Al- Falah Welfare Association Regd.

Website Contact the organization

Al- Falah Welfare Association Regd. Service To Humanity Is Service To God

PROGRAMMATIC AREAS
1: Social Welfare
2: Health
3: Education
4: Industrial Homes
5: Environment
6: Information Technology
7: Welfare For Disabled

02/02/2024

*"اللہ تعالی سے اجتماعی دعا"*
- یا اللہ تو ہمیں معاف کردے ہم کمزور ہیں اور لاعلم ہیں اپنی بہتری اور تیری حکمت دونوں سے۔ آمین
- یاللہ ہمیں بہترین فیصلہ کرنے کی سمجھ بوجھ، قوت اور جرءات عطا فرما۔ آمین
- یاللہ ہاکستان میں بہترین قیادت منتخب کروا دے
- یاللہ ہم ستر سال سے جس لاقانونیت کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ ہمارا ناہلوں کو منتخب کرنا تھا۔ ہمیں اس غلطی کو ایک دفعہ اور دہرانے سے محفوظ رکھ۔ آمین
- یاللہ ہمیں چوروں لوٹیروں، موقعہ پرستوں، اور خاصبوں سے محفوظ فرما۔ آمین
- یاللہ ہمیں لادینوں، منافقوں، دہشت پسندوں، ڈاکووں، کے انتخاب سے محفوظ رکھ۔ آمین
- یاللہ جسطرح تو نے اس ملک پر قابض بدمعاشیہ کے پہلی دفعہ بے نقاب کردیا ہے ان کی ہر بییودہ چال کو ان پر الٹا دے۔ اور ان کے قبضہ سے اس ملک کے نظام کو آزاد کردے۔ آمین
- یاللہ تیرا اور تیرے نبی صلم کا نام جس نے بھی بلند کیا اس کو رسوا ہونے سے بچانا اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو دنیا اور آخرت میں ہمیشہ کے لیے رسوا رکھنا۔ آمین
- یاللہ ہمارے ملک کا انصاف کا نظام آج تک یہودیوں اور ان کے حواریوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے ہم کمزور ہیں ہمیں وہ قوت بخش دے ہمارا ووٹ اس نظام کو الٹ کر رکھ دے۔ آمین
- یاللہ آج حق گوئی پہلے سے زیادہ مشکل کام بن گیا ہے ہماری عوام اور خواص کو وہ قوت گویائی عطا کردے جو اس بیہودہ نظام کو تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔ آمین
- یاللہ آٹھ فروری کا انتخاب جبر اور ناانصافیوں اور رکاوٹوں، بندشوں کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے تیری کثیر کمزور مخلوق اس غیر منصافانہ سرگرمی سے متفکر ہے یاللہ اپنا منصف اعلی یونا نافذ کر دے اور اس ظلم کے نظام کو ہمیشہ کے لیے ہم سے دور کردے۔ آمین
- یاللہ اس ملک سے مخلص عدلیہ، اور محافظین کو اپنی حفاظت میں رکھنا۔ ان۔ کی عزت، مال، اولاد کو محفوظ رکھنا۔ آمین
- یاللہ جن مفاد ہرستوں نے اس ملک اور عوام کو آج تک محکوم بنارکھا ہے ان کو اس دفعہ تو اہنی بہترین حکمت پسندی سے نیست و نابود کردے۔ آمین
- یاللہ آٹھ فروری کا انتخاب پر امن، اور ایماندارنہ کروادے۔ مکروفریب جھوٹ اور غداروں سے ہمیں آزاد کردے۔ آمین
- یاللہ وہ لوگ جو بیگناہ قید ہیں صرف اس فرعونیت کے نظام کی وجہ سے آج تک قیدوبند میں مبتلاء ہیں اس انتخاب کو ان کی حتمی طور پر خاتمہ کا موجب بنادے۔ آمین
- یاللہ ہم تجھ سے اپنے انفرادی اور اجتماعی گناہوں اور کتاہیوں پر معافی طلب کرتے ہیں ہمیں حضرت یونس علیہ اسلام کی طرح معاف کردے اور اعلی قیادت منتخب کروا دے۔ آمین
- یاللہ ہمارے تمام اداروں کو اپنے فرائیض کو ملکی قومی مفاد میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرما جو کسی بھی لادینی قوتوں سے مرعوب ہوکر انکی طرف جھکاو سے بالا تر ہوجاے۔ آمین
- یاللہ اس ملک کو تو نے بے پناہ معدنیات اور نعمتوں سے نوازا ہے جو آج بھی ان غاصب حکمرانوں اور طاقوتور حلقوں کے زیر سایہ ہیں یالہی عوام دوست حکمران عطا فرما جو ان وسائیل کو اپنی تسکین کی بجاے عوام۔ و ملک پر خرچ کرنے پر توجہ دیں۔ آمین
- یاللہ اس ملک کا ہر دہرا نظام صرف اشرافیہ کو مستفید رکھتا ہے ہمیں اس منافقانہ نظام زندگانی سے محفوظ کردے۔ آمین
- یاللہ اس ملک کے وہ حکمران جن پر لوٹ مار اور وسائیل کی چوری خود اس آلودہ نظام نے بھی ثابت کردی ہے ان کو اپنی سخت ترین گرفت میں جکڑ لے تو ہی ان سے اس بیغیرتی اور مجرمانہ غفلتوں کا حساب لے سکتا ہے۔ آمین
- یاللہ آج کے ان فرعونوں اور نمرودوں کو ماضی کی طرح نشان عبرت بناکر اپنا حاکم اعلی ہونا ثابت کردے۔ آمین
- یاللہ جن قاضیوں نے آج تک تیرے عطق کیے ہئے اس اعلی عیدہ کا کسی وجہ سے بھی ناجائیز استعمال کیا ہے تو ان سے ان جرائیم کا جساب اس دنیا میں بھی لے اور آخرت میں ان۔ کو نبی صلم کج شفاعت سے محروم رکھنا۔ آمین
- یاللہ اس ملک کو ہمیشہ قائیم رکھنا اور اس ملک کو اندرونی و بیرونی ہریشانیوں، مصیبتوں سے آزاد رکھنا۔ آمین
- یاللہ جن حکمرانوں اور ان کے حواریوں نے اس ملک کو قرض میں جکڑ کر اپنی عیاشیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کو تباہ و برباد کردینا۔ آمین
- یاللہ ہمارا مظلوم طبقہ تو اپنا اچھا اور برا بھی سمجھنے سےقاصر ہےان مظلوموں کی یہ حالت کرنے والوں سے نجات عطا فرما۔ آمین
- یاللہ اس مہنگائی اور لاقانونیت اور بے روزگاری ان ناہل حکمرانوں کیوجہ سے ہے ہمیں بہتریں نمائیندگی عطا فرما جو ان مسائیل کا حل فراہم کرسکے۔
- یاللہ اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت فرما اس ملک کے ایٹمی اثاثوں کو اغیار سے محفوظ رکھ اور امت مسلمہ کے لیے ان وسائِل کو بروئے کار لانا نصیب کردے۔ آمین
- یاللہ اس ملک میں اسلامی نظام کو پوری طاقت و حرمت کے ساتھ نافذ کردے اور اس کے راستے میں آنے والوں کو دنیا سے قبر تک تباہ کو برباد کردینا۔ آمین
- یاللہ اس ملک کے لیے آج تک دی گئی تمام قربانیوں کو قبول فرما اور ہمیں امت مسلمہ کی امامت عطا فرما۔ آمین
- یاللہ ہمیں فرقوں کو لسانی بنیادوں میں تفرقہ پھیلانے والوں کی چالوں سے محفوظ رکھ اور بہترین انتخاب کرنا آسان بنادے۔ آمین
- یاللہ ہماری اس درخواست کو اجتماعی معافی نامہ کی حثیت میں قبول کرلیجیے اور آٹھ فروری کے الیکش کے نتیجہ میں مخلص، ایماندار قیادت کے ہاتھ اس ملک کا نظم ونسق دے دے۔ ْمین
- یاللہ اس ملک کا مفاد پرست ٹولہ آج پھر سرگرم عمل ہے اور وہ عوام کو اس حق راہ دہی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا رہے ان کی تمام چالوں سے ہمیں محفوظ فرما آمین

Address

D-3, Alliance Arcade, Block-15, Gulistan-e-Jauhar
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al- Falah Welfare Association Regd. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al- Falah Welfare Association Regd.:

Shortcuts

Share