Insaf Students Federation [ ISF ] Karachi (Official)

Website Contact the organization

Insaf Students Federation [ ISF ] Karachi (Official) The Official page of ISF Karachi
Follow us on Twitter on

28/06/2026

مرکزی صدر آئی ایس ایف امجد علی شاہ کا قائد عمران خان اور بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے پیغام۔

26/06/2026

یومِ عاشورہ کے موقع پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ویسٹ کراچی کے طلبہ کی جانب سے عزادارانِ امام حسینؑ کی خدمت کے لیے سبیل کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت خدمت میں ٹیم کے اراکین نے بھرپور جذبے، اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ اس خدمتِ خلق کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور تمام شرکاء کو اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین۔

منجانب : انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی

08/06/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر شہزاد خان کے ہمراہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے مختلف یونٹ اور اضلاع کے ذمہ داران نے سندھ کے سیکرٹری اطلاعات، بانی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رکن اور عوامی خدمت کی علامت عالمگیر خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وفد نے 63 روز کی ناحق قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد رہائی پانے والے عالمگیر خان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ان کی استقامت، ثابت قدمی، جرات مندانہ قیادت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا گیا۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ عالمگیر خان نے ہر قسم کے سیاسی دباؤ، انتقامی کارروائیوں اور مشکلات کے باوجود حق و سچ کا راستہ نہیں چھوڑا اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھا، جو نوجوانوں اور کارکنان کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

ملاقات کے دوران وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بانی چیئرمین عمران خان اور انصاف کے نظریے کے ساتھ کھڑے کارکن ہر مشکل اور کڑے وقت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

عالمگیر خان کی ثابت قدمی، حوصلہ اور عوامی خدمت کا جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نظریات کو قید نہیں کیا جا سکتا اور حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکا






















آئی ایس ایف سندھ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اکرام خان اور آئی ایس ایف کراچی ڈویژن کے صدر شہزاد خان  کی قیادت میں کراچی آئی ا...
07/06/2026

آئی ایس ایف سندھ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اکرام خان اور آئی ایس ایف کراچی ڈویژن کے صدر شہزاد خان کی قیادت میں کراچی آئی ایس ایف کے سابقہ زمہ دران نے آئی ایس ایف پاکستان کے سابقہ جنرل سیکرٹری اور سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی!!

وفد نے 63 روز قید کاٹنے کے بعد رہائی پانے والے عالمگیر خان صاحب کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور وفد نے ان کی استقامت، ثابت قدمی اور جدوجہد کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی!!

ملاقات کے دوران وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن اور رہنما ہر مشکل وقت میں اپنی پارٹی اور عمران خان صاحب کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

In consultation with the President ISF Sindh, a comprehensive decision has been taken to dissolve the Karachi Cabinet, a...
05/06/2026

In consultation with the President ISF Sindh, a comprehensive decision has been taken to dissolve the Karachi Cabinet, all District Cabinets, Town Cabinets, and Unit Cabinets of Insaf Students Federation Karachi with immediate effect.

This decision reflects our commitment to organizational discipline, accountability, transparency, and the strengthening of ISF Karachi for the challenges ahead.

A new phase of reorganization, restructuring, and merit-based appointments will commence shortly. The objective is to build a more active, united, and effective student movement capable of representing students and defending their rights across Karachi.

We extend our appreciation to all former office bearers for their services and contributions and look forward to working together in the best interests of the organization.

Further notifications regarding the new organizational structure will be issued soon.

Insaf Students Federation , Karachi Region

عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی، صبر، اتحاد اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کی جانب سے تمام اہلِ وطن ...
27/05/2026

عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی، صبر، اتحاد اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کی جانب سے تمام اہلِ وطن اور امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر و قائد طلبہ انجینئر  عدیل احمد کے ساتھ  انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر شہزاد ...
22/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر و قائد طلبہ انجینئر عدیل احمد کے ساتھ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر شہزاد خان مروت کی خصوصی ملاقات۔

ملاقات کے دوران کراچی بھر کی جامعات اور کالجز میں طلبہ کو درپیش مسائل، تنظیمی صورتحال، نوجوانوں کے کردار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر طلبہ کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز اور حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلبہ تحریک کو مزید مضبوط اور فعال بنانے، نوجوانوں کی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کرنے اور کراچی بھر میں تنظیم کو مزید منظم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈوائزر ٹو پریزیڈنٹ کراچی ریجن نوید اللّٰہ بیگ اور سابق زمہ دار کراچی ائی ایس ایف فیضان بٹ بھی موجود تھے۔

انشاءاللّٰہ نوجوانوں کی طاقت سے ایک مضبوط، باصلاحیت اور باکردار طلبہ قیادت سامنے آئے گی۔ ✊❤️


انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر شہزاد خان مروت کی اسیرِ جمہوریت حیدر مجید ایڈووکیٹ سے خصوصی ملاقات۔ملاقات کے دور...
21/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر شہزاد خان مروت کی اسیرِ جمہوریت حیدر مجید ایڈووکیٹ سے خصوصی ملاقات۔

ملاقات کے دوران طلبہ سیاست، تنظیمی امور، نظریاتی جدوجہد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ حیدر مجید کی مزاحمتی جدوجہد، استقامت اور طلبہ حقوق کے لیے خدمات نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ نظریاتی سیاست، جمہوری اقدار اور طلبہ حقوق کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

15/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر شہزاد خان مروت نے آئی ایس ایف یونیورسٹی آف کراچی یونٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آئی ایس ایف یونیورسٹی آف کراچی یونٹ کی جانب سے سینئر نائب صدر صاقب خان، ایوننگ انچارج محمد طفیل معسود، سابقہ سینئر کوآرڈینیٹر شفقت پورکی، سابقہ جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف یونیورسٹی آف کراچی اعجاز خان، اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران تنظیمی امور، طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی ماحول، اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذمہ داران نے یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل، تعلیمی سہولیات، اور تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

شہزاد خان مروت نے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نوجوانوں اور طلبہ کی حقیقی آواز ہے، اور تنظیم ہر سطح پر طلبہ کے حقوق، بہتر تعلیمی ماحول، اور مثبت سیاسی شعور کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے یونٹ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر شہزاد خان مروت نے آئی ایس ایف یونیورسٹی آف کراچی یونٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے...
14/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ریجن کے صدر شہزاد خان مروت نے آئی ایس ایف یونیورسٹی آف کراچی یونٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر آئی ایس ایف یونیورسٹی آف کراچی یونٹ کی جانب سے سینئر نائب صدر صاقب خان، ایوننگ انچارج محمد طفیل معسود، سابقہ سینئر کوآرڈینیٹر شفقت پورکی، سابقہ جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف یونیورسٹی آف کراچی اعجاز خان، اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران تنظیمی امور، طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی ماحول، اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذمہ داران نے یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل، تعلیمی سہولیات، اور تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

شہزاد خان مروت نے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نوجوانوں اور طلبہ کی حقیقی آواز ہے، اور تنظیم ہر سطح پر طلبہ کے حقوق، بہتر تعلیمی ماحول، اور مثبت سیاسی شعور کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے یونٹ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Address

Banglow No G-16, Street No 17, Block-6, PECHS
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation [ ISF ] Karachi (Official) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Insaf Students Federation [ ISF ] Karachi (Official):

Shortcuts

Share