السلام علیکم
کچھ عرصے سے ایک چیز مجھے مسلسل محسوس ہو رہی ہے۔
ہماری نئی نسل بہت ذہین ہے، بہت تیز ہے، معلومات تک اس کی رسائی شاید ہم سے کہیں زیادہ ہے، لیکن ایک خوبصورت عادت آہستہ آہستہ ہماری زندگی سے نکلتی جارہی ہے:
کتاب کے ساتھ بیٹھنے کی عادت۔
ہم چند سیکنڈ میں کسی موضوع کی summary حاصل کرلیتے ہیں، AI سے جواب پوچھ لیتے ہیں، ویڈیو دیکھ لیتے ہیں، پوسٹ پڑھ لیتے ہیں...
مگر کبھی کسی کتاب کے ساتھ خاموشی سے بیٹھ کر ایک خیال کے پیچھے چلنا، مصنف سے ذہنی مکالمہ کرنا، کسی جملے پر رک جانا اور سوچنا کہ “کیا واقعی ایسا ہے؟”، یہ تجربہ کچھ اور ہی ہے۔
میں آپ سے یہ نہیں کہوں گا کہ روز دو گھنٹے پڑھیں۔
مجھے آپ کے صرف 15 منٹ چاہئیں۔
روزانہ صرف پندرہ منٹ۔
چائے کے ساتھ، سونے سے پہلے، کلاس کے بعد، سفر میں... جب بھی ممکن ہو۔
لیکن ان پندرہ منٹوں میں موبائل ایک طرف اور صرف آپ اور ایک کتاب۔
اور ایک خواہش میری اس سے بھی آگے ہے۔
اپنے فن کے بڑے لوگوں کو خود پڑھیں۔
یہ مت سوچیں کہ فلاں فلسفی بہت مشکل ہے، فلاں مفکر میری سمجھ سے باہر ہے، فلاں عظیم scholar کو سمجھنے کے لیے شاید میں ابھی بہت چھوٹا ہوں۔
نہیں۔
بڑے ناموں سے مرعوب نہ ہوں، ان کے ذہنوں سے مکالمہ کریں۔
اگر پہلی دفعہ دس صفحات میں سے دو سمجھ آئیں تو انہی دو سے آغاز کریں۔ پھر دوبارہ پڑھیں۔ سوال کریں۔ اختلاف کریں۔ واپس جائیں۔
آخر وہ بھی انسان تھے۔
جس عقل نے انہیں سوال کرنے کی صلاحیت دی، اسی خالق نے آپ کو بھی عقل دی ہے۔
ممکن ہے فرق صرف اتنا ہو کہ انہوں نے اپنے ذہن کو برسوں جگائے رکھا، اور ہمیں ابھی اپنے ذہن کو جگانا ہے۔
میں چاہتا ہوں JTB کا Scholar صرف وہ شخص نہ ہو جو دوسروں کے خیالات quote کرسکے۔
میں چاہتا ہوں وہ پڑھے، سمجھے، سوال کرے، اختلاف کرے، سوچے اور پھر اپنی فکر پیدا کرے۔
کتاب ختم کرنا ضروری نہیں۔
کتاب کا آپ کے اندر کچھ شروع کردینا ضروری ہے۔
آج کوئی بڑا وعدہ نہ کریں۔
بس ایک کتاب اٹھائیں۔
15 منٹ پڑھیں۔
پھر کل بھی 15 منٹ۔
شاید چند مہینوں بعد آپ کو خود محسوس ہو کہ کتابیں وہی ہیں...
لیکن انہیں پڑھنے والا انسان بدل چکا ہے۔
📖 Read. Think. Question. Grow.

Beyond Grades. Beyond Screens. Towards Thinking Minds. 🎓💡Journey to Brilliance (JTB) successfully concluded an intellect...
25/07/2026

Beyond Grades. Beyond Screens. Towards Thinking Minds. 🎓💡
Journey to Brilliance (JTB) successfully concluded an intellectually engaging session, “The Great Trial of Education System: Beyond Grades, Toward Greatness!”
We were honoured to host Dr. Hassan Abuhassna, Associate Professor of Education, University of Malaya, Malaysia. His insightful keynote on “Beyond the Screen: Designing Blended Learning Spaces that Spark Critical Thinking” sparked meaningful discussion on critical thinking, intellectual independence, active learning, and education in the age of AI.
The session raised a powerful question:
Are we educating students to think independently, or simply preparing them to conform successfully?
My sincere gratitude to Dr. Hassan, and our respected JTB Presiden Wajeeha Naween, the entire team, and all participating scholars for making this session meaningful and engaging.
At JTB, our purpose goes beyond organising events. We aim to groom scholars, broaden perspectives, and transform Knowledge into Leadership and Leadership into meaningful Impact.
The session ended, but the thinking must continue.
Dr. Muzaffar Ali
Founder, Journey to Brilliance (JTB)
Knowledge • Leadership • Impact

23/07/2026

JTB Upcoming program details by 25 July 2026, Online Through Google meeting

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journey to Brilliance - Dr. Muzaffar Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share