19/08/2026
الوداع اے شاہِ مشرقین، الوداع
بنتِ احمدؐ کے اے نورِ عین، الوداع
ہم اراکینِ علم و تابوت کمیٹی گلستانِ جوہر تمام عزاداران و ماتم دارانِ امامِ مظلوم حضرت امام حسینؑ کی خدمت میں سلام و عرضِ تسلیت پیش کرتے ہیں اور آپ سب کے لیے دعا گو ہیں شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ زہراؑ سب کے گھروں کو آباد رکھیں، آپ سب کو سلامت رکھیں اور ان شاء اللہ اگلے برس پھر ایامِ عزاء میں اپنے اپنے حصے کی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائیں۔ مولا کسی کو کوئی غم نہ دیں، سوائے غمِ آلِ محمدؐ و غمِ حسینؑ کے۔
ہم تمام اراکینِ کمیٹی آپ تمام عزاداران سے مؤدبانہ التماس کرتے ہیں کہ ہماری کمیٹی کے تمام اراکین کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ہم خصوصی طور پر جناب آلِ صادقین بھائی، جناب ندیم حیدر صاحب اور المحسن بارگاہ کی پوری انتظامیہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس برس بھی ہمیں خدمتِ عزاداری انجام دینے کا شرف عطا فرمایا۔ یہ ہمارے لیے یقیناً سعادت اور اعزاز ہے۔
اسی طرح ہم تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں مولانا علی رضا رضوی صاحب، مولانا معارج رضوی صاحب، مولانا جواد حسین عابدی صاحب، علامہ ارتضیٰ نقوی صاحب، علامہ ابوطالب زیدی صاحب، مولانا سہیل انجم نقوی صاحب، مولانا دانیال رضوی صاحب، علامہ ہانی نقوی، ذاکرِ بی بی سکینہؑ جناب فرحان علی وارث بھائی، انجمنِ صدائے عزادار جناب عدیل رضا, نوحہ خواں جناب جون رضوی, سوز خواں جناب قسیم زیدی اور اُن کے تمام ساتھی، انجمن رضائے نقوی جناب یزدان حیدر، جناب سمیر حیدر، معاون نوحہ خواں سفیر عزا جناب عدنان جعفری سوزخواں جناب زائر رضوی و ساتھی، باسم رضوی علم کمیٹی اور اُن کے تمام اراکین اور تمام عزادارانِ امام حسینؑ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ہماری کمیٹی کی حوصلہ افزائی فرمائی، ہماری خدمات کو سراہا اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔
ہم سب کے حق میں بارگاہِ محمدؐ و آلِ محمدؑ میں دعا گو ہیں کہ مولا علیؑ ہم سب کو حاسدین کے شر، منافقین کی نظر اور ہر آفت و مصیبت سے محفوظ فرمائیں، ہماری عزاداری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور ہمیں ہمیشہ خلوص کے ساتھ خدمتِ آلِ محمدؐ کی توفیق عطا فرمائیں۔
مولا کسی کو کوئی غم نہ دیں، سوائے غمِ حسینؑ کے۔
اراکینِ علم و تابوت کمیٹی
گلستانِ جوہر