Idaratul Harmain Foundation

Idaratul Harmain Foundation Empowering communities through compassion supporting orphans, uplifting widows, and providing essential aid to those in need.

معذور افراد کی ماہانہ کفالتزندگی کی مشکلات اس وقت آسان محسوس ہوتی ہیں جب معاشرہ ایک دوسرے کا سہارا بن جائے۔ ادارۃ الحرمی...
25/07/2026

معذور افراد کی ماہانہ کفالت
زندگی کی مشکلات اس وقت آسان محسوس ہوتی ہیں جب معاشرہ ایک دوسرے کا سہارا بن جائے۔ ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن معذور افراد کی عزتِ نفس کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں ماہانہ کفالت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات باوقار انداز میں پوری کر سکیں۔
آپ بھی اس عظیم کارِ خیر میں اپنا حصہ شامل کریں۔ آپ کی ایک معمولی سی معاونت کسی معذور فرد اور اس کے خاندان کے لیے امید، سہارا اور خوشیوں کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
🤝 آئیے! مل کر معذور افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔
ابھی ویب سائٹ وزٹ کریں
🌐 Website: ihfoundation.org.pk
ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن
غریب، نادار اور یتیموں کا سائبان 💙

ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن ایمبولینس سروسانسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن اپنے زیرِ کفالت معذور افراد ک...
21/07/2026

ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن ایمبولینس سروس
انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن اپنے زیرِ کفالت معذور افراد کے لیے مفت ایمبولینس سروس فراہم کر رہی ہے، تاکہ انہیں علاج معالجے کے لیے ہسپتال آنے جانے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
الحمدللہ! اب تک سینکڑوں معذور افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ یہ خدمت صرف ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن کے رجسٹرڈ اور زیرِ کفالت معذور افراد کے لیے مخصوص ہے۔
ہماری خدمات: ✅ ہسپتال لے جانا اور واپس گھر پہنچانا
✅ مکمل مفت ایمبولینس سروس
✅ باعزت، محفوظ اور بروقت سفری سہولت
آپ کے عطیات اور تعاون سے یہ خدمت مزید بہتر انداز میں جاری رہ سکتی ہے۔
ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن
خدمتِ انسانیت، عزتِ انسان کے ساتھ۔ 💚

ہنر، خودمختاری اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور کامیاب قدم!الحمدللہ! ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن کے الامین ووکیشنل ٹریننگ سینٹ...
20/07/2026

ہنر، خودمختاری اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور کامیاب قدم!
الحمدللہ! ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن کے الامین ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں اس بیچ کے 70 خواتین میں کامیابی کے ساتھ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
یہ خواتین سلائی، کڑھائی اور مہندی جیسے مفید ہنر سیکھ کر اپنے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب گامزن ہیں۔ ہمارا مقصد معاشرے کی مستحق خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں خود کفیل اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔
آپ بھی اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ مزید خواتین کو ہنر سکھا کر ان کے گھروں میں خوشحالی اور امید کی نئی کرن پہنچائی جا سکے۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین اور مخیر حضرات کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

علم، تربیت اور کردار سازی کا بہترین سفر! ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن میں بچوں کی دینی و عصری تعلیم، حفظِ قرآن، تجوید، اخلاقی ...
16/07/2026

علم، تربیت اور کردار سازی کا بہترین سفر!
ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن میں بچوں کی دینی و عصری تعلیم، حفظِ قرآن، تجوید، اخلاقی تربیت اور بہترین کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ہمارا مقصد ایسے باکردار، باصلاحیت اور دین سے وابستہ نوجوان تیار کرنا ہے جو اپنے خاندان، معاشرے اور امت کے لیے باعثِ فخر بنیں۔
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں ادارۃ الحرمین کا حصہ بنائیں، جہاں علم کے ساتھ تربیت کو بھی یکساں اہمیت دی جاتی ہے۔
📖 حفظِ قرآن
🎓 معیاری دینی و عصری تعلیم
🤝 بہترین اخلاق و کردار سازی
⭐ روشن اور کامیاب مستقبل کی ضمانت
📞 رابطہ: 03332105351

🤝 آپ کے تعاون سے امیدوں کو نئی زندگی ملتی ہےادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ جیسے مخی...
13/07/2026

🤝 آپ کے تعاون سے امیدوں کو نئی زندگی ملتی ہے
ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے غریب، نادار، یتیم اور مستحق افراد کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔
تعلیم و تربیت، سستی روٹی پروجیکٹ، صاف پانی کی فراہمی، میڈیکل سروسز، ایمبولینس سروس ،یتیموں و بیواؤں کی کفالت تعمیرِ مساجد و مدارس اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
آئیے! اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیجیے۔
آپ کا ہر عطیہ کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ، کسی بیمار کے لیے علاج، کسی طالب علم کے لیے تعلیم اور کسی بھوکے کے لیے کھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
آج ہی تعاون کریں اور صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیں۔
📞 رابطہ: 0333-2105351

جون 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ | الامین بیسک ہیلتھ کیئرالحمدللہ! ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام الامین بیسک ہی...
09/07/2026

جون 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ | الامین بیسک ہیلتھ کیئر
الحمدللہ! ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام الامین بیسک ہیلتھ کیئر نے جون 2026 کے دوران 2,560 مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کیں، جبکہ 25 لیبارٹری ٹیسٹ بھی انجام دیے گئے۔
ہماری کوشش ہے کہ مستحق افراد تک باعزت، معیاری اور کم خرچ طبی خدمات پہنچائی جائیں تاکہ ہر ضرورت مند بروقت علاج سے مستفید ہو سکے۔
🤲 آپ کی دعائیں اور تعاون ہی اس خدمت کے تسلسل کا ذریعہ ہیں۔

الحمدللہ! ایک اور سنگِ میلادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن کے افورڈیبل فوڈ بینک کے ذریعے جون2026 تک آپ کے تعاون سے 82,000 روٹیاں ا...
06/07/2026

الحمدللہ! ایک اور سنگِ میل
ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن کے افورڈیبل فوڈ بینک کے ذریعے جون2026 تک آپ کے تعاون سے 82,000 روٹیاں اور 3,205 سالن ضرورت مند خاندانوں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔
یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ہزاروں بھوکے افراد کے چہروں پر مسکراہٹ، دعائیں اور امید کی کرن ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، عطیہ دہندگان اور خدمتِ خلق میں شریک ہر فرد کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔
آپ بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ شامل کریں تاکہ مزید مستحق افراد تک باعزت انداز میں کھانا پہنچایا جا سکے۔
📍 ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن
📞 +92 333 32105351

02/07/2026

افورڈافورڈیبل فوڈ بینک سے اہل علاقہ کتنے مستفید ہورہے ہیں ؟

30/06/2026

مفتی جمال عتیق حفظہ اللہ مھتمم ادارۃ الحرمین کراچی
اعتراف خدمات داعئی قرآن مفتی عتیق الرحمن شہید رحمہ اللہ

“ڈپٹی جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن اور وائس چیئرمین یوسی-08 محمد فیصل موسٰی، سر شکیل راؤ، سر ہدایت ال...
29/06/2026

“ڈپٹی جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن اور وائس چیئرمین یوسی-08 محمد فیصل موسٰی، سر شکیل راؤ، سر ہدایت اللہ، جنرل کونسلر سکندر حیات ، جنرل کونسلر عبدالقیوم کی وفد سمیت ادارۃالحرمین فاؤنڈیشن آمد
ڈائریکٹر ادارۃ الحرمین فاؤنڈیشن مفتی طلحہ عتیق الراعی صاحب سے تفصیلی گفتگو اور ادارے کے شعبہ جات کا وزٹ

Address

Home No: A/119 Mohalla Nawab Colony
Karachi
75760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idaratul Harmain Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share