HIF Pakistan

HIF Pakistan Our aim to provide basic necessities of daily life in nominal budget to everyone.

ہمارا اصول : نہ منافع کمائیں ، نہ معیار گرائیں۔
حسنِ اخلاق انجمن کا یہ کام چند دوستوں کی بچت سے شروع کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد ہر سفید پوش اور کم آمدنی والا شخص اس کھانے کو مناسب قیمت میں خرید کر اپنے اور اپنے گھر والوں کا پیٹ بھر سکے ۔ جزاک اللّٰہ الحمداللہ
حسن اخلاق فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام ملنے والی تمام اشیاء نہ خیرات کی رقم سے نہ زکوٰۃ کی رقم سے خریدی جاتی ہے

21/06/2026

Assalam-o-Alaikum Wa Rahmatullahi Wa Barakatuh,

It is with a heavy heart that we would like to inform you that Husn-e-Ikhlaq Foundation will cease all of its welfare and social operations on June 30, 2026.

What began on February 7, 2021, continued for more than five years through the blessings of Allah Almighty, the trust of our supporters, the generosity of our donors, the dedication of our volunteers, and the prayers of countless well-wishers. During this journey, we were privileged to serve thousands of deserving families through ration support, subsidized markets, sasti roti programs, educational assistance, medical aid, Iftar and Qurbani initiatives, and various other welfare activities.

Unfortunately, due to current circumstances, limited resources, and administrative constraints, it has become increasingly difficult to continue these operations. Therefore, all programs and activities of the Foundation will formally conclude after June 30, 2026.

The weekly Subsidized Bazaar in Karimabad, which was held today, was the final bazaar organized under the banner of Husn-e-Ikhlaq Foundation. No further bazaars will be conducted in the future. Sasti Roti Programs in New Karachi and North Karachi will continue until June 30, 2026, after which they will also come to an end.

We extend our heartfelt gratitude to all our donors, volunteers, supporters, well-wishers, and partners who played a role in this mission. Your financial contributions, time, efforts, encouragement, and prayers made this journey possible.

If our efforts brought ease to even one struggling family, put a smile on a single face, or helped a person in need during a difficult time, we consider that our greatest achievement.

We pray that Allah Almighty accepts all these humble efforts, rewards every donor, volunteer, and supporter abundantly, and makes their contributions a source of ongoing reward (Sadaqah Jariyah).

Thank you for your trust, support, and companionship throughout this journey.

Jazakum Allahu Khairan

Husn-e-Ikhlaq Foundation
(February 7, 2021 – June 30, 2026)

"A journey of service may come to an end, but the spirit of serving humanity lives on forever."

21/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بھاری دل کے ساتھ آپ سب کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ حسُنِ اخلاق فاؤنڈیشن 30 جون 2026 کو اپنے تمام فلاحی اور سماجی آپریشنز بند کر رہی ہے۔

7 فروری 2021 سے شروع ہونے والا یہ سفر اللہ تعالیٰ کے فضل، آپ حضرات کے اعتماد، ڈونرز کی معاونت، رضاکاروں کی محنت اور خیر خواہوں کی دعاؤں کے باعث پانچ سال سے زائد عرصے تک جاری رہا۔ اس دوران ہمیں ہزاروں مستحق خاندانوں تک امداد، راشن، بچت بازار، سستی روٹی پروگرام، تعلیمی معاونت، طبی امداد، افطار و قربانی پروگرامز اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے خدمتِ خلق کا موقع ملا۔

بدقسمتی سے موجودہ حالات، محدود وسائل اور انتظامی مجبوریوں کے باعث اس سفر کو مزید جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ چنانچہ 30 جون 2026 کے بعد فاؤنڈیشن کے تمام پروگرامز اور سرگرمیاں اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

کریم آباد میں ہر اتوار لگنے والا بچت بازار، جو آج منعقد ہوا، حسُنِ اخلاق فاؤنڈیشن کے تحت لگنے والا آخری بچت بازار تھا۔ آئندہ اس پلیٹ فارم کے تحت بچت بازار کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے سستی روٹی پروگرام 30 جون 2026 تک جاری رہیں گے، جس کے بعد وہ بھی بند کر دیے جائیں گے۔

ہم اپنے تمام ڈونرز، رضاکاروں، معاونین، سپورٹرز اور خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ آپ کی مالی معاونت، وقت، محنت اور دعاؤں کے بغیر یہ سفر ممکن نہ تھا۔

اگر ہماری کاوشوں سے کسی ایک گھر میں بھی آسانی پیدا ہوئی، کسی ایک چہرے پر مسکراہٹ آئی یا کسی ضرورت مند کی مشکل کم ہوئی تو ہم اسے اپنی سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام معاونین، ڈونرز، رضاکاروں اور خدمتِ خلق میں حصہ لینے والے ہر فرد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور ہماری ان معمولی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

آپ سب کی محبتوں، اعتماد اور تعاون کے لیے ہم ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

جزاکم اللہ خیراً

حسُنِ اخلاق فاؤنڈیشن
(7 فروری 2021 – 30 جون 2026)

"خدمت کا سفر ختم ہو سکتا ہے، لیکن خدمت کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔"

14/06/2026

اہم اعلان – حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن اتوار بچت بازار (کریم آباد)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ان شاء اللہ حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن (HIF) کا اتوار بچت بازار اس اتوار، 14 جون 2026 کو
ڈاکٹر کے۔ اے۔ پرویز رضوی سبسڈائزڈ اسٹور، شریف نگر، کریم آباد میں منعقد ہوگا۔

اہم تفصیلات:
مقام: ڈاکٹر کے۔ اے۔ پرویز رضوی سبسڈائزڈ اسٹور، شریف نگر، کریم آباد
بازار کا وقت: صبح 11:30 بجے تا دوپہر 1:30 بجے

حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر اتوار کو کریم آباد میں بچت بازار لگایا جاتا ہے جس کا مقصد سفید پوش اور محنت کش خاندانوں کو معیاری اشیاء مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کرنا ہے۔
یہ بازار خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت لگایا جاتا ہے تاکہ لوگ عزت اور سہولت کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

اتوار بچت بازار کے خصوصی ریٹس:
چکن – 350 روپے فی کلو
گاۓ کا گوشت (ہڈی والا) – روپے فی کلو
مکس سبزی – 100 روپے فی پیکٹ
آٹا (10 کلو بیگ) – 1,100روپے
دیگر اشیاء کے ریٹس:
چاول:
چاول ثابت – 230 روپے فی کلو
چاول پونیا – 200 روپے فی کلو
چاول ٹوٹا – 160 روپے فی کلو
چینی:
چینی – 140 روپے فی کلو
دالیں اور چنے:
دال چنا – 240 روپے فی کلو
دال مسور – 240 روپے فی کلو
دال مونگ – 340 روپے فی کلو
دال کالی مسور – 240 روپے فی کلو
کالا چنا – 240 روپے فی کلو
سفید چنا – 260 روپے فی کلو
دیگر ضروری اشیاء:
نمک – 20 روپے فی کلو
سویاں – 30 روپے فی پیکٹ
کراچی سرف – 180 روپے فی کلو
چائے:
ٹپال فیملی مکسچر 430 گرام – 820 روپے
ٹپال فیملی مکسچر 200 گرام – 360 روپے
ٹپال دانےدار 430 گرام – 820 روپے
ٹپال دانےدار 200 گرام – 360 روپے
چائے کی پتی لکی (250 گرام) – 300 روپے
گھی اور آئل:
محفل کوکنگ آئل – 520 روپے فی لیٹر
توحید گولڈ کوکنگ آئل – 480 روپے فی لیٹر
محفل بناسپتی گھی – 480 روپے فی کلو
محبت بناسپتی گھی – 240 روپے فی آدھا کلو
دیگر اشیاء:
روح افزا 800 ملی لیٹر – 450 روپے فی بوتل
ٹینگ Tang 375 گرام - 320 روپے فی پیکٹ

🎯 اس اقدام کا مقصد:
✔️ رش اور انتظار کو کم کرنا
✔️ بہتر نظم و ضبط قائم کرنا
✔️ آسان اور منظم طریقے سے اشیاء کی فراہمی
🙏 آپ سب سے گزارش ہے کہ بروقت فارم مکمل کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سب کے لیے آسانی پیدا ہو۔
🤝 آپ بھی اس نیک کام میں تعاون کریں اور حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کے ساتھ خدمتِ انسانیت کے اس سفر میں شامل ہوں۔
جزاکم اللہ خیراً
حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن (HIF Pakistan)

07/06/2026

اہم اعلان – حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن اتوار بچت بازار (کریم آباد)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ان شاء اللہ حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن (HIF) کا اتوار بچت بازار اس اتوار، 7 جون 2026 کو
ڈاکٹر کے۔ اے۔ پرویز رضوی سبسڈائزڈ اسٹور، شریف نگر، کریم آباد میں منعقد ہوگا۔

اہم تفصیلات:
مقام: ڈاکٹر کے۔ اے۔ پرویز رضوی سبسڈائزڈ اسٹور، شریف نگر، کریم آباد
بازار کا وقت: صبح 11:30 بجے تا دوپہر 1:30 بجے

حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر اتوار کو کریم آباد میں بچت بازار لگایا جاتا ہے جس کا مقصد سفید پوش اور محنت کش خاندانوں کو معیاری اشیاء مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کرنا ہے۔
یہ بازار خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت لگایا جاتا ہے تاکہ لوگ عزت اور سہولت کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

اتوار بچت بازار کے خصوصی ریٹس:
چکن – 380 روپے فی کلو
گاۓ کا گوشت (ہڈی والا) – روپے فی کلو
مکس سبزی – 100 روپے فی پیکٹ
آٹا (10 کلو بیگ) – 1,100روپے
دیگر اشیاء کے ریٹس:
چاول:
چاول ثابت – 230 روپے فی کلو
چاول پونیا – 200 روپے فی کلو
چاول ٹوٹا – 160 روپے فی کلو
چینی:
چینی – 140 روپے فی کلو
دالیں اور چنے:
دال چنا – 240 روپے فی کلو
دال مسور – 240 روپے فی کلو
دال مونگ – 340 روپے فی کلو
دال کالی مسور – 240 روپے فی کلو
کالا چنا – 240 روپے فی کلو
سفید چنا – 260 روپے فی کلو
دیگر ضروری اشیاء:
نمک – 20 روپے فی کلو
سویاں – 30 روپے فی پیکٹ
کراچی سرف – 180 روپے فی کلو
چائے:
ٹپال فیملی مکسچر 430 گرام – 820 روپے
ٹپال فیملی مکسچر 200 گرام – 360 روپے
ٹپال دانےدار 430 گرام – 820 روپے
ٹپال دانےدار 200 گرام – 360 روپے
چائے کی پتی لکی (250 گرام) – 300 روپے
گھی اور آئل:
محفل کوکنگ آئل – 520 روپے فی لیٹر
توحید گولڈ کوکنگ آئل – 480 روپے فی لیٹر
محفل بناسپتی گھی – 480 روپے فی کلو
محبت بناسپتی گھی – 240 روپے فی آدھا کلو
دیگر اشیاء:
روح افزا 800 ملی لیٹر – 450 روپے فی بوتل
ٹینگ Tang 375 گرام - 320 روپے فی پیکٹ

🎯 اس اقدام کا مقصد:
✔️ رش اور انتظار کو کم کرنا
✔️ بہتر نظم و ضبط قائم کرنا
✔️ آسان اور منظم طریقے سے اشیاء کی فراہمی
🙏 آپ سب سے گزارش ہے کہ بروقت فارم مکمل کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سب کے لیے آسانی پیدا ہو۔
🤝 آپ بھی اس نیک کام میں تعاون کریں اور حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کے ساتھ خدمتِ انسانیت کے اس سفر میں شامل ہوں۔
جزاکم اللہ خیراً
حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن (HIF Pakistan)

29/05/2026

اہم اعلان

السلام علیکم!

تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس اتوار حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگنے والا بازار منعقد نہیں ہوگا۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس اطلاع کو اپنے حلقہ احباب تک بھی پہنچا دیں تاکہ کسی کو زحمت نہ ہو۔

جزاک اللہ خیر
Husn-e-Ikhlaq Foundation

السلام علیکم حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہم اُن تمام خاندانوں سے دلی معذرت خواہ ہیں جن تک اس سال وقف قربانی کا گوشت ن...
29/05/2026

السلام علیکم

حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہم اُن تمام خاندانوں سے دلی معذرت خواہ ہیں جن تک اس سال وقف قربانی کا گوشت نہیں پہنچایا جا سکا۔

الحمدللہ، ہم نے اپنی استطاعت اور وسائل کے مطابق پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ سفید پوش اور کم آمدنی والے خاندانوں تک قربانی کا گوشت عزت اور احترام کے ساتھ پہنچایا جا سکے، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جانوروں کی تعداد کافی کم رہی۔

مہنگائی اور بڑھتے ہوئے مالی دباؤ نے جہاں ضرورت مند خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، وہیں ہمارے ڈونرز حضرات بھی اس کے اثرات سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے اس سال وقف قربانی میں جانوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی۔

گزشتہ سال آپ سب کے تعاون سے سینکڑوں خاندانوں تک گوشت پہنچایا گیا تھا، اور ان شاء اللہ ہم امید رکھتے ہیں کہ آنے والے وقت میں دوبارہ زیادہ بہتر انداز میں زیادہ خاندانوں کی خدمت کر سکیں گے۔

ہم اُن تمام ڈونرز، رضاکاروں اور مخیر حضرات کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں بھی ہمارا ساتھ دیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق، جان و مال میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں مزید لوگوں کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین

جزاکم اللہ خیراً
حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن

حُسنِ اخلاق فاؤنڈیشن — وقف قربانی 2026عیدالاضحی صرف قربانی کا نام نہیں، بلکہ ایثار، محبت، خدمت اور انسانیت کے جذبے کا عم...
28/05/2026

حُسنِ اخلاق فاؤنڈیشن — وقف قربانی 2026

عیدالاضحی صرف قربانی کا نام نہیں، بلکہ ایثار، محبت، خدمت اور انسانیت کے جذبے کا عملی مظہر ہے۔

جانوروں کی قربانی سے لے کر گوشت کی منظم تقسیم تک، ہر مرحلہ نہایت احتیاط، صفائی اور بہترین انتظام کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ ٹیم کے رضاکار گرمی، تھکن اور مسلسل مصروفیت کے باوجود خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آئے۔ کہیں قربانی کے انتظامات سنبھالے جا رہے تھے، تو کہیں مستحق خاندانوں تک گوشت پہنچانے کی فہرستیں ترتیب دی جا رہی تھیں۔

یہ صرف جانور ذبح کرنے کا عمل نہیں تھا، بلکہ ایک ایسا مشن تھا جس کے ذریعے خوشیاں اُن گھروں تک پہنچائی گئیں جہاں عید کی رونقیں کم محسوس ہوتی ہیں۔

حُسنِ اخلاق فاؤنڈیشن کے تمام والنٹیئر نے ثابت کیا کہ اصل قربانی صرف جانور کی نہیں، بلکہ اپنے وقت، آرام اور صلاحیتوں کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا نام ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام منتظمین، رضاکاروں اور قربانی کرنے والوں کی عبادت قبول فرمائے اور اس جذبۂ خدمت کو مزید وسعت عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب
ثاقب شمشیر
ذیشان اسلام شانی

28/05/2026

السلام علیکم

جو حضرات آج قربانی کر رہے ہیں اور اپنی قربانی کا گوشت صحیح مستحق، سفید پوش اور کم آمدنی والے خاندانوں تک عزت کے ساتھ پہنچانا چاہتے ہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں۔

الحمدللہ ہمارے پاس کافی ایسے رجسٹرڈ اور ویریفائیڈ خاندان موجود ہیں جو واقعی اس تعاون کے مستحق ہیں۔
اس دفعہ گزشتہ سال کے مقابلے میں وقف قربانی کے جانور کم ہونے کی وجہ سے بہت سے خاندان ابھی بھی انتظار میں ہیں۔

اگر آپ خود ہمار ی لوکیشن پر گوشت پہنچا سکتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی لوکیشن سے گوشت وصول کریں تو براہِ کرم رابطہ فرمائیں۔

📞 رابطہ نمبر:
03330103490
03343479016

حسنِ اخلاق فاؤنڈیشن

26/05/2026

Preparation for Distribution Boxes

Address

Office No. M-16, Mazzanine Floor Al-Firdous Mashriq 2 Shopping Center Main Rashid Minhas Road Block 2, Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300

Opening Hours

Tuesday 16:30 - 22:00
Wednesday 16:30 - 22:00
Thursday 16:30 - 22:00
Friday 16:30 - 22:00
Saturday 16:30 - 22:00
Sunday 16:30 - 22:00

Telephone

+923343479016

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HIF Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to HIF Pakistan:

Shortcuts

Share