24/09/2026
ہنرمند ویلفیئر آرگنائزیشن اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لانڈھی کے اشتراک سے پولیو آگاہی کے حوالے سے ایک تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ سیشن میں پولیو ورکرز، ضلعی افسران، پولیو ٹیم کے ارکان اور مہم کے انتظام و نگرانی سے وابستہ ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہنرمند ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر اور پروفیشنل ٹرینر روبی رحمان نے ’’غلط فہمیوں سے اعتماد تک: پولیو ویکسین کی قبولیت کے لیے مؤثر گفتگو‘‘ کے موضوع پر تربیتی سیشن پیش کیا۔ انہوں نے لوگوں کے خدشات کو سمجھنے، غلط فہمیوں پر احترام کے ساتھ بات کرنے اور اعتماد قائم کرنے میں مؤثر گفتگو کی اہمیت اجاگر کی۔
چیئرمین لانڈھی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، ہنرمند کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور روبی رحمان کو بطور ٹرینر مؤثر سیشن پیش کرنے پر مبارک باد دی۔
اس نشست کا بنیادی پیغام تھا: ہر سوال مخالفت نہیں ہوتا۔ کبھی اس کے پیچھے خوف ہوتا ہے، کبھی کوئی سنی سنائی بات، اور کبھی صرف یہ خواہش کہ کوئی اطمینان سے سمجھا دے۔ اعتماد کی ابتدا تب ہوتی ہے جب ہم جواب دینے سے پہلے سننے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تمام شرکاء اور منتظمین کا شکریہ، جو آگاہی اور خدمت کے اس مشترکہ سفر کا حصہ بنے۔
ہم ہیں ہنر مند ۔