Gulshan Residence Committee

Gulshan Residence Committee Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gulshan Residence Committee, Nonprofit Organization, A-9, FL-8 Block-7, Gulshan-e-Iqbal, Karachi.

The Gulshan Residence Committee (GRC) is a community-based organisation dedicated to enhancing the quality of life for residents within the Gulshan-e-Iqbal area under the supervision and guidance of MQM Pakistan's Leadership.

پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی قدم وفاقی وزیرِ تعلیم و چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبو...
27/08/2026

پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی قدم

وفاقی وزیرِ تعلیم و چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا دورۂ امریکہ

25 اگست 2026 | واشنگٹن ڈی سی | جارج ٹاؤن یونیورسٹی

پاکستانی طلباء کو دنیا کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے " *پاکستان فنڈ فار ایجوکیشن* " (PAK-EEF) کے تحت ایک اہم اور دور رس اقدام سامنے آیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے اس پروگرام کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کے تحت منتخب پاکستانی طلباء کو امریکہ کی آئیوی لیگ اور سرفہرست جامعات میں تعلیم کے لیے فی طالب علم سالانہ 29,000 امریکی ڈالر تک اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

دورۂ امریکہ کے دوران پاکستانی وفد نے کولمبیا یونیورسٹی، پرنسٹن یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی، ایم آئی ٹی (MIT) اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

اس پروگرام میں بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، بائیو ٹیکنالوجی، زراعت، پبلک پالیسی اور ماحولیات جیسے مستقبل کے اہم شعبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی اس مشن کے لیے مکمل سفارتی تعاون اور پاکستانی کمیونٹی سے اضافی فنڈز کے حصول میں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان ہمدردی نہیں بلکہ قابلیت اور عزائم پر مبنی شراکت داری پیش کر رہا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

قابل، باصلاحیت اور باعزم پاکستانی نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔



26/08/2026

اخلاقِ نبوی ﷺ صرف انسانوں کے ساتھ محبت اور حسنِ سلوک کا نام نہیں، بلکہ جانوروں سے شفقت اور مخلوقِ خدا کے ساتھ رحم و مہربانی بھی سیرتِ نبوی ﷺ کا حسین سبق ہے۔ 🤍
نرمی، محبت، معافی، جانوروں سے شفقت اور ہر جاندار کا خیال رکھنا ہمیں رحمتِ عالم ﷺ کی زندگی سے سیکھنے کو ملتا ہے۔
آئیے! اپنے عمل سے **اخلاقِ نبوی ﷺ اور رحمت** کا پیغام عام کریں۔
The noble character of Prophet Muhammad ﷺ teaches us not only kindness towards people, but also compassion and mercy towards animals and every living creation. 🤍
Let us follow the beautiful example of mercy, kindness, gentleness, and care for all living beings. 🌸
More Than Just A School

25/08/2026

*کراچی حیدرآباد M-9 موٹروے کو موٹروے کہنا موٹروے کی توہین ہے، سینئر مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان سید امین الحق*

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کراچی حیدرآباد M-9 موٹروے کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا،

کراچی ملک بھر میں ٹول ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ رقم ادا کرنے والا شہر ہے، لیکن اس کے باوجود کراچی حیدرآباد M-9 موٹروے کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے، سید امین الحق

وفاقی حکومت M-9 موٹروے کی بحالی کے لیے فوری طور پر فنڈز مختص کرے اور مرمت و بحالی کا کام جلد از جلد شروع کرے، سید امین الحق

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو،...
25/08/2026

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو،

نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے امن، محبت، رواداری، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا کامل نمونہ ہے۔ اس مبارک دن کے موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیغامسیرت طیبہ محض ایک مذہبی...
25/08/2026

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیغام

سیرت طیبہ محض ایک مذہبی تاریخ نہیں بلکہ انسانیت اور پوری کائنات کے حقوق و توازن کا ایک جامع آفاقی منشور ہے، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان

سیاسی و سماجی عدم توازن کے اس دور میں اسوۂ حسنہ ہی وہ واحد درخشندہ مشعلِ راہ ہے جو انسانیت کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی عدل اور فلاح کی طرف لے جا سکتی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

آپ ﷺ کا فیضِ عنایت دنیاوی حیات تک محدود نہیں بلکہ عالمِ برزخ اور آخرت میں بھی اپنی امت کی شفاعت کا ابدی ضامن ہے، چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ

کراچی۔۔۔25اگست2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک اہم پیغام میں کائنات کی سب سے عظیم ہستی نبی کریم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ کو ہمہ گیر رحمانیت عدلِ اجتماعی اور عالمی توازن کا سرچشمہ قرار دیا ہے، مرکز بہادر آباد سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیرت طیبہ محض ایک مذہبی تاریخ نہیں بلکہ انسانیت حیوانیات نباتاتی نظام اور پوری کائنات کے حقوق و توازن کا ایک جامع آفاقی منشور ہے، نبی کریم ﷺ کا پیغامِ رحمت ایک نافذ العمل عملی نظام ہے جو درختوں پھولوں اور سبزی زاروں کی بقاء اور ماحولیاتی توازن کو تحفظ فراہم کرتا ہے، آپ ﷺ نے بے زبان پرندوں اور جانوروں کے حقوق کا دفاع فرما کر کرۂ ارض کے ماحولیاتی توازن کی بنیادی اینٹ رکھی، فلکیاتی سیاروں کی گردش اور زیرِ زمین پھیلی جڑوں تک حضور اکرم ﷺ کے فیضِ رحمت کا توازن قائم ہے، ایم کیو ایم چیئرمین کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی رحمانیت کسی مخصوص طبقے نسل یا خطے کے لئے نہیں بلکہ یہ تمام مخلوقات اور نوعِ انسانی کے لئے بلا تفریق انصاف اور دائمی امن کی ضامن ہے، دکھائی دینے والی اور ان دیکھی دنیاؤں زمین آسمان اور ان کے مابین موجود تمام عوالم کے لئے آپ ﷺ کی ذات مبارک سرچشمۂ ہدایت ہے، سمندر کی لہروں سے لے کر بری و بحری کائنات کے ہر ذرے میں آپ ﷺ کی رحمت کی تابناکی موجود ہے، آپ ﷺ کا فیضِ عنایت دنیاوی حیات تک محدود نہیں بلکہ عالمِ برزخ اور آخرت میں بھی اپنی امت کی شفاعت کا ابدی ضامن ہے، حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کا عملی پہلو ہماری روزمرہ کی جدوجہد محنت اور سیاسی و سماجی زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی کا لائحہ عمل بتاتا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی اتباعِ کامل ہی میں ہماری قومی فلاح اجتماعی عدل اور اللہ تعالیٰ کی رضا مضمر ہے، سیاسی و سماجی عدم توازن کے اس دور میں اسوۂ حسنہ ہی وہ واحد درخشندہ مشعلِ راہ ہے جو انسانیت کو بحرانوں سے نکال کر

24/08/2026
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و حق پرست رُکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 244 ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کے این...
24/08/2026

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و حق پرست رُکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 244 ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کے این اے فنڈز سے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں سیوریج کا کام جاری ہے۔ اس موقع پر این اے انچارج شاہجہان بھائی و دیگر موجود ہیں۔۔۔!!!


-244

24/08/2026

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سرجانی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام شمولیتی اجلاس کا انعقاد۔۔۔!!!

اجلاس میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار رکن مرکزی کمیٹی کامران فاروق اور دیگر ذمہ داران کی شرکت۔۔۔!!!

اجلاس میں سرجانی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔۔۔!!!

Address

A-9, FL-8 Block-7, Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulshan Residence Committee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share