Railway Workers' Union Open Line Pakistan

Railway Workers' Union Open Line Pakistan Striving for workers rights globally

کراچی (20 ستمبر 2026)سینئر ٹرین ایگزامینر پاکستان ریلوے کراچی سٹی محمد اختر کے اعزاز میں ان کے بڑے بھائی اور ملک کے معرو...
20/09/2026

کراچی (20 ستمبر 2026)

سینئر ٹرین ایگزامینر پاکستان ریلوے کراچی سٹی محمد اختر کے اعزاز میں ان کے بڑے بھائی اور ملک کے معروف مزدور رہنما محمد نسیم راؤ کی جانب سے پروقار استقبالیہ دیا گیا۔

تقریب میں محمد اختر کی پاکستان ریلوے اور خاندان کے لیے خدمات کو سراہا گیا، محمد نسیم راؤ نے ان کی دستار بندی بھی کی۔ جبکہ دوست و احباب کی جانب سے انہیں اجرک سمیت دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔

تقریب میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (برج) شفیق باجوہ، چیئرمین منظور رضی، محنت کش یونین کے مرکزی رہنما منظور ملاح، پاکستان ورکرز فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر عبدالرزاق میمن، صدر کراچی ڈویژن سید مظہر بخاری، ڈویژنل چیئرمین حافظ رفیق سلفی، ڈویژنل جنرل سیکریٹری وحید اسلم، ڈویژنل الیکٹرک فورمین سکندر میرانی، ہیڈ ٹرین ایگزامینر انوار احمد، جوائنٹ سیکریٹری شکیل اعوان، ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ایڈووکیٹ شفیق الرحمان، ڈویژنل سرپرست صابر تنولی، دلبر مگسی صدر آریا سندھ رانا عبدالخالق، محمد یونس، سید اختر مہدی اور نبی سر روڈ سے ہریش کمار، محمد زاہد، ماسٹر محمود ، استاد عالم، انو بھائی سمیت دیگر دوست و احباب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے محمد اختر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ اور خاندانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

19/09/2026

کراچی سٹی (19 ستمبر 2026)

ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کیرج اینڈ ویگن یونٹ کراچی سٹی اور ٹرین ایگزامینر ویلفیئر یونٹی اینڈ کیرج اسٹاف کے زیر اہتمام سینئر ٹرین ایگزامینر و ٹرین ایگزامینر ویلفیئر یونٹی کے روح رواں محمد اختر کے اعزاز میں استقبالیہ کی جھلکیاں

کراچی سٹی کے کیرج اسٹاف سمیت ہید ٹی ایکس آر، ٹی ایکس آر، اسسٹنٹ ٹی ایکس آر نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے محمد اختر کی ریلوے کے لیے انجام دی گئی خدمات کو سراہا

اس موقعے پر یونین اور یونٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد شکیل اعوان، ڈویژنل وائس چیئرمین و ٹرین ایگزامینر ویلفیئر یونٹی کے چیئرمین عطا اللہ انصاری سمیت کیرج اینڈ ویگن یونٹ کراچی سٹی کے عہدیداران رضی الدین مغل، کاشف تنولی، اسد محفوظ، عادل اعوان، یونس تنولی، آصف اعوان، سعید اعوان، یاسر عرفات، سمیت تمام عہدیدران و کارکنان کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد

18/09/2026

We are the ones moving Pakistan 🇵🇰🚆

We are Railway Workers, keeping Pakistan moving, day and night.

Our Labour | Our Strength

Ministry of Railways Ministry of Overseas Pakistanis and HRD

بغیر ٹکٹ سفر سے اجتناب کریں   Ministry of Railways
18/09/2026

بغیر ٹکٹ سفر سے اجتناب کریں

Ministry of Railways

راولپنڈی (18 ستمبر 2026) پاکستان ریلوے کیرج اینڈ ویگن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم محمد شعیب، ریک اسکارٹ گزشتہ روز راول ایکسپریس پ...
18/09/2026

راولپنڈی (18 ستمبر 2026)

پاکستان ریلوے کیرج اینڈ ویگن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم محمد شعیب، ریک اسکارٹ گزشتہ روز راول ایکسپریس پر ڈیوٹی کے دوران جہلم یارڈ میں چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ان کی اچانک اور افسوسناک وفات پر پاکستان ریلوے کے ملازمین اور ساتھیوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ یونین نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کے صدر ڈاکٹر بابر خان قادری، جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ و دیگر نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ ریک اسکارٹس اور دیگر فیلڈ اسٹاف کو دورانِ ڈیوٹی مناسب حفاظتی سہولیات، ضروری حفاظتی آلات، محفوظ ورکنگ طریقۂ کار اور مناسب اسٹاف فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم محمد شعیب کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

حیدرآباد - 18 ستمبر 2026گزشتہ روز ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) حیدرآباد زون نے بکنگ کلرک وسیم لغاری کو اسپیشل ٹکٹ ایگزا...
18/09/2026

حیدرآباد - 18 ستمبر 2026

گزشتہ روز ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) حیدرآباد زون نے بکنگ کلرک وسیم لغاری کو اسپیشل ٹکٹ ایگزامینر پرموٹ ہونے پر مبارکباد دی۔

زونل صدر رانا صلاح الدین نے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ انکے ہمراہ زونل عہدیدار محمد نادر اور دیگر بھی موجود تھے۔

17/09/2026

Message from Ms. Preeti Singh (ITF Global Youth Committee Co-Chair) at the occasion of 1st Ever Artificial Intelligence Transport Workers' Conference (15-18 Sep) at Colombo, Sri Lanka.

ITF - International Transport Workers' Federation

میرپورخاص — 16 ستمبر 2026پاکستان ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) میرپورخاص زون کی اہم میٹنگپاکستان ریلوے ورکرز یونین (اوپن...
16/09/2026

میرپورخاص — 16 ستمبر 2026

پاکستان ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) میرپورخاص زون کی اہم میٹنگ

پاکستان ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) میرپورخاص زون کی اہم میٹنگ زونل جنرل سیکریٹری محمد خلیل آرائیں کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں میرپورخاص زون کے دیرینہ مطالبات منظور ہونے پر قائدِ مزدور، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد نسیم راؤ کی 03 اکتوبر 2026 کو میرپورخاص آمد پر تاریخی استقبال اور زونل جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ میں زونل سرپرستِ اعلیٰ جاوید اقبال میمن، زونل چیئرمین قیوم عباسی، زونل آرگنائزر محمد محسن چوہان، سینٹرل نائب صدر خلیل احمد ASM، نائب صدر خلیل احمد عباسی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد شہباز، محمد وقار مہر، محمد حفیظ، شاہد احمد، محمد سعید، انوار احمد، محمد عمیر اور محمد عدنان نے شرکت کی۔

16/09/2026

"AI is all over the news, because nobody seems to understand how to control it."

ITF General Secretary Stephen Cotton, live from Colombo 🇱🇰 at our first ever Transport Workers' Conference on Artificial Intelligence.

Transport workers are clear about what is needed. Workers must seize control.


ITF - International Transport Workers' Federation

16/09/2026

Transport Workers Conference on Artificial Intelligence started at Colombo, Sri Lanka Yesterday

ITF - International Transport Workers' Federation

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Railway Workers' Union Open Line Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category