تنظیم الاعوان رجسٹرڈ یوتھ ضلع ملیر TAP Regd

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • تنظیم الاعوان رجسٹرڈ یوتھ ضلع ملیر TAP Regd

تنظیم الاعوان رجسٹرڈ یوتھ ضلع ملیر TAP Regd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تنظیم الاعوان رجسٹرڈ یوتھ ضلع ملیر TAP Regd, Community Organization, Malir, Karachi.

یہ تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ ضلع ملیر کا آفیشل پیج ہے اور یہاں موجود تمام ممبران ایک فیملی کی مانند ہیں اور ہر فرد کسی نہ کسی سماجی و مذہبی یا سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہے
لیکن تنظیم الاعوان ® قوم کی خدمت کے لیے ایک غیر سیاسی و سماجی تنظیم ہے

28/03/2026
28/03/2026

تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ چیئریٹی کمشن سندھ سے تجدید کا سرٹیفکیٹ
رجسٹریشن نمبر SN-3751118230649824

28/03/2026

تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔
https://tanzeemulawanpakistan.org/
تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ کے تمام زمہ داران و ممبران سمیت اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے تمام احباب سے گزارش ہے ہےویب سائٹ کو وزٹ کریں۔
ویب سائٹ پر تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ کا ممبر بننے کے لئے (Join TAP) کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے فارم فل کریں اور تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ کے باقاعدہ ممبر بنیں۔
اس کے علاو اس ویب سائٹ پر آپ کو تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ کی روز مرہ کی سرگرمیاں ، اعوان برادری کی تاریخ سمیت اہم معلومات فراہم ہوں گئیں

28/03/2026

“مضبوط ارادے پہاڑوں کو بھی راستہ دینے پر مجبور کر دیتے ہیں

28/03/2026

تنظیم الاعوان پاکستان (رجسٹرڈ) سندھ – کراچی یوتھ

تنظیم الاعوان پاکستان سندھ کراچی یوتھ کی جانب سے معزز چیئرمین جناب محمد فاروق اعوان صاحب کے ساتھ ایک پُروقار اور محبت بھری عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کی تمام کابینہ نے شرکت کر کے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔

اس خوشگوار موقع پر تمام ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹس، جنرل سیکرٹریز، انفارمیشن سیکرٹریز اور یوتھ ممبران بھرپور تعداد میں موجود تھے۔ کراچی ڈویژن یوتھ کی جانب سے چیئرمین صاحب کو *گلدستہ* پیش کیا گیا اور ان سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔

تقریب کے دوران تنظیم کے اہم امور پر ایک بامقصد میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی معاملات، مستقبل کی حکمت عملی اور یوتھ کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس خوبصورت محفل میں شریک معزز عہدیداران میں صدر کراچی ڈویژن یوتھ شعیب اعوان، جنرل سیکرٹری ثاقب اعوان، انفارمیشن سیکرٹری شعیب اعوان، نائب صدر سعد اعوان، نائب صدر زبیر اعوان اور دیگر ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹس و اراکین کے ساتھ ڈسٹرکٹ ملیر سے پریذیڈنٹ ڈاکٹر زاہدرشید اعوان ، ایسٹ سے ذوہیب اعوان، سینٹرل سے تنویر اعوان، سرفراز اعوان اور ساوتھ سے تیمور اعوان اور ساتھی شامل تھے۔

تمام شرکاء نے بھرپور شرکت کر کے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔

جاری کردہ:
انفارمیشن سیکرٹری کراچی
شعیب اعوان

28/03/2026

اعوان قوم کا عظیم اتحاد — قیادت متحرک، جدوجہد تیز!

صدر تنظیم الاعوان پاکستان یوتھ ملیر ڈاکٹر ذاہد رشید اعوان کی قیادت میں ایک مضبوط اور پرعزم وفد نے اعوان ہاؤس ڈی ایچ اے کا دورہ کیا۔
وفد میں جنرل سیکرٹری تنظیم الاعوان پاکستان ملیر یوتھ محترم راشد اعوان،

سینئر نائب صدر یوتھ ملیر ملک طاہر اعوان

سینئر رہنما عاطف اعوان

سمیت دیگر مخلص اور نظریاتی ساتھی شامل تھے، جو اعوان قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے قائد سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

اس تاریخی ملاقات کا مقصد اپنے
عظیم قائد، اعوان قوم کے فخر، چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان و ممبر سندھ اسمبلی محترم فاروق اعوان
کو عید کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا اور ملیر کے گھمبیر و پیچیدہ مسائل پر بھرپور آواز بلند کرنا تھا۔

اس موقع پر ہمارے قائد محترم فاروق اعوان
نے نہ صرف وفد کی شاندار انداز میں پذیرائی کی بلکہ ملیر کے مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر لائحہ عمل تیار کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ

" اعوان قوم کی خدمت ہمارا مشن ہے، اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح!"
یہ ملاقات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اعوان قوم کی قیادت بیدار ہے، متحد ہے اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد کے لیے تیار ہے!

Address

Malir
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تنظیم الاعوان رجسٹرڈ یوتھ ضلع ملیر TAP Regd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share