18/08/2026
ایزل محمد ولی اور میر رضاکے حق میں پُرامن احتجاج
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRC Pakistan) اور سوچ عورت کے زیرِ اہتمام اتوار کے روز کراچی پریس کلب کے سامنے معصوم ایزل کے لیے انصاف کے مطالبے کے حق میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یہ احتجاج چیئرمین ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان جمشید حسین صاحب کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں انسانی حقوق کے کارکنان، سماجی شخصیات، وکلاء، فنکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
احتجاج کے دوران HRCpakistnکے سینئر وائس پریزیڈنٹ ایڈووکیٹ کامران صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے معصوم ایزل کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا اور احتجاجی قرارداد بھی پیش کی۔
اس موقع پر اسما ساجد، صدر سوچ عورت، جویریا نیئر سینئر ٹی وی آرٹسٹ
، محبوب نوناری، صدر HRCPAKISTAN
سندھ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور معصوم بچوں کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
معصوم عائزَل کے لیے انصاف — ہماری آواز، ہمارا مطالبہ۔
Justice for Aizal. ⚖️🕯️
JusticeFormohmmdwali
محمد ولی اور میر رضاکے حق میں پُرامن احتجاج