قران فاو نڈیشن کی تاسیس 1995 بروز مبا ہلہ 24 ذی الحج کو ہوئی ، جس کا ھدف قران سے ملت کے رابطے کو مضبوط کرنا
اور اس دوری کو ختم کرنا تھا، کہ جو قران و افراد قوم کے درمیان حائل ہوچکی تھی
اس سلسلے میں جو راہ عمل اختیار کیے گئے وہ مندرجہ زیل تھے -
نام
قران فا و نڈیشن اوقاف سے رجسٹرڈ
نضبالعین
امت کو قران کریم سے متمسک کرنا
اغراض و مقاصد
ملت میں قران و تعلیمات قران سےقربت کو فروغ دینا -
تعلیم
ات قران کی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آھنگ رہتے ہوے نشر و اشاعت کرنا -
عمومی سطح پر قران پڑھانے اور تجوید و قرات سکھانے کا اہتمام کرنا -
بچوں میں قران سے دلچسبی پیدا کرنا
تنظیم
ادارہ سات بنیادی اراکین پر مشتمل ہے
جو قران فا و نڈیشن کے تمام امور کو علما و داشوروں سے مشاورت کرکے انجام دے گا -
مشاورتی کمیٹی
علما و دانشوروں پر مشتمل ہوگی - ادارہ ان سے مشاورت کرے گا -
ناصر
ملت کا ہر وہ فرد جو ادارے سے منسلک ہو کر امور انجام دے گا ، ناصر قران کہلاے گا نیز وہ کسی اور ادارے و تنظیم سے منسلک نہیں ہوگا
معاون
ملت کا ہر وہ فرد جو ادارے کے امور میں معاونت کرے گا ،معاون قران کہلاے گا
راہ عمل
قران فا و نڈشن کے قیام کے اوائل میں ہی قران کے چاہنے والوں کی وساعت و کرم پرور دگار کے موجب دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل قران مجید کی آڈیو سی ڈی کا اجرا کیا گیا ، جو دنیا کے سات صف اول کے قاری حضرات کی آواز میں ہے - اور اس کے ساتھ ہی ایک اور نہایت ضروری و اہم ترین کام کا آغاز کیا گیا ، یعنی اردو زبان میں دنیا میں پہلی بار مکمل قران مجید کے شیعہ ترجمہ کی آڈیوز کی تیاری ، کہ الحمدلاللہ
تین سال کے دورانیہ میں جناب حسین شہید مرزا کے بیش بہا تعاون کے نتیجہ میں ان ہی کے لہن خوش گوش میں اپنے تکامل کو پہونچا ،ا ور آج چہار جانب عالم ، اردو زبان سمھجنے والوں میں اس پہلے شیعہ ارد ترجمہ کی آواز فضا بسیط میں گونج رہی ہے
اب تک سو سے زاید تعداد میں قرانی سوفٹ وئیرز ، وی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کا اجرا عمل میں ا چکا ہے ، جن میں ،
ھدیٰ
معلم تجوید
انوارلقران
20 استاد قاریوں کی قرات
4 سی ڈیز حسن قران
نور مبین (چار ایم پی تھری سی ڈیز ، قاری شہریار پرہیز گار ، اردو آواز ترجمہ جناب حسین شہید مرزا )
کمسن حفاظ اور قاریان قران دنیا کے معروف قاریوں کی ترتیل و تحقیق
مناسک حج اور نماز
نورانی تکیہ (شیرخوار و کمسن بچوں کو قرآت قران سے مانوس کرانے کے لیے
قران فا ؤ نڈیشن کی کار کردگی
نمایش گاہ قران کریم کا انعقاد
قران فا و نڈیشن نے کراچی و پاکستان میں اولین مرتبہ ایک انتہائی وسیح پیمانہ پر قران مجید سے متعلق نمایش گاہ کے اہتمام کا آغاز کیا تا کہ معاشرہ کے افراد میں قران و معارف قران سے آگاہی کے دروازوں کو کھولا جاتے- قران فا ؤ نڈیشن کی جانب سے ابتدا سے اب تک 30 کے قریب نمائش گاہ قران کریم کا انعقاد کراچی و پاکستان کے مختلف شہروں میں کیا جا چکا ہے ، جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں
-
1- تبلیغی کالج مسلک دیو بند کراچی (دیو بند کی 150 سالہ تقریبات کے موقع پر )
2- جا مع مسجد عالمگیر بریلوی مسلک لانڈھی کراچی
3- میمن خدمت فورم کراچی
4- خالق دینا ہال اسٹوڈنٹ ویلفیر کراچی
5- ڈیفنس لا یبریری کراچی
6- ایرانی کلچرل سنٹر اسلام آباد
7-سندھ یونیورسٹی جام شورو
8- کراچی یونیورسٹی
9- جا مع المنتظر لاہور
10- اردو یونیورسٹی کراچی
11- داؤد انجیرنگ یونیورسٹی کراچی
12- ہوٹل فلیش مین اسلام آباد
اس کے علاوہ کراچی کی کئی مساجد و امام بارگاہوں ، کہ جن میں تمام مسالک کے اداروں و اور افراد نے نہایت بھر پور شرکت و تعاون و کا مظا ہرہ کیا -
قران سے متعلق نمایش گاہ کے ہر سال انعقاد کے سلسلہ کو عوام کی طرف سے انتہائی پزیرائی ملنے اور کاموں کو اگے بڑھانے کے پر زور اصرار پر قران فاؤنڈیشن نے ایک اور قدم کی جانب پیش رفت کی ، اور قرآت قران سے متعلق امور پر بھی اپنی توجہ مبذول کرتے ہوے 2002 میں بفضل خدا پاکستان میںتاریخ میں پہلی مرتبہ کم عمر شیعہ حافظ قران سید مجتبیٰ اختر رضوی کو ایران کے شہر قم مقدس سے مدعو کیا ، اور کراچی میں 10 سے زائد مقامات پر قرآت قران کی محفلوں نے ملت کے ہر طفل و بزرگ کے دل کو منور کیا ، اور اس سے سب میں قران کو حفظ کرنے کے ارادوں کو مہمیز ملی -
2004میں ایک اور حافظ قران حسین مہدی کو مدعو کیا گیا ، اور حفظ و قرآت قران کے 40 سے زائد پروگرامز کراچی و سندھ کے دس سے زائد شہروں میں منعقد کیے گئے
حفظ و حافظ قران
قران سے متعلق نمایش گاہ کے ہر سال انعقاد کے سلسلہ کو عوام کی طرف سے انتہائی پزیرائی ملنے اور کاموں کو اگے بڑھانے کے پر زور اصرار پر قران فاؤنڈیشن نے ایک اور قدم کی جانب پیش رفت کی ، اور قرآت قران سے متعلق امور پر بھی اپنی توجہ مبذول کرتے ہوے 2002 میں بفضل خدا پاکستان میںتاریخ میں پہلی مرتبہ کم عمر شیعہ حافظ قران سید مجتبیٰ اختر رضوی کو ایران کے شہر قم مقدس سے مدعو کیا ، اور کراچی میں ١٠ سے زائد مقامات پر حفظ قران کی محفلوں نے ملت کے ہر طفل و بزرگ کے دل کو منور کیا ، اور اس سے سب میں قران کو حفظ کرنے کے ارادوں کو مہمیز ملی -
2004 میں ایک اور حافظ قران حسین مہدی کو مدعو کیا گیا ، اور حفظ قران کے 40 سے زائد پروگرامز کراچی و سندھ کے دس سے زائد شہروں میں منعقد کیے گئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مو منین نے بہت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی - ان ہی پروگراموں میں سکردو کے مدرسہ حفاظ کے تین بہترین حافظوں نے بھی شرکت کی . اسی دوران قران فاونڈیشن نے حفظ قران کی تشویق کی خاطر یہ اعلان کیا کہ جو عما (تیسواں) پارہ حفظ کرے گا اس کو دس ہزار روپیہ انعام دیا جاتے گا ، جس کے نتیجے میں تین ماہ میں تین کم عمربچوں اور 2005 میں 19 کم عمر بچوں نے تیسواں پارہ حفظ کیا
مدارس حفظ قران
اس کے بعد ماحول ساز گار ہوگیا ، اور اس طرح حفظ قران کے لئے پہلا مدرسہ مو سسہ علوم قران جماران اور اس کے بعد جا مع القران الکریم حافظ حسین مہدی قایم ہوے - جولائی 2008 تک پچاس بچے بچیاں مکمل قران مجید حفظ کر چکے تھے ، اور کراچی میں تین مزید حفظ کے مدارس قایم ہوچکے ہیں ، اسی طرح پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی حفظ کے مدارس قایم ہوچکے ہیں -
قرآت قران
حفظ قران مجید کے ساتھ قرآت قران مجید کے شوق کو اجاگر کرنے کے لئے مدرسہ امام علی (ع) اور قم مقدس کے معروف قاریان قران ہفتہ وحدت کی مناسبت سے قران فاونڈیشن کی دعوت پر کراچی تشریف لاے اور قرآت قران مجید کی محافل کو نور قران سے منور کیا - ان محترم قاریوں میں سید مرتضیٰ رضوی ، ابرار حسین علی ذادہ اور علی اکبر جوشیقانی شامل ہیں - 2005- 2006 کے ماہ مبارک میں کراچی کے معروف کلب (کراچی کلب)میں مقابلہ حسن قرآت کی محافل میں محترم مرتضیٰ رضوی اور ابرار حسین بطور جج مدعو کے گئے اور بہترین قرآت سے شرکا سے داد وصول کی اور شیوں کے سر کو بلند کیا-
تفسیر قران
ماہ مبارک 2007 میں حفظ و قرآت کے بعد کے مرحلے ، تفسیر قران کی طرف ملّت کی توجہ دلانے کے لئے استاد مفسر محسن قرائتی کی ٦ سورتوں کی تفاسیر کے اردو تراجم سے تفسیر کوئز کا اعلان کیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے بھر پور حصہ لیا ، اور اول ، دویم ، سویم اور 80 فی صد سے زائد نمبر حاصل کرنے والوں کو خطیر رقم کے انعامات دے گئے -
حج ، ایک اہم عبادت کی طرف توجہ
حج ایک انتہائی اہم عبادت و رکن اسلام ہے ، مگر اس اہم رکن سے ملّت کی لا پروائی حد درجہ بڑھتی جا رہی تھی اور ہے ،ملّت کو اس طرف متوجہ کرنے کی غرض سے 2008 میں بیت الله انعامی مقابلے کا اعلان کیا اور حج سے متعلق آیات قران کا ترجمہ ، احا دیث و اقوال تحریر کرنے والوں کو خطیر رقوم انعام کے طور پر دیں - یہ ہی پروگرام 2009 میں بھی جاری رہے ، اور ان کے لئے قافلان حج ، کاروان ال یٰسین ، الحرمین، کاروان بلال ، کاروان روحانی ، کاروان امیرحمزہ اور قافلہ بیت الله نے تعاون کیا -
اسی دوران 2009 میں حافظ محمد تقی اور گروہ قمر بنی ہاشم (قم ، ایرن )کی شرکت سے عظیم الشان قرانی محافل کا 16 سے زائد مقامات پر انعقاد کیا گیا -
ان اہم و بڑے کاموں میں قران فاونڈیشن کو اداروں ، ٹرسٹوں ، تنظیموں ، اور افراد ملّت و خوا تین کا خاص طور پر بیش بہا تعاون حاصل رہا -
قران فاونڈیشن کی ان کاوشوں اور ملّت کی بھر پور شرکت کی بناہ پر اس وقت ایک قرانی ماحول بن چکا ہے اور امت کی قران سے نزدیگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور قران کے کاموں کی انجام دیہی کے لئے فضا بھی ساز گار ہے - قرانی سمر کیمپس کافی تعداد میں موسم گرما کی تعطیل کے دوران مختلف اداروں کے زیر اہتمام منعقد ہوتے ہیں ، اس کے علاوہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ قران کے سکول بھی شروع ہو چکے ہیں
مندرجہ بالا امور قران فاونڈیشن نے 13 سال کے دوران مختصر افرادی قوت سے انجام دیے جس کا فیصلہ قران فاونڈیشن کی تا سیس کے زمانے کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوے کیا گیا تھا ، اب آج کی ضرورت کے تحت مندرجہ کم مدتی اور طویل مدتی درج زیل پروگراموں کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے -
قران فاونڈیشن کی جانب سے 2010 تک کے لئے قرانی کاموں کے اہداف و ان کی تکمیل کی منصوبہ بندی
(1 ) 5 تا 14 سال کی عمر کے بچوں کو اول درجہ کا قاری بننے ککی تشویق دلانے کے لئے پچاس ہزار روپے کا انعام -
(2 ) موجودہ قاریان کے لئے ماہانہ محفل حسن قرآت
(3 )50 سے زائد حفاظ کرام کے لئے ماہانہ مقابلہ حفظ قران (مستقل بنیادوں پر ماہ میں 2 مرتبہ )
(4 )قرانی سافٹ وئیر ہاؤس (جس میں قران و تفسیر قران کے موضوعات کو سی ڈیز پر لانا
(5) سہ ماہی قرانی مجلہ کا اجرا
(6) قرانی موضوعات پر سیمینار
ملک میں موجود قران سے متعلق کم کرنے والے اداروں کے درمیاں روابط کو مستحکم کرنے کے لئے سہ ماہی میٹنگز کا انعقاد
شعبہ خواتین کا قیام
نمایش گاہ قران کریم کا سال میں دو بار انعقاد کرنا
قرانی موضوعات پر انعامی مقابلے (سال میں تین بار )
مندرجہ بالا امور کی تکمیل کے لئے افرادی قوت خاص طور پر نوجوانوں سے رابطہ کے لئے شعبہ روابط قیم کیا گیا ہے اور ابتدا میں ملت کے ہزار افراد سے پہلے مرحلے میں موبائل ایس ایم ایس کے ذریے رابطہ کا آغاز کیا گیا -
امید ہے بارگاہ کدہ وندی میں اراکین قران فاؤ نڈیشن اور تعاون کرنے والے ، خادمین قران میں شمار ہونگے اور نور قران سے فرد معاشرہ اور ملک منور ہوگا اور یہ کوششیں حضرت امام زمانہ (عج) کے جلد ظہور میں مدد گر ثابت ہونگی -
والسلام
خادمین قران