05/10/2026
اسکیم 33 صفورہ ٹاؤن کے رہائشیوں سے اہم اپیل -
عباس ٹاؤن اور اطراف کی سوسائٹیز کے ساتھ واٹر بورڈ کا سوتیلا سلوک
اسکیم 33 صفورہ ٹاؤن، بالخصوص عباس ٹاؤن اور اس کے قریب جتنی بھی سوسائٹیز اور اپارٹمنٹس ہیں، ان تمام رہائشیوں کے ساتھ واٹر بورڈ نے جیسے پانی نہ دینے کی قسم کھا رکھی ہے۔
عباس ٹاؤن اور اطراف کے مکینوں کو جان بوجھ کر پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
واٹر بورڈ نے ٹھان لی ہے کہ ان علاقوں کو پانی نہیں دینا، جبکہ دوسری طرف پانی روڈوں پر بہہ رہا ہے۔
روڈوں پر بہتے پانی کی وجہ سے سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں،
لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،
موٹر سائیکل پر جانے والوں کے کپڑے چھینٹوں سے خراب ہو جاتے ہیں،
حادثات کا خطرہ الگ ہے،
لیکن واٹر بورڈ کو کوئی پرواہ نہیں۔
افسوس ہے کہ واٹر بورڈ نے یہ لبادہ اوڑھ رکھا ہے کہ ہم نے عوام کو پانی نہیں دینا۔
اہلیانِ عباس ٹاؤن اور قریبی سوسائٹیز کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ یہاں کے سیاسی عہدیداران آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔
لہٰذا آپ تمام لوگ ڈو اٹ ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیں۔
انشاءاللہ ڈو اٹ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
پانی ہماری بنیادی ضرورت ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
آپ ہمیں ٹائم دیں، ہمیں اپنے پاس بلائیں، انشاءاللہ مل کر اس پانی کے مسئلے کو حل کریں گے۔
یہ شہر کراچی ہمارا ہے اور اس کے مسائل ہم نے ہی مل کر حل کرنے ہیں۔آئیں سب ایک ہو کر آگے بڑھیں۔
پاکستان زندہ باد،
پاکستان رینجرز زندہ باد