All Sindh Hotels & Resturants Grand Association

All Sindh Hotels & Resturants Grand Association آل سندھ ہوٹل&ریسٹورنٹ گرینڈایسوسی ایشن(رجسٹرڈ 707823)

22/08/2026
18/08/2026

پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی صدر ممبر قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کا شفیق موڑ واقعے پر آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال

18/08/2026

پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ کا شفیق موڑ واقعے پر آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں پشتون تاجروں کے مسائل پر اہم ملاقاتوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ ...
18/08/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں پشتون تاجروں کے مسائل پر اہم ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ میں مقیم پشتون عوام، بالخصوص کراچی کے پشتون تاجروں اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل، امن و امان، پولیس سے متعلق معاملات اور دیگر اہم امور کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے نمائندہ وفد نے جے یو آئی بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی سربراہی میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ایم پی اے حاجی اصغر علی ترین، ایم پی اے سید ظفر علی آغا، ایم پی اے روی پہوجہ، سابق اسپیکر سید مطیع اللہ آغا، سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز کاکڑ، جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان، مفتی محمد غیاث، آل سندھ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ گرینڈ ایسوسی ایشن کے قائم مقام مرکزی چیئرمین ولی خان، مرکزی کمیٹی کے ممبران حاجی امان اللہ عالمگیر، سید وسیم شاہ، سید سرور آغا، ثناء اللہ کاکڑ، سید باز محمد، منظور خان اچکزئی، سعد ملوک ترین سمیت پشتون کمیونٹی کے نمائندگان، صوبائی وزراء، میئر کراچی، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔
ملاقات کے دوران سندھ میں مقیم پشتون عوام کو درپیش امن و امان، پولیس کے معاملات، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر اہم مسائل و تحفظات وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے تفصیل سے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر شفیق موڑ واقعے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، پشتون کاروباری طبقے میں پائے جانے والے تحفظات اور اس واقعے سے متعلق درج دہشت گردی کی دفعات/ایف آئی آر کے معاملے پر اپنے تحفظات وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے رکھے اور مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرتے ہوئے بے گناہ افراد کو کسی صورت ہراساں نہ کیا جائے اور قانون کے مطابق انصاف کو یقینی بنایا جائے۔
وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پشتون عوام اور کاروباری طبقے کے جان و مال کے تحفظ، کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل اور پولیس سے متعلق جائز شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پشتون عوام کے جائز مسائل اور تحفظات کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور امن و امان، پولیس معاملات اور کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے قانون کے مطابق مثبت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات کو سندھ میں آباد پشتون برادری کے مسائل کے حل، ان کے تحفظات کے ازالے اور حکومت و کمیونٹی کے درمیان بہتر رابطے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

10/08/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Sindh Hotels & Resturants Grand Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share