Pakistan Steel Labour Union Official (PASLU)

Pakistan Steel Labour Union Official    (PASLU) پاکستان اسٹیل لیبر یونین(پاسلو) آفیشل

06/08/2026

لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو
پیٹرول کی قیمت کم کرو

07 اگست 2026
سڑکیں بند
سڑک پر آکر اپنی موٹر سائیکل اور گاڑی کو بند کریں اور تاریخی احتجاج کا آغاز کریں۔
جماعتِ اسلامی



Bhatta Levy NaManzoor
Hafiz Naeem

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَپاسلو یونین کے ساتھی ملک عبدالباسط کے بڑے بھائ طارق محمود کا رضاۓ الٰہی سے ا...
11/05/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

پاسلو یونین کے ساتھی ملک عبدالباسط کے بڑے بھائ طارق محمود کا رضاۓ الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے جنکا مکان نمبر A584 گلشن حدید فیز 2 ہے۔
نماز جنازہ بعد نماز ظہر باب الرحمت مسجد نزد ٹیلی فون ایکسچینج فیز 2 میں ادا کی جائیگی...
رابطہ: 03333714716

01/05/2026

*یکم مئی 2026 _ عالمی یومِ مزدور*

*دیانت، عدل اور مساوات کا نظام!*
*یہی ہے مزدور کا اصل مقام!*

*محنت کش کا ہے یہ پیغام!*
*بدلے گا اب پورا نظام!*

آج پوری دنیا کی طرح وطنِ عزیز پاکستان میں بھی یومِ مزدور منایا جا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر تقاریب، بیانات اور دعوے ہونگے، ، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔۔
وطن عزیز پاکستان میں محنت کش طبقہ آج بھی ظلم، ناانصافی اور استحصال کا شکار ہے۔
پاکستان میں ظلم پر مبنی سرمایہ دارانہ سوچ کا نظام اس حد تک حاوی ہے کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق طاقت کے زور پر دبائے جا رہے ہیں۔

*پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین اس ظلم کی زندہ مثال ہیں*
▪️ *جبری برطرفیاں*
▪️ *کئی سالوں سے انصاف کا انتظار*
▪️*15 سال پرانی تنخواہیں*
▪️ *ٹرانسپورٹ، میڈیکل، کینٹین حتیٰ کہ پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محرومی*
▪️ *ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم*

پُرامن احتجاج، عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے کے باوجود کہیں سے کوئی شنوائی نہیں _ یہ صرف اسٹیل ملز کی کہانی نہیں، بلکہ پورے ملک کے مزدور کا المیہ ہے۔
آج یومِ مزدور پر ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر حکمران اور سرمایہ دار مزدوروں کے حقوق کی بات کریں گے، تالیاں سمیٹیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مزدور کل بھی بنیادی حقوق سے محروم تھا، آج بھی محروم ہے — اور اگر یہی نظام رہا تو کل بھی محروم رہے گا۔

*لیکن امید ابھی باقی ہے*

اگر پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کش اور وطن عزیز,! کے کروڑوں مزدور ظلم کے اس نظام کو بدلنے کا عزم کریں، اور حقیقی قیادت کا انتخاب کریں تو حالات بدل سکتے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز جیسے عظیم صنعتی ادارے کو بحال کرکے ایک بار پھر وطن عزیز میں صنعتی انقلاب کا آغاز ہوسکتا ہے۔
خوشحالی کی وہ صبح، جس کا ہم برسوں سے انتظار کر رہے ہیں، ضرور طلوع ہو سکتی ہے۔

*آئیں! مل کر اس ظالمانہ سرمایہ دارانہ نظام کو بدلنے کا عہد کریں۔*



#حافظ نعیم الرحمن

منجانب: پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو) رجسٹرڈ

28/04/2026

صدر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی خالد خان پر حملہ قابلِ مذمت۔۔

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان پر لانڈھی کی ہینیٹکس ڈینم فیکٹری میں ہونے والا حملہ نہایت قابلِ مذمت اور تشویشناک ہے۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ متاثرہ خواتین ورکرز کے جائز واجبات کی ادائیگی کے لیے بات کرتے فیکٹری پہنچے تھے۔ فیکٹری انتظامیہ نے نہ صرف تشدد کا راستہ اختیار کیا بلکہ خواتین ورکرز کو بھی ہراساں کیا — جو کہ کھلی مزدور دشمنی اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
۔ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے
۔ ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے
۔ متاثرہ خواتین ورکرز کو تحفظ اور ان کے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

یہ واقعہ وطن عزیز میں اس ظالمانہ سرمایہ دارانہ نظام کی عکاسی کرتا ہے جہاں مزدوروں کے حقوق کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔




منجانب:
پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو) رجسٹرڈ

01/04/2026

*اسٹیل ملز انتظامیہ کا ملازمین پر ایک اور معاشی حملہ!*

پاکستان اسٹیل ملز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ایک مخصوص این جی او کو نوازنے کے لیے جبری طور پر برطرف کر دیا گیا۔ *(برطرفی لیٹرز میں خود اس بات کا واضح اعتراف موجود ہے کہ تعلیمی ادارے این جی او کے حوالے کیے جا رہے ہیں)۔*

یہ اقدام نہ صرف افسوسناک ، غیر قانونی عمل اور سینکڑوں خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

وفاقی حکومت اسٹیل ملز انتظامیہ کے اس غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لے۔
۔ تمام برطرفیوں کے احکامات فی الفور منسوخ کیے جائیں
۔متاثرہ ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ملازمین سے وعدہ خلافی کا نتیجہ! مزید ملازمین برطرف _ سندھ حکومت اپنی وعدہ خلافی کا ازالہ کرے اور وعدےب کے مطابق تمام برطرف ملازمین کی بحالی یقینی بنائے۔
منجانب:
پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو) رجسٹرڈ

04/02/2026

امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر مفخر علی اور صدر پاسلو یونین عاصم بھٹی کا الخدمت فریدہ یعقوب گلشن حدید میں آج صبح کے واقعہ کے بعد پاکستان اسٹیل ملز کے زخمی ملازمین کی عیادت!
پاکستان اسٹیل ملز ملازمین پر تشدد قابل مذمت عمل ہے ۔
اسٹیل ملز انتظامیہ تشدد کے ذمیداران کے خلاف ایکشن لے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر
صدر پاسلو یونین کا مطالبہ

04/02/2026

پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ ملازمین کے لیئے بند!
صورتحال غیر یقینی _ ملازمین میں شدید بیچنی.
آج صبح ملازمین جب ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی۔ایس ۔ایف نے ہیڈ آفس اور مین پلانٹ کے گیٹ بند کر دیئے ملازمین کی جانب سے وجہ پوچھنے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا جارہا۔
ڈی۔ایس ۔جی ۔گارڈز کا ملازمین کے ساتھ بدتمیزی

04/02/2026

پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ ملازمین کے لیئے بند!
پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران غائب!
صورتحال غیر یقینی _ ملازمین میں شدید بیچنی.
آج صبح ملازمین جب ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی۔ایس ۔ایف نے ہیڈ آفس اور مین پلانٹ کے گیٹ بند کر دیئے ملازمین کی جانب سے وجہ پوچھنے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا جارہا۔
ڈی۔ایس ۔جی ۔گارڈز کا ملازمین کے ساتھ بدتمیزی
اسٹیل ملز افسران کا موقع پر عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
اسٹیل ملز انتظامیہ اسٹیل ملز کے گیٹ فوری کھلوائے اور صورتحال کی وضاحت کرے ۔ پاسلو یونین کا مطالبہ

کھلا خطگلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤن شپ میں پانی کے سنگین بحران _ معاملہ بدانتظامی کا یا پھر۔۔۔۔۔   گلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤ...
27/01/2026

کھلا خط
گلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤن شپ میں پانی کے سنگین بحران _ معاملہ بدانتظامی کا یا پھر۔۔۔۔۔

گلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤن شپ کے لاکھوں مکین گزشتہ ایک سال سے پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت سے محروم ہیں اور آج ایک خاموش مگر شدید انسانی المیے کا سامنا کر رہے ہیں۔

گلشنِ حدید کی خوبصورت کالونی 1980ء کی دہائی میں پاسلو یونین کے سی بی اے معاہدے کے تحت قائم کی گئی۔ یہ بستی اپنی مثالی ٹاؤن پلاننگ، کشادہ سڑکوں، معیاری تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور منظم کمرشل علاقوں کے باعث کبھی کراچی کی پہچان سمجھی جاتی تھی۔ یہی وہ علاقہ تھا جو ایک وقت میں ”منی اسلام آباد“ کہلاتا تھا۔اسے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو مالکانہ حقوق کے ساتھ باعزت، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کرنے کے لیے بسایا گیا تھا۔چارٹر آف ڈیمانڈ معاہدے کے تحت گلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤن شپ کو پانی، بجلی، گیس اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کی مکمل ذمہ داری پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اور کئی دہائیوں تک یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی بھی جاتی رہی۔مگر افسوس کہ جس طرح کرپشن، بدانتظامی اور حکومتی نااہلی نے پاکستان اسٹیل ملز جیسے عظیم قومی ادارے کو مفلوج کر دیا، اسی طرح اس کے زیرِ انتظام رہائشی علاقے بھی زوال کا شکار ہو گئے۔آج صورتحال یہ ہے کہ اسٹیل ٹاؤن شپ کے لاکھوں مکین پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں تو گلشن حدید کی لاکھوں کی آبادی گزشتہ ایک سال سے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہی ہے۔

یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ ایک جانب اسٹیل ملز انتظامیہ گلشنِ حدید کو پانی فراہم کرنے سے انکاری ہے، جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن اور مقامی بلدیاتی نمائندگان اس مسئلے کے حل میں سنجیدگی دکھانے کے بجائے محض بیانات اور کاغذی اسکیموں تک محدود ہیں۔ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔مگر ان باہمی اختلافات اور سیاسی مفادات کی سزا بے بس عوام بھگت رہے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ گلشنِ حدید کی اکثریتی آبادی پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین پر مشتمل ہے۔ جبکہ اسٹیل ٹاؤن شپ تو حاضر سروس ملازمین کے لیے بسائی گئی تھی۔ کیا یہی وہ صلہ ہے جو قوم اپنے محنت کشوں کو دیتی ہے؟۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ گلشن حدید کو پانی فراہمی کا بل آج بھی واٹر بورڈ اسٹیل ملز انتظامیہ کو بھیج رہی ہے۔ جب واٹر بورڈ سے پانی کی فراہمی جاری اور بل بھی اسٹیل ملز کو بھیجا جارہا ہے تو پھر لاکھوں مکینوں کو پانی سے محروم کرنا سوالیہ نشان ہے!

عالمِ اسلام کا مقدس مہینہ رمضان المبارک قریب آ رہا ہے۔ اگر اس بابرکت مہینے سے قبل پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو لاکھوں افراد پر مشتمل یہ آبادی ایک سنگین انسانی بحران سے دوچار ہو سکتی ہے، جس کے نتائج ناقابلِ تلافی ہوں گے۔

ہم اسٹیل ملز انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں گلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤن شپ کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ، صوبائی حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن باہم بیٹھ کر تمام تنازعات کو فوری حل کریں۔

عوام کو ادارہ جاتی نااہلی، سیاسی ضد اور اختیارات کی جنگ کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
یہ محض پانی کا مسئلہ نہیں، یہ انسانی وقار، آئینی حقوق اور ریاستی ذمہ داری کا معاملہ ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

منجانب: پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو) رجسٹرڈ

Address

45/Al Amna Plaza, Saddar
Karachi
75400

Telephone

+923452151106

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Steel Labour Union Official (PASLU) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Steel Labour Union Official (PASLU):

Shortcuts

Share