Digital Content

Digital Content Welcome to Digital Content!

We're passionate about creating and sharing engaging, informative, and entertaining content across various formats, including:

News , Alerts , Breakings , Articles, , Stories, Sports , Crime, images, videos, Reels and more.

11/08/2026

جناح اسپتال میں نرسز سراپا احتجاج!
الزام ہے کہ سینیارٹی اور میرٹ کو پامال کرکے ترقیاں دی گئیں۔
اہل نرسز کو نظر انداز کر دیا گیا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں انصاف کا، میرٹ کا!

10/08/2026

تمہارا محبوب لیڈر جیل میں ہے اس تک رسائی نہیں دی جائیگی ۔ دانستہ پاکستانی قوم کو طیش دلایا جاریا کیڑے مکوڑے اور کاکروچ ہو سلمان اکرم راجہ

09/08/2026

پاکستان ترکی سعودی دفاعی معاہدے کی خوشی میں چراغاں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز اور ائیرپورٹس سبز و سرخ روشنیوں سے منور

پی اے اے ہیڈکوارٹرز اور ایئرپورٹس مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں جگمگا اٹھے۔ پی اے اے

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی قومی تقریبات میں شامل عمارتیں سبز و سرخ روشنیوں سے آراستہ۔

پی اے اے نے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو سبز اور سرخ روشنیوں سے منور کر دیا۔

سرخ و سبز برقی قمکموں سے مزین پی اے اے ہیڈکوارٹرز و ائیرپورٹس تاریخی معاہدہ اور قومی فخر کے عکاس

08/08/2026

کیا کراچی کرکٹ واقعی میرٹ پر چلے گی؟ یا پرانا مافیہ کلچر ہی راج کرے گا؟
بنام: صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی
جناب ندیم عمر صاحب آپ اس ملک کی ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں آپ کو ایک بار پھر کراچی کرکٹ کی صدارت مبارک ہو چند گزارشات پر آپ کی توجہ درکار ہے


گزشتہ کئی برسوں سے کراچی کا گراس روٹ کرکٹ چند لوگوں کی جاگیر بن چکا ہے۔ نتیجہ؟ ہزاروں ٹیلنٹڈ بچے کرکٹ کو خیرآباد کرگئے۔

*کراچی کرکٹ کی بقاء کے لیے درج ذیل فوری اقدامات ناگزیر ہیں:

*1. گراؤنڈز دو، کرکٹ بچاؤ
بلدیہ عظمیٰ سے ہر زون کے لیے کھیل کے میدان لینا سب سے پہلا کام ہے۔ بغیر گراؤنڈ کے ٹیلنٹ پیدا نہیں ہو سکتا۔ یہ مطالبہ 7 زونز کا متفقہ نعرہ ہے۔

*2. مافیہ کو سلیکشن سے نکالو
گراس روٹ اور ایج گروپ سے متنازعہ لوگوں کو فوراً ہٹایا جائے۔ ان پر جانبداری کے الزامات اب راز نہیں رہے۔ U 15 ریجنل کرکٹ میں 4 سال سے مافیہ کے بچے حقدار ٹیلنٹ کی جگہ لۓ ہوۓ ہے ۔ آپ انہیں براہ راست کوئٹہ گلیڈیٹرز کا حصہ بناۓ ہمیں کوئی اعتراض نہیں وہ کمرشل اور آپ کی نجی ٹیم ہے لیکن شہر کراچی کی ٹیم کسی کی جاگیر نہیں یہاں سے کھیلنا ہر بچے کا حق ہے ۔

*3. تصادمِ مفادات ختم کرو
جب والدین کرتادھرتا ہوں اور بیٹے ٹیم میں کھیل رہے ہوں تو انصاف کہاں؟ اصول سیدھا ہے: " میرٹ، یا عہدہ" ( والدین ہر قسم کی ذمہ داریوں سے بالواسطہ اور بلاواسطہ دور رہیں )

*4. ایج فڈنگ پر سخت ایکشن
انڈر-15 کیٹیگری میں 3 سال سے وہی چہرے کیوں؟ اطلاعات ہیں کہ بچوں کی عمر کم کروا کر کھلایا جا رہا ہے۔ یہ پی سی بی کے قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کوئی ایک ٹیلنٹ صرف 2 مرتبہ ہی ایک ایج گروپ کیٹیگری میں کھیل سکتا ہے تاکہ پروسس کے تحت اس ٹیلنٹ کو اگلے درجے میں ترقی ملے اور نچلی سطح پر نیا ٹیلنٹ جگہ حاصل کرسکے لیکن یہ مافیا گذشتہ 4 برسوں سے چند مند پسند کھلاڑیوں کو مستقل کھلا رہا ہے اس کی کیا وجہ ہے کرپشن یا اقرباپروری یا کچھ اور تحقیقات ندیم عمر صاحب خود کریں تمام ڈیٹا پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے Karachi Team -2026- سے2023 سب کے نام اور عمر موجود ہے آج بھی کئی لڑکے 4 سال سے کھیلنے کے باوجود ننھے کاکے ہیں خدا جانے کونسے میڈیکل ٹیسٹ ہوتے ہیں جو مافیہ کے نور نظر لڑکوں کو کلئیر کردیتے ہیں ( سمجھ تو گۓ ہونگے آپ )

مافیا کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے صاحبزادے کا پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر تاریخ پیدائش کا اندداج ہی نہیں ۔ 😃 کمال ہے نا ؟ لیکن جناب صدر یہ پورے شہر کی کرکٹ کے لۓ ملال ہے 😡 ۔

*5. شہر کے ٹورنامنٹس پر پابندی ختم ہونی چاہیے :
مافیہ کھلاڑیوں کو ڈراتا ہے کہ "فلاں ٹورنامنٹ کھیلا تو PCB NOC نہیں ملے گا اور 5 سال کی پابندی " یقینناٌ یہ پالیسی پی سی بی کی ہے لیکن کرکٹ کو صرف اپنے ٹورنامنٹ تک محدود کرنا کھیل دشمنی ہے۔

*6. شفاف سلیکشن
ٹرائل سے لے کر فائنل الیون تک کا اختیار چند ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ ہر زون کو برابر موقع ملے۔ یہاں ٹرائلز کے لۓ کوچز کو منتخب کرنے کا اختیار بھی اسی مافیہ کے ہاتھ ہے اس لۓ کوچز بھی آزادانہ ٹیم کے چناؤ میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔

جناب صدر اب وقت ہے فیصلے کا آپ کراچی کرکٹ کو مافیہ سے آزاد کروائیں گے، یا تاریخ آپ کو بھی اسی مافیہ کا حصہ لکھے گی۔

کراچی کا بچہ بچہ کرکٹ شیدائی ہے اور وہ آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

08/08/2026

08/08/2026

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورت سجاوٹ

شاہراہ دستور پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم آویزاں

اہم مقامات پر خصوصی ایل ای ڈی سکرینز نصب

ایل ای ڈی سکرینز پر تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

تینوں ممالک کے پرچموں سے سجی شاہراہ دستور اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے

ایل ای ڈی سکرینز پر نمایاں پیغامات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت اور پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کر رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کی یہ خصوصی سجاوٹ تینوں ممالک کے درمیان اخوت، باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور مشترکہ عزم کے اظہار کا خوبصورت مظہر ہے

08/08/2026

آصفہ بھٹو زرداری کا آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع باغ اور حویلی کے عوام سے ، 10 اگست کو تیر کے نشان پر مہر لگانے کی اپیل

08/08/2026

فری عمرہ کا جھانسہ، سعودی جیل میں قید خاتون کی میت پاکستان پہنچ گئی

فیصل آباد کی مائی انور بی بی مبینہ طور پر فری عمرہ کے جھانسے میں سعودی عرب گئیں، جہاں ان کے بیگ میں منشیات چھپائے جانے کے باعث انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ 25 سال قید کی سزا کے بعد تقریباً دو سال جیل میں رہتے ہوئے بیماری سے انتقال کر گئیں۔

06/08/2026

Karachi : Viral Police Video

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Content posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Digital Content:

Shortcuts

Share