15/04/2025
تاج الشریعہ کی شام آمد – محمد اجلال اختر القادری کی یادوں سے
الحمدللہ! سن 2009 میں تاج الشریعہ، حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ جب دمشق (شام) تشریف لائے تو رب کریم کے فضل سے مجھے بھی اس بابرکت سفر میں اُن کی معیت نصیب ہوئی۔
یہ سفر عارف باللہ حضرت شیخ احمد الحبال الرفاعی رحمۃ اللہ علیہ کے چالیسویں میں شرکت کے لیے تھا، جو جامع التوبہ، دمشق میں منعقد ہوا۔ اس محفلِ ذکر و نور میں اکابرینِ شام شامل تھے، خصوصاً:
شیخ هشام البرهاني رحمۃ اللہ علیہ
شیخ المقرئ خالد العلبي حفظہ اللہ تعالیٰ
مجھے یہ سعادت بھی حاصل ہوئی کہ میں حضرت تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کی گاڑی میں اُن کے ساتھ ہم سفر تھا۔ وہ صحبت، وہ نورانی ماحول، وہ علمی و روحانی مجالس، میرے دل و جان پر آج بھی نقش ہیں۔
یہ لمحات میرے لیے محض یاد نہیں بلکہ زندگی کا سرمایہ ہیں۔
– محمد اجلال اختر القادری