16/09/2026
الحمدللہ! الرفیق فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے فراہمی آب منصوبہ کے تحت راجو گوٹھ، ضلع ٹھٹہ، صوبہ سندھ میں عوام کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ خدمتِ خلق اور انسانیت کی بھلائی کے جذبے کے تحت جاری فلاحی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ اس کارِ خیر کی نگرانی و سرپرستی حضرت مولانا بدر منیر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیرِ سرپرستی جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو عوام کے لیے نفع بخش بنائے اور اس خدمت میں حصہ لینے والے تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
#سندھ