20/09/2026
FMG Empowerment Hub Delegation Visits CPK South Head Office
ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب کے وفد نے بانی و سی ای او فہیم مسٹر گرین کی قیادت میں سی پی کے ساؤتھ ہیڈ آفس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران سی پی کے کے فاؤنڈر اینڈ پیٹرن انچیف جناب مراد سونی صاحب نے نہ صرف وفد کا انتہائی پُرخلوص خیرمقدم کیا بلکہ خود موجود رہ کر ہیڈ آفس کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ بھی کرایا۔
جناب مراد سونی صاحب کی جانب سے فراہم کی جانے والی لاجواب مہمانداری، شگفتہ اخلاق اور FMG کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہنے پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ باہمی اشتراک اور اس نوعیت کے تبادلے کراچی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور معاشرے کی بہتری میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔