Model Colony

Model Colony A community page for residents of Model Colony

05/09/2026

ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، ایگزیکٹو انجینئر واٹر محمد حسین، AEE محمد خرم، ٹاؤن کوآرڈینیٹر آصف ظہیر کے ہمراہ ملیر ہالٹ بوسٹنگ کا دورہ۔

ملیر ہالٹ بوسٹنگ سے معین آباد اور ملحقہ آبادیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے جو مختلف تکنیکی وجوہات کی بناء پر تعطل کا شکار تھا ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کی کاوشوں سے واٹر کارپوریشن کے محمد حسین اور محمد خرم کے تعاون سے وال تبدیل کیا گیا اور دیگر ضروری تکنیکی اقدامات کیے گئے جس سے پانی کی ترسیل بحال ہوگئی ہے اور پانی کا پریشر بھی بڑھ چکا ہے۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے عوام کے ہمراہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی

02/09/2026

حافظ کی اگر کال ہے ہڑتال تو ہوگی

تین ستمبر بروز جمعرات
مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

بند مطلب بند

02/09/2026
02/09/2026

3 ستمبر کو پورا کراچی بند ہوگا، صدر کراچی تاجر اتحاد

تین ستمبر کو مارکیٹس بند رہیں گی، کراچی تاجر اتحاد نے حمایت کردی
01/09/2026

تین ستمبر کو مارکیٹس بند رہیں گی، کراچی تاجر اتحاد نے حمایت کردی

31/08/2026

پیٹرولیم بھتہ لیوی ختم کرو!!
𝟑 ستمبر ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ✊

یہ حافظ نعیم الرحمن کی جدوجہد کو محض جماعتِ اسلامی یا کسی ایک سیاسی جماعت کا احتجاج سمجھنے کے بجائے عوامی مسائل کے تناظر...
31/08/2026

یہ حافظ نعیم الرحمن کی جدوجہد کو محض جماعتِ اسلامی یا کسی ایک سیاسی جماعت کا احتجاج سمجھنے کے بجائے عوامی مسائل کے تناظر میں دیکھنے کا وقت ہے۔ **حافظ نعیم الرحمن اپنی ذات یا اپنی پارٹی کے لیے کوئی دھرنا نہیں دے رہے، بلکہ غریب عوام کے لیے جدوجہد اور اشرافیہ کے قابض مافیا کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔**

مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پیٹرول لیوی، بجلی کے بھاری بلوں اور بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ ان مسائل پر آواز اٹھانے والے سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن اس کے جائز عوامی مطالبات کا مذاق اڑانا کسی مسئلے کا حل نہیں۔

ہمیں شخصیت اور جماعت سے بالاتر ہو کر یہ دیکھنا ہوگا کہ **مسئلہ کیا ہے، مطالبہ کیا ہے اور اس کا فائدہ عام عوام کو کیسے پہنچ سکتا ہے۔** کسی احتجاج کی حمایت کا مطلب کسی جماعت کی مکمل سیاسی حمایت نہیں؛ قومی و عوامی مفاد کے کسی جائز مطالبے کی حمایت ہر شہری کا حق ہے۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں عوام کے مسائل سنجیدگی سے لیں تو ہمیں طنز اور تقسیم کے بجائے شعور، اتحاد اور پرامن و آئینی جدوجہد کو اہمیت دینا ہوگی۔ آج کسی اور کے گھر کا مسئلہ سمجھ کر جس مہنگائی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، کل وہی مسئلہ ہمارے اپنے دروازے پر بھی ہو سکتا ہے۔

**اصل سوال یہ نہیں کہ آواز کس جماعت نے اٹھائی ہے؛ اصل سوال یہ ہے کہ کیا وہ آواز عوام کے جائز مسائل کے لیے ہے؟ اگر ہے تو ہمیں کم از کم مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کرنا اور عوامی مفاد میں اٹھنے والی پرامن آواز کا احترام کرنا چاہیے۔**

بى آر ٹى ریڈ لائن متاثرین کے لیے ایک اور اہم پیش رفت, عوام کے حق کی جدوجہد جاری!الحمدللہ! جماعتِ اسلامی ماڈل کالونی کے ن...
31/08/2026

بى آر ٹى ریڈ لائن متاثرین کے لیے ایک اور اہم پیش رفت, عوام کے حق کی جدوجہد جاری!

الحمدللہ! جماعتِ اسلامی ماڈل کالونی کے نمائندے صرف دعووں کی سیاست نہیں، بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہیں۔
چیئرمین ماڈل کالونی توفیق الدین صدیقی صاحب کی ہدایت پر جنرل کونسلر ماڈل کالونی احمد شاہراز خان، جنرل کونسلر سعد خان اور UC کوآرڈینیٹر عبدالحسیب بھائی نے BRT ریڈ لائن کی ٹیم، پروجیکٹ ڈائریکٹر خالد ہدا صاحب، سوشل ٹیم کے عبدالجبار صاحب اور ان کی ٹیم، ایریا/ریجنل انجینئرز اور کنٹریکٹرز کے ساتھ تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پانی اور سیوریج کے مسائل، متاثرہ علاقوں کی صورتحال، جاری کاموں اور ضروری ترامیم پر دوٹوک اور بھرپور انداز میں بات کی گئی۔ الحمدللہ، دونوں مسائل کے حل کے لیے واضح ٹائم لائنز طے کرائی گئیں تاکہ کام جلد مکمل ہو اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
جماعتِ اسلامی کے نمائندے ایوانوں میں بھی عوام کی آواز ہیں اور میدان میں بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عوامی خدمت ہمارے لیے صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے جسے ہم مسلسل نبھا رہے ہیں۔

ان شاء اللہ پانی ہو یا سیوریج، سڑک ہو یا بنیادی سہولت, عوام کے حق کے لیے آواز بھی اٹھائیں گے، متعلقہ اداروں سے جواب بھی لیں گے اور کام مکمل ہونے تک فالو اَپ بھی جاری رکھیں گے۔
یہی ہے جماعتِ اسلامی کی سیاست, خدمت، دیانت اور عوام کے حق کی مسلسل جدوجہد۔

عوام کا اعتماد ہماری طاقت، عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری!

31/08/2026

پیٹرولیم مصنوعات پر بھتہ لیوی ٹیکس کے خلاف اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئےامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب کی اپیل پر ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کے لیے علاقہ کالابورڈ کے تحت معین آباد اور مہران ڈیپو کے بازاروں اور ہوٹلوں پر رابطہ عوام مہم جاری ہے۔

پیٹرول لیوی نامنظور
بھتہ ٹیکس نامنظور

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Model Colony posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share