Al Haq Welfare Organization

Al Haq Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Haq Welfare Organization, Non-Governmental Organization (NGO), Office: Plot No 10/737 Liaquatabad Block 10 Karachi, Karachi.

14/02/2026

*رمضان اور غربت*

پیارے ساتھیوں، جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں، رمضان کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں، ہم سب اپنی زکوة، فطرہ، صدقہ اور خیرات کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح، اس سال بھی ان شاء الله ہم سفید پوش لوگوں میں راشن کی تقسیم کریں گے۔ ابھی سے ہمیں بہت ساری اطلاعات ملنا شروع ہو گئی ہیں کہ کچھ گھر رمضان کے علاوہ بھی ضرورت مند ہیں، لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ ہم رمضان میں پہلے سے زیادہ خاندانوں تک پہنچیں۔

ہمارے پاس بے شمار سفید پوش خاندانوں کی داستانیں ہیں، جن کی آنکھوں میں آنسو ہیں، جن کے بچوں کو افطار کا انتظار ہے، جو ایک روٹی کی آس میں ساری رات جاگتے ہیں۔ ہر سال، ہم آپ کے تعاون سے ان تک راشن پہنچاتے ہیں، لیکن اس بار، ہمیں پہلے سے بھی زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس سیکڑوں ایسے کیسز ہیں جن کا ہم نے بیڑا اٹھایا ہے، مگر اکیلے ہم نہیں کر سکتے۔

اگر آپ کو الله کی راہ میں دینا ہے، تو دل سے دیں۔ ہم آپ کو ہر تفصیل فراہم کریں گے، یا آپ خود جا کر براہ راست بھی دے سکتے ہیں۔ لیکن یقین کریں، ہر روپیہ جو آپ دیتے ہیں، وہ ایک معصوم بچے، ایک بھوکے بچے کی زندگی بدل سکتا ہے۔ یہ صدقہ، یہ خیرات صرف راشن نہیں، یہ امید ہے، یہ زندگی کی روشنی ہے۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے، اور آپ کے دلوں کو مزید نرم کرے۔

اگر آپ دیں، تو ہمارے لیے یہ ناممکن نہیں ہوگا کہ ہم ان سب تک پہنچ سکیں۔ اگر آپ براہ راست دینا چاہتے ہیں، تو ہم آپ کو مکمل تفصیلات اور گھروں کے ایڈریس بھی فراہم کریں گے تاکہ آپ وہاں جا کر خود دیں۔ اگر آپ ہمارے ذریعے دینا چاہتے ہیں، تو ہمارے ساتھ دیں، کیونکہ ہم ہر تفصیل کو ریکارڈ کرتے ہیں اور آپ کا صدقہ ایک قابلِ اعتماد جگہ پر استعمال ہوگا۔ آئیے مل کر اس رمضان کو ایک رحمت کا باعث بنائیں، اور ہر ضرورت مند تک مدد پہنچائیں۔ الله آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

16/01/2026

🌸🌙 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌙🌸
💖 میرے تمام پیارے بھائیو اور بہنوں 💖
✨🤲 میری طرف سے سب کو شبِ معراج بہت بہت مبارک ہو 🤲✨

🌙 شبِ معراج کیا ہے؟
شبِ معراج وہ بابرکت رات ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی ﷺ کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ اور پھر آسمانوں کی سیر کرائی۔
یہ سفر جسم اور روح کے ساتھ ہوا اور یہ اللہ کی قدرت کی عظیم نشانی ہے۔
🌟 شبِ معراج سے متعلق خوبصورت احادیث (مفہوم)
✨ 1. نماز کا تحفہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (مفہوم):
شبِ معراج میں اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کیں، پھر اپنے فضل سے انہیں پانچ کر دیا، مگر اجر پچاس کا رکھا۔
(صحیح بخاری، صحیح مسلم)
👉 سبق:
نماز اللہ کی طرف سے براہِ راست دیا گیا تحفہ ہے، اس کی قدر کرنا ایمان کی علامت ہے۔
✨ 2. نبی ﷺ کا آسمانوں پر جانا
حضرت انسؓ سے روایت ہے (مفہوم):
نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں بیت المقدس پہنچا، پھر آسمانوں پر لے جایا گیا، جہاں میں نے مختلف انبیاء سے ملاقات کی۔
(صحیح مسلم)
👉 سبق:
تمام انبیاء کا دین ایک ہے: اللہ کی عبادت اور نیکی۔
✨ 3. جنت اور جہنم کا مشاہدہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (مفہوم):
میں نے جنت دیکھی جس میں وہ نعمتیں ہیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں۔
(صحیح مسلم)
👉 سبق:
دنیا عارضی ہے، اصل کامیابی آخرت ہے۔
🌸 شبِ معراج کی ایمان افروز کہانی
جب نبی کریم ﷺ کو معراج کا شرف ملا، تو واپسی پر کفارِ مکہ نے مذاق اڑایا۔
انہوں نے کہا:
“ہم ایک مہینے میں بیت المقدس جاتے ہیں اور یہ ایک رات میں ہو آیا؟”
لوگوں کے ایمان ڈگمگانے لگے، مگر حضرت ابو بکر صدیقؓ فوراً بول اٹھے:
"اگر محمد ﷺ نے کہا ہے تو سچ کہا ہے، میں تو اس سے بھی بڑی باتوں پر ان کی تصدیق کرتا ہوں!"
اسی دن انہیں صدیق کا لقب ملا 🌟
👉 سبق:
سچا ایمان وہ ہے جو مشکل وقت میں بھی نبی ﷺ پر کامل یقین رکھے۔
🤍 شبِ معراج سے ملنے والی عظیم نصیحتیں
🌿 1. نماز کو معمولی نہ سمجھیں
نماز زمین پر نہیں، آسمانوں پر فرض ہوئی۔
جو نماز کو چھوڑتا ہے وہ دراصل اللہ کے تحفے کی ناقدری کرتا ہے۔
🌿 2. مشکل کے بعد آسانی ہے
معراج طائف کی تکلیفوں اور غم کے بعد ملی۔
👉 اگر آج آپ پریشان ہیں، تو یاد رکھیں: اللہ کی مدد قریب ہے۔
🌿 3. نبی ﷺ کی امت ہونا عظیم نعمت ہے
اللہ نے نبی ﷺ کو وہ مقام دیا جو کسی اور کو نہیں ملا۔
ہمیں چاہیے کہ:
سنت کو اپنائیں
اخلاق اچھے کریں
دل صاف رکھیں
🌿 4. اللہ سے تعلق مضبوط کریں
شبِ معراج ہمیں سکھاتی ہے کہ:
اللہ تک پہنچنے کا راستہ نماز، دعا اور اخلاص ہے۔
🤲 شبِ معراج کی ایک خوبصورت دعا
یا اللہ! ہمیں نماز کا پابند بنا، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمارے دلوں کو ہدایت دے، اور ہمیں نبی ﷺ کی سچی محبت عطا فرما۔ آمین 🤍

14/01/2026

*عارفانہ فقیری راز۔۔۔۔۔🔥*

اللہ پاک فرماتا ہے...😊
وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ
(سورۃ لقمان، آیت 34)

"اور کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی، اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں مرے گی۔"

*اب ذرا حقیقت کی نگاہ سے دیکھو، ظاہری نہیں باطنی آنکھ سے...🌊🙇🏻‍♂️*
اللہ خود فرما رہا ہے کہ آنے والا کل کوئی نہیں جانتا تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ حضرت خضرؑ نے آنے والے واقعات کو کیسے جانا؟😊
انہوں نے کشتی میں نقص ڈالا، بچے کو مارا، دیوار کو سیدھا کیا، اور خضر نے فرمایا:
*"یہ سب میں نے اپنے حکم سے نہیں کیا۔"*

*سوچو... دوڑاؤ اپنی عقل کا گھوڑا ۔۔۔اگر آنے والا کل کوئی نہیں جان سکتا، تو خضرؑ نے وہ سب کیسے جان لیا جو ابھی ہوا ہی نہیں تھا؟*

یہاں سے راز کھلتا ہے...
ظاہر کے علم والے کہتے ہیں "کل کا علم کوئی نہیں جانتا"
مگر باطن والے جانتے ہیں کہ علم، اللہ کی عطا سے ہے۔
جب اللہ چاہے، تو آنے والے لمحے بھی اس کے محبوب بندے پر کھول دیتا ہے۔🔥🙇🏻‍♂️

یہ وہ مقام ہے جہاں عقل رک جاتی ہے اور عرفان چل پڑتا ہے۔
یہ وہ درجہ ہے جہاں زمان و مکان کی حدیں ٹوٹ جاتی ہیں۔
جہاں وقت ماضی، حال اور مستقبل میں تقسیم نہیں رہتا بلکہ سب کچھ ایک ہی لمحے میں جلوہ بن کر ظاہر ہوتا ہے۔

سو اے سالک!
ظاہر کی آنکھ سے دیکھو گے تو کہو گے “خضرؑ نے علمِ غیب جان لیا؟”
مگر باطن کی آنکھ سے دیکھو گے تو سمجھو گے “یہ سب علمِ لدنی تھا، جو براہِ راست رب کی طرف سے ان کے دل پر نازل ہوا۔”
فقیر کہتا ہے:
جس دل میں ذاتِ حق جلوہ گر ہو جائے،
اُس کے لیے کل، آج اور کل کے بعد سب ایک ہی لمحہ بن جاتے ہیں۔
🔹 سوچو… غور کرو… عقل کا گھوڑا دوڑاؤ یہی تجسس درِ معرفت کا پہلا زینہ ہے۔

31/12/2025

ّٰہ_کی_رضا_کے_ساتھ❤️🌙

نیتوں پر ہے اور ہر انسان کو وہی ملتا ہے جس کی اس نے نیت کی ہوتی ہے ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ نیا سال آپ کے لئے برکتوں ، رحمتوں ، خوشیوں ، آسانیوں اور حفاظت کے ساتھ شروع ہو تو پہلا قدم اللّٰہ کی رضا کے لئے اٹھائیں اور کسی نیک کام سے اس نئے سال کا آغاز کریں ۔ کیونکہ جو آغاز نیکی سے ہو اس کا انجام بھی خیر ہی ہوتا ہے ّٰہ❤️🌠

کا آغاز کسی نیک کام سے کریں ۔
کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ بن جائیں ۔ کسی بھوکے کے لئے رزق کا سبب بنیں ۔
کسی غمزدہ کے لئے تسلی بن جائیں ۔ کسی ٹوٹے دل کے لئے دعا بن جائیں ۔ کسی اندھیرے راستے کے لئے چراغ بن جائیں ۔ آئیں اس نئے سال میں دل صاف کریں ، نیت درست کریں اور اپنی زندگی کو دوسروں کے لئے فائدہ مند بنائیں🌟🌙

ّٰہ_پاک_ہمارے لئے اس نئے سال کو ایمان کی مضبوطی ، نیت کی پاکیزگی ، عمل کی قبولیت ، رزق کی فراوانی ، دلوں کے سکون اور ہر قسم کی آفات سے حفاظت عطا فرما ۔ ہمیں وہی نیتیں عطا کر جو تیری رضا تک پہنچائیں اور وہی اعمال نصیب فرما جو ہمارے لئے دنیا اور آخرت میں خیر کا سبب بن جائیں ۔ ہمیں دوسروں کے لئے آسانی ، رحمت اور فائدہ کا ذریعہ بنا ❤️🤲

12/09/2025

🔥🌠

جو کہ توحید و رسالت ، مقدس عبادت گاہوں سے منسوب ہے ، جو عقیدے کو تقویت دے ، معرفت کے در کھولے ، ایمان کو روشن کرے اور انسان کو روحانی بلندیوں کی طرف لے جائے ۔ وہ سیارہ مشتری جو سخاوت کا پیکر ہے ، جس کی چمک میں ایثار کی خوشبو ہے ، ہمدردی کی روشنی ہے ، اخلاص کا عکس ہے ، نعمتوں کا خزانہ ہے اور سعادتوں کی چابی ہے ۔

جب زائچہ پاکستان کے چوتھے گھر میں اپنی تمام سعادت و روحانیت کے ساتھ شرف (Exalted) کرے گا ۔ شرف کرے گا یعنی انتہائی سعد و طاقتور اثرات مرتب کرے گا اور پاکستان کے زائچہ میں چوتھا گھر یعنی پاکستان کا دل ، ارض وطن ہے ، آپ ہیں اور میں ہوں ۔ یہ صرف ایک ٹرانزٹ نہیں بلکہ یہ ایک روحانی ذمہ داری کا اعلان ہے💯🌠

جہاں نگاہ پڑے ، جہاں گردش کر رہا ہو وہاں علم پنپتا ہے ۔ شعور بیدار ہوتا ہے ۔ دل دانائی سے بھر جاتا ہے ۔ شریعت ، معرفت ، روحانیت ، یقین ، ایمان کی کرنیں پھوٹتی ہیں ۔ توحید و سنت کی روشنی پھیلتی ہیں اور نورانی ہوائیں چلنے لگتی ہیں ۔ آسمان کی وسعتوں سے نور برسنے لگتا ہے🌠☄️

وہ کردار ادا کرے گا جو اللّٰہ کے گھروں کی حفاظت ، حق کی سر بلندی اور دینِ محمدی ﷺ کی نصرت کے لئے ہو ۔ ہو سکتا ہے کوئی آواز ، کوئی ادارہ ، کوئی نورانی تحریک یا کوئی انسان اب اس زمین سے جنم لے جو صرف وطن کے لئے نہیں بلکہ امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے اٹھے ۔ اے وطن پاکستان تیری تقدیر میں اب شاید ریاستِ مدینہ کا باب لکھا جا رہا ہے🇵🇰❤️

ّٰہ_پاک_اس_ارض_وطن کو نورِ ایمان ، اخلاص ، استقامت اور تقویٰ سے مزین فرما ۔ پاکستان کو دینِ محمدی ﷺ کی نصرت کا علمبردار بنا ۔ اس دھرتی کو عدل و انصاف ، امن و سکون اور ایمان و ہدایت کا گہوارہ بنا ۔ ہمارے دلوں کو توحید کی روشنی اور رسولِ پاک ﷺ کی محبت سے منور کر دے ۔ پاکستان کو وہ مقام عطا فرما جو امت مسلمہ کی رہنمائی اور حق کی سر بلندی کے لئے مقرر کیا گیا ہے ❤️🤲

06/09/2025

🌹✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو ✨🌹

آج وہ دن ہے…❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
جس دن وہ آئے،❤️‍🔥
جن کے پاس طاقت تھی کہ دشمنوں کو پلٹ کے رکھ دیتے،
مگر لبوں سے بددعا نہیں، دعا نکالی۔😭🙇🏻‍♂️
وہ آئے…🙏🏼💐
جو چاہیں تو اسمان سےمن سلویٰ اتروا سکتے تھے۔۔مگر بھوک میں پیٹ پر پتھر باندھ کر صبر کا درس دیا۔❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
وہ آئے…😭
جن کی انگلی کے اشارے پر چاند کے دو ٹکڑے ہو سکتے تھے،
مگر امت کی بخشش کے لیے سجدے میں روتے رہے۔آج وہ دن ہے جس دن محبوبِ خدا ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔🙇🏻‍♂️❤️‍🔥😭
سوچو! وہ آقا ﷺ جن کی ایک نگاہ کائنات کے نظام بدل سکتی ہے،😭❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
انہوں نے اپنے غلاموں کے لیے صرف یہ کہا:
"یا اللہ! میری امت کو معاف کر دے۔"🙇🏻‍♂️❤️‍🔥😭
اے عزیزو! آج کی اس رات، اس دن…دیوانوں کی طرح مانگ لو…مگر اس رب سے صرف اس کے یار کو مانگ لو ﷺ۔🙇🏻‍♂️❤️‍🔥

اور کچھ نہ مانگو،💐🙏🏼
صرف اس یار کو…🙇🏻‍♂️❤️‍🔥
وہ یار کہ جس کی دوستی خدائی ہے،🌊
وہ یار کہ جو مدینے میں ہے،
پر حقیقت میں ہر جگہ جلوہ گر ہے۔❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
🌸💚 یا رسول اللہ ﷺ! ہم دیوانے ہیں آپ کے، ہمیں آپ ہی چاہیے… 💚🌸۔۔
اے میرے پیارے اللہ!
اے میرے یار اللہ!
ہم نادان ہیں، ناقص عقل رکھتے ہیں،ہم کیا جانیں تیرے محبوب ﷺ کا مقام کیا ہے۔😭🙇🏻‍♂️❤️‍🔥
پر اے رب! آج کی اس بابرکت گھڑی میں،🙏🏼😭
ہم تجھ سے تیرے محبوب ﷺ ہی کو مانگتے ہیں۔🙇🏻‍♂️❤️‍🔥
اے اللہ! ہماری خالی جھولیاں بھر دے،ان میں وہی سب سے بڑا خزانہ ڈال دے ۔۔
*عشقِ رسول محمد ﷺ کا خزانہ۔*❤️‍🔥🙇🏻‍♂️😭
یا رب! ہمیں عطا کر وہ آنسو، جو تیرے محبوب ﷺ کے عشق میں بہہ جائیں،❤️‍🔥🙇🏻‍♂️
وہ دل عطا کر جو صرف تیرے رسول ﷺ کی غلامی پر دھڑکے۔♥️
*از قلم جاوید فقیر، خاکِ پائے محبوبانِ خدا ﷺ*🙇🏻‍♂️❤️‍🔥

05/09/2025
05/09/2025

✨🌙 عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌙✨

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!
رحمتُ للعٰلمین ﷺ کی آمد کا دن ہے، وہ دن جس نے ظلمت کو نور سے بدل دیا۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَمَآ أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
(الانبیاء: 107)

"اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔"
یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا میں بے ایمانی اور ظلم و جبر کے باوجود لوگ انسان کی صورت میں باقی ہیں، بندر و خنزیر نہیں بنائے گئے۔ یہ صرف اور صرف حضور ﷺ کی رحمت کا صدقہ ہے۔

🌹 حدیث نبوی ﷺ
"تم میں سے بہترین وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔" (صحیح بخاری)

اسی لیے میلاد النبی ﷺ منانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم خوشی منائیں کہ ہمیں امتی امتی کہہ کر یاد کرنے والی ہستی نصیب ہوئی۔

درود و سلام کی کثرت کریں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ

اپنے اخلاق و اعمال کو اس طرح سنواریں کہ مخلوق خدا کو آپ سے خیر پہنچے۔

حضور ﷺ کی سیرت و صفات کو بیان کریں اور دل کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے منور کریں۔

صوفیاء کرام فرماتے ہیں
"میلاد کا مطلب یہی ہے کہ دل کو ذکرِ رسول ﷺ سے زندہ رکھا جائے اور وجود کو مخلوق کے لیے باعثِ راحت بنایا جائے۔"

✨🌙 آج کی رات ہم بھی اپنے دل سے پکاریں:
طلع البدر علینا من ثنیات الوداع
شکر ہے کہ ہمارے دلوں کو آپ ﷺ کی ولادت کی خوشبو نصیب ہوئی۔

💚 عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں مبارک ہوں۔
آئیے! درود و سلام کی محفلیں سجائیں، تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ پر عمل کریں، اور اپنی زندگی کو نورِ محمدی ﷺ سے روشن کریں۔

جن کے دم سے بنی رونقیں ہیں تمام
ان پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام

تمام عشاق کو میلاد النبی ﷺ مبارک ہو
🙏🌹🙏🌹🙏

03/09/2025

*آج کی صوفیانہ تعلیم*🪔🪔🪔
*صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*🌹🌹🌹🌹🌹

"وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ" (سورۃ الانبیاء: ١٠٧)
یہ تصور ہمارے لیے ایک واضح رہنمائی ہے کہ ہمیں باہم محبت و اخوت سے پیش آنا چاہیے، دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرنا چاہیے، اور اولی الامر کی اطاعت کرنی چاہیے۔
یہ ہمارے لیے ہدایت ہے کہ مسلمان ہمیشہ امن اور اتحاد کی حفاظت کی کوشش کریں۔

"_نبیِ رحمتﷺ کے نام_"🤍🥰

سلام ہو اُن پر جنہوں نے فرمایا:
راستے میں پڑے کانٹے ہٹا دو، یہ بھی ایمان کی نشانی ہے، یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنے والا جنت کے باغوں میں ہوگا، پڑوسی کے پیٹ خالی ہوں اور تمہارا برتن بھرا ہو، تو ایمان مکمل نہیں__"

رحمت ہو اُس ہستی پر جنہوں نے کہا،
پانی کے گھونٹ کو بھی ضائع نہ کرو، پرندے کو قید مت کرو، خدا نے اسے آزاد بنایا ہے، بچے کو چومو، وہ خدا کی رحمت کا تحفہ ہے__"

سلامتی ہو ان کے لیے جنہوں نے فرمایا:
سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورت کے ساتھ بہتر ہے، کسی کو اس کے رنگ اور نسل سے حقیر نہ جانو، گناہ پر پردہ ڈال دو، کل خدا بھی تمہارے عیب ڈھانپ لے گا__"

سکون ہو اُن کے لیے جنہوں نے کہا:
غریب سے نفرت نہ کرو، وہ تمہاری جنت کا وسیلہ ہے، بوڑھے کے احترام میں اپنی مجلس کو وسیع کر دو__"

محبت ہو اُن پر جنہوں نے فرمایا:
میں آخری نبیﷺ ہوں مگر میری امت کی دعا آخری نہیں، میرے بعد بھی مجھے یاد کرتے رہنا، تمہارے سلام مجھ تک پہنچتے ہیں__"🤍🌼

قربانیاں ہو ان کے لیے جنہوں نے کہا:
میرے اہلِ بیت کو ستانا میرا دل ستانا ہے، حسن و حسین میرے پھول ہیں، جو انہیں خوش کرے وہ مجھے خوش کرتا ہے، بیٹیوں کو خدا کی رحمت کہا_

ایک دن جبرائیل سے کہنے لگے شاہ امم ﷺ
تم نے دیکھا ہے جہاں بتلاؤ تو کیسے ہیں ہم
عرض کی جبرائیل نے اے شاہ دیں اے محترم ﷺ
آپ ﷺ کا کوئی مماثل ہی نہیں رب کی قسم
🌺🍁💐🌹🌻🧡💛🩵💚💙❤️💓

Address

Office: Plot No 10/737 Liaquatabad Block 10 Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Haq Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share