Mughal Alliance Pakistan - MAP

Contact the organization

Mughal Alliance Pakistan - MAP To establish social unity and to create consistancy & harmony.

26/08/2026

سبحان اللہ

🌹ہم غریبوں کے آقا پر بے حد درود!ہم فقیروں کی سروت پہ لاکھوں سلام!شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام!🌸12 ربیع الاول — مرکزی است...
26/08/2026

🌹ہم غریبوں کے آقا پر بے حد درود!
ہم فقیروں کی سروت پہ لاکھوں سلام!
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام!🌸
12 ربیع الاول — مرکزی استقبالیہ کیمپ
مغل الائنس پاکستان، مغل اسٹریٹ یونٹ کی جانب سے ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 12 ربیع الاول کے بابرکت جلوس کی آمد کے سلسلے میں مرکزی استقبالیہ کیمپ، علی چوک پر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ قائم کیا گیا۔
کیمپ کی تنظیم و انتظامات میں افتخار بیگ اور یاسر بیگ نے بھرپور محنت، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں، جبکہ کیمپ کے انتظامی امور میں شاہد خان لودھی بھائی. عمران بیگ مانی۔عمران خان امئ ۔ شرجیل مغل ۔فیصل خان ۔ عدنان بیگ اور نعمان بیگ نے بھرپور تعاون اور اپنا قیمتی حصہ پیش کیا۔
تمام ساتھیوں کی محبت، خلوص، محنت اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
مغل الائنس پاکستان
مغل اسٹریٹ یونٹ

ربیع النور کے موقع پر مغل الائنس پاکستان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔۔
26/08/2026

ربیع النور کے موقع پر مغل الائنس پاکستان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔۔

تمام عالمِ اسلام کو جشن ربیع النور مبارک ہو
25/08/2026

تمام عالمِ اسلام کو جشن ربیع النور مبارک ہو

شہدادپور: مغل الائنس پاکستان کی جانب سے مونسپل ہائی اسکول کو 20 سولر پنکھوں کا عطیہشہدادپور (نامہ نگار) مغل الائنس پاکست...
08/06/2026

شہدادپور: مغل الائنس پاکستان کی جانب سے مونسپل ہائی اسکول کو 20 سولر پنکھوں کا عطیہ

شہدادپور (نامہ نگار) مغل الائنس پاکستان کی جانب سے مونسپل ہائی اسکول شہدادپور کو 20 عدد سولر پنکھے عطیہ کیے گئے۔ اس موقع پر مغل الائنس پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ مرزا یقین بیگ، صدر مرزا انوار بیگ، پروفیسر وسیم بیگ عظیمی، راشد بنیاد بیگ، فرید بیگ اور ماسٹر افتخار بیگ سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد سرور راجپوت نے مغل الائنس پاکستان کے تمام عہدیداران اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا، تاہم سولر پنکھوں کی فراہمی سے انہیں بڑی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدمت نہ صرف طلبہ کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے بلکہ پوری قوم کے لیے صدقۂ جاریہ بھی ثابت ہوگی۔

اس موقع پر مغل الائنس پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ مرزا یقین بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغل الائنس پاکستان ہمیشہ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدادپور کے دونوں ڈگری کالجوں میں آر او فلٹر پلانٹس کی تنصیب بھی مغل الائنس پاکستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

مرزا یقین بیگ نے مزید کہا کہ مونسپل ہائی اسکول شہدادپور شہر کا ایک اہم اور قدیم تعلیمی ادارہ ہے، جہاں زیرِ تعلیم بچوں کی سہولت کے لیے سولر پنکھوں کی فراہمی ہماری برادری اور قوم کی جانب سے ایک معمولی سا تحفہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی تعلیمی اداروں اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبے کے ساتھ خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

09/03/2026
08/03/2026
شہدادپور (پریس ریلیز)مغل الائنس پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ مرزا یقین بیگ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مغل ب...
08/03/2026

شہدادپور (پریس ریلیز)
مغل الائنس پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ مرزا یقین بیگ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مغل برادری کے مستحق افراد میں عیدی کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین حبیب بیگ مجاہد، ایوب بیگ اور مرزا منصور بیگ نے شرکت کی۔
اجلاس میں جٹیا گوٹ یونٹ کی نمائندگی پروفیسر وسیم بیگ عظیمی، فرید بیگ، منظور بیگ اور متین بیگ نے کی، جبکہ مغل پورہ سے راشد بیگ اور مظہر بیگ شریک ہوئے۔ اسی طرح مغل اسٹریٹ سے مرزا ایوب بیگ، مرزا عمران بیگ اور متین بیگ مصطفائی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مغل برادری کے مستحق خاندانوں میں مجموعی طور پر چھ لاکھ ستر ہزار روپے کی عیدی تقسیم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جٹیا گوٹ کے لیے 17 لفافے، مغل اسٹریٹ کے لیے 8 لفافے جبکہ مغل پورہ کے لیے 8 لفافے مختص کیے گئے۔ علاوہ ازیں حیدرآباد اور ٹنڈو آدم کے مستحق خاندانوں کے لیے تیار کیے گئے لفافے بھی سرپرستِ اعلیٰ مرزا یقین بیگ نے متعلقہ یونٹ انچارجز کے حوالے کر دیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرزا یقین بیگ نے کہا کہ مغل برادری کے مخیر حضرات اور اوورسیز پاکستانی دوستوں کی جانب سے دی گئی یہ امانت انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ان افراد تک پہنچائی جا رہی ہے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر مغل برادری کے مخیر حضرات اور اوورسیز پاکستانیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا جن کے تعاون سے مستحق خاندانوں کی مدد ممکن ہو

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mughal Alliance Pakistan - MAP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mughal Alliance Pakistan - MAP:

Shortcuts

Share