26/07/2026
کراچی: پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی سے سندھ حر لائرز فورم کے صدر حبیب ﷲ چانھیوں، جنرل سیکرٹری مینل جونیجو اور وکلاء برادری کے ایک بڑے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سندھ میں تنظیم سازی، وکلاء کے کردار اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پیر سید صدر الدین شاہ راشدی جلد سندھ بھر کا تنظیمی دورہ کریں گے تاکہ کارکنوں، عہدیداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کر کے تنظیم کو مزید فعال بنایا جا سکے۔
اجلاس میں سابق بیوروکریٹ خان محمد مہر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ بھر میں پارٹی اور حر لائرز فورم کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔