19/03/2026
الحمدللہ رب العالمین کی بے شمار نعمتوں اور کرم نوازیوں کا شکر ہے کہ مبارک ویلفیئر ٹرسٹ اپنی خدمتِ خلق کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے آج بھی مستحق بچوں کے لیے جوتوں اور کپڑوں کی خریداری مکمل کرنے میں کامیاب ہوا
یہ نیک عمل دراصل آپ تمام مخیر حضرات اور دردِ دل رکھنے والے احباب کے تعاون کا ثمر ہے جنہوں نے اپنے وسائل میں سے حصہ ڈال کر ان معصوم بچوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے میں کردار ادا کیا ہر وہ مسکراہٹ جو آج ان بچوں کے چہروں پر نظر آ رہی ہے وہ دراصل آپ کی محبت اور احساس کی عکاسی ہے
عید جیسے خوشی کے موقع پر جہاں ہر بچہ نئے کپڑوں اور جوتوں کی خواہش رکھتا ہے وہاں ایسے مستحق بچوں کی ضروریات کو پورا کرنا ایک عظیم عبادت اور انسانیت کی بہترین مثال ہے مبارک ویلفیئر ٹرسٹ ہمیشہ کی طرح اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید بچوں تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہے
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے ان کے رزق میں برکت ڈالے اور انہیں ہمیشہ نیکی کے راستے پر قائم رکھے آمین