15/08/2023
ہے جرم اگر وطن کی مٹی سے محبّت ۔۔۔
یہ جرم سدا میرے حسابوں میں رہے گا!
💚❤💚
انجمن طلباء اسلام جامعہ کراچی کی جانب سے یوم آزادئ پاکستان کے موقع پہ ATI اسٹینڈ (سبزہ زار مصطفی ﷺ پر "تقريب ! پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی نائب صدر انجمن طلباء اسلام برادر انجینئر محمد شہباز رضا صدیقی، ناظم سندھ برادر محمد حسان الرحمن، جنرل سیکریٹری کراچی برادر حذیفہ خان , ناظم جامعہ کراچی محمد سعد خان اور رفیق انجمن برادر واجد اکبر کے ساتھ کثیر تعداد میں کارکنان انجمن اور سنڈیکیٹ ممبر و میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر حسان اوج صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کی سطح پر میرا پاکستان شجرکاری مہم آغاز مرکزی نائب صدر انجمن ناظم ،سندھ اور ناظم جامعہ کے ساتھ جامعہ اسٹاف، حاضرین اور رفقاء انجمن نے کیا۔ بعدازاں بانیان پاکستان، شہدائے پاکستان و انجمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ملک کی سرحدی اور نظریاتی سلامتی و بقاء کے لیے دعا کی گی۔ کا
اولیاء کا ہے فیضان ۔۔۔ پاکستان پاکستان
*شعبہ نشر و اشاعت: انجمن طلباء اسلام صوبہ سندھ*